یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ دنیا بھر میں تصدیق شدہ کافی کا سب سے بڑا تقسیم کار

AsiaNet 44200

ایمسٹرڈیم، 14 اپریل / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

2011ء کی پہلی چوتھائی میں یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ گڈ انسائیڈ کافی تقریباً 40,000میٹرک ٹن فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اسی دورانیہ سے 25 فیصد اضافہ ہے۔ پہلی چوتھائی کا یہ بڑا حجم 2010ء میں ترقی کے سفر کا تسلسل ہے جب یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کافی مجموعی طور پر 121,000 میٹرک ٹن فروخت ہوئی اور 304,000 میٹرک ٹن تصدیق ہوئی جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافی ہے۔ اس نے یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کو دنیا میں کافی کے لیے سب سے بڑا ماحول دوست منصوبہ بنا دیا ہے۔

یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کے مطابق تصدیق شدہ طلب میں اضافہ کی اہم وجوہات میں سے ایک منصوبہ تک رسائی ہے۔ کافی، کوکو اور چائے  کے لیے قوانین بازار کی جانب سے ضروریات کے موافق ہیں اور اسی اثناء میں یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ نے ماحول دوستی اور پیداوار پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والے معاملات میں کاشتکاروں کے لیے اہم مسائل کا تجزیہ کیا۔ اس نظام نے ظاہر کیا کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری دراصل ماحول اور کسانوں دونوں کے ساتھ ساتھ خریدار ممالک میں موجود اداروں کے لیے حقیقت میں ایک (اقتصادی) قدر کی حامل ہے۔

تصدیق شدہ کوکو کی فراہمی میں مستحکم اضافہ

کافی  کے کاشتکاروں کے علاوہ یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کوکو کاشتکاروں کو بھی پیشہ آور اور ذمہ دار منتظم بنانے کے لیے تربیت دیتی ہے۔دنیا بھر میں یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کوکو کاشتکاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ماحول دوست انداز میں پیدا ہونے والے کوکو کی فراہمی میں آئندہ عرصے کے دوران مستحکم اضافہ ہوگا۔ اب آئیوری کوسٹ، گھانا، پاپاؤ نیو گنی، ایکواڈور، ویتنام، نائیجیریا، یوگینڈا، کانگو، پیرو،  جمہوریہ ڈومینیکا اور تنزانیہ میں کوکو بنانے والوں کی پہلے ہی تصدیق شدہ ہیں۔

یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کی جانب سے رؤیبوس کے لیے ضابطہ اخلاق کا آغاز

چائے کے شعبے کو مزید ماحول دوست بنانے میں اٹھایا جانے والا ایک اہم قدم؛ یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ نے رؤیبوس کے لیے ضابطہ اخلاق کی شروعات کی۔ یہ پہلا بین الاقو امی طور پر تسلیم شدہ معیار ہے جو مرکزی دھارے کی ماحول دوست رؤیبوس  کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ تمام چار پروڈیوسرز اور دو  پروسیسرز جنہیں پائلٹ منصوبے میں شامل کیا گیا تھا، تصدیق شدہ تھے۔

کاشتکاروں کی خود مختاری میں استحکام

اس وقت کافی، چائے اور کوکو میں 160,000 سے زائد چھوٹے مالکان اور ریاستیں  یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ ہیں۔ اس کا مطلب  کئی کاشتکاروں کی جداگانہ حیثیت مستحکم ہوئی ہے۔ کاشتکار اپنے زرعی افعال اور کاروائیوں کے انتظام کے پیشہ میں تربیت یافتہ ہیں۔ اس نے پروڈکٹ کے معیار کو بہتر بنایا اور انہیں کم خرچ میں بڑی مقدار میں پیداوار کی اجازت دی۔ اس طرح کاشتکاروں کو بہتر پروڈکٹ کے لیے ایک بہتر اجرت لینے  اور اس کے ساتھ اپنی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے قابل بنایا۔ مزید برآں عالمی حلقہ تجارت میں یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کے ساتھ کام کرنے والے کاشتکاروں نے اپنی فصل کے لیے ایک انعام وصول کیا اور انہیں اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے کوئی ادائیگی نہیں کرنی۔

یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ کے بارے مزید معلومات کے لیے:

http://www.utzcertified.org

ذریعہ: یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ فاؤنڈیشن

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مدیران کے لیے ہدایت۔ اشاعت کے لیے نہیں۔

یو ٹی زیڈ سرٹیفائیڈ نے سالانہ رپورٹ 2010 شائع کی ہے۔ اگر آپ اس رپورٹ کی نقل حاصل کرنا چاہتے ہیں یا اس اعلامیہ کے مواد کی بابت کوئی سوال رکھتے ہیں تو پی آر منیجر اسٹفنی ڈی ہاؤگ سے بذریعہ  ای میل: Stephanie.de.hoogh@utzcertified.org یا فون: +31 (0)6 24 88 67 61 پر رابطہ کریں۔