کونسل کا جی20 سے بین الاقوامی مالیاتی تنظیم کے تعاون کو بڑھانے کا مطالبہ

AsiaNet 44199

پیرس اور کیمبرج، میساچوسٹس، 14 اپریل2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشانیٹ/

کونسل آن گلوبل فنانشل ریگولیشن (کونسل) نے آج “بین الاقوامی مالیاتی تنظیم کے تعاون کو بہتر بنانے کے عملی اقدامات” کے عنوان سے اپنی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ نے جی20 حکومتوں اور متعلقہ مالیاتی تنظیم کے اداروں اور بین الاقوامی انجمنوں سے بین الاقوامی مالیاتی تنظیم کے تعاون کے موجودہ عمل کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کونسل نے خصوصا فنانشل اسٹیبلٹی بورڈ(ایف ایس بی) کی جی20 کے احکامات کے مطابق تعاون کرنے کی صلاحیتوں کو ادارہ جاتی طور پر بڑھانے کے لیے نئے اقدامات تجویز کیے ہیں ۔

حالیہ عالمی مالیاتی بحران کے دوران جی20 نے مستقبل میں کسی بڑے بحران سے بچنے کے لیے مالیاتی تنظیم پر بین الاقوامی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے رکن ممالک کو غیر معمولی چیلنج جاری کیا تھا۔ کونسل کے شریک چیئرمین ہال اسکاٹ نے کہا کہ “گزشتہ دو سالوں میں اس سمت میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی نظام بظاہر مستحکم ہو چکا ہے، اور جی20 کے اعلانات کی شدت کم نظر آ رہی ہے۔ لیکن ابھی بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے۔”

شریک چیئر مائيکل پراڈا نےزور دیا کہ “تعاون کےموجودہ ڈھانچے کو بہتر بنانے، خصوصا ایسے نظام کو سپورٹ کرنے کی کی ضرورت ہے جو مقامی تنظیمی پالیسیوں کو متفقہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بنانے کے عمل کو تیز کر سکے، کا بہترین وقت ہے۔ کونسل موجودہ بین الاقوامی انجمنوں کے مزید عملی کام کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ یہ عمل مارکیٹ کی موثر کارگزاری، مالیاتی جدت اور پیشرفت اور عالمی ترقی کی ضروریات کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔”

کونسل فنانشل اسٹیبلٹی بورڈ کے مرکزی قائدانہ کردار کو، جی20کے کارگزاری کی توسیع کے طور پر،  تسلیم کرتی ہے، اور بڑھتی ہوئی طلب کو اپنے ایجنڈے میں رکھتے ہوئے ادارہ جاتی طور پر اس رفتار کو جاری رکھنے پر ایف ایس بی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ کونسل احکامات، ادارہ جاتی صلاحیتوں اورانتظامات  سے مطابقت رکھنے والی متعدد سفارشات پیش کرتا ہے، اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی انضباطی اور سرپرستی کے معیارات سے مطابقت رکھنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کرتا ہے۔ رپورٹ کونسل کی ویب سائٹ  http://www.c-gfr.org/cgfr-reports  پر دستیاب ہے۔

کونسل کا قیام 2010ء میں عمل میں لایا گیا جس کا مقصد جی20 حکومت کے عہدیداران اور منتظمین کو بین الاقوامی مالیاتی تنظیم کے تعاون کے حوالے سے مسائل پر آزادانہ نظریہ پیش کیا جائے۔ کونسل 15 نجی شعبے کے افراد – جو 11 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں – جو مالیاتی تنظیم کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ اراکین کسی بھی منسلک یا منسلک ہونے والے ادارے کے لیے آزادانہ طور پر وقف ہیں۔ کونسل کی رکنیت اس کی ویب سائٹ  http://www.c-gfr.org/members-list  پر پیش ہے۔

ذریعہ: کونسل آن گلوبل فنانشل ریگولیشن

رابطہ:

اولین ایل ویتھنگٹن، کونسل ڈائریکٹر اور ممبر،

+1-202-538-3447،

owethington@cgfr.org

یا

ٹم میز، ہولن میز اینڈ کمپنی،

+1-646-495-5136،

tim@hmcllc.com