بے بی بومرز اور نئے متوسط طبقات صارف مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کے لیے ترقی کی کنجی

AsiaNet 44201

نیویارک، 13 اپریل 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ کی نئی رپورٹ کے مطابق آئندہ سالوں میں صارف مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کے لیے ترقی یافتہ ممالک کی عمر رسیدہ آبادیاں منافع بخش ترقی کے ذرائع میں سے ایک کو ظاہر کرتی ہیں۔ صارف مصنوعات تیار کرنے والی صنعت کی عالمی طاقتوں نے بیان کیا کہ ایسے وقت میں جب ترقی یافتہ بازار مجموعی طور پر ترقی کے لیے بہت محدود مواقع پیش کر رہے ہیں، بے بی بومر نسل میں “ہمیشہ نوجوان” رہنے کی سوچ جدت کے لیے اس شعبۂ صارف کی مخصوص ضروریات کو بیان کرنے کا اہم موقع بیان کر رہی ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکا میں ڈیلوائٹ ریسرچ *کے لیے صارفی کاروبار کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایرا کالیش نے کہا کہ “برطانیہ، جرمنی، جاپان اور اسی طرح چین اور روس میں عمر رسیدہ آبادیاں نمایاں مواقع پیش کر رہی ہیں اور ہم اس گروہ کے لیے نئی مصنوعات تیار ہوتا دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔ مثلاً صارف مصنوعات تیار کرنے والے ادارے مرض، بیماری، صحت و تندرستی کے انتظام میں مدد کے لیے فعال غذا میں پہلے ہی سے قائدانہ انداز میں جا رہے ہیں۔”
رپورٹ تجویز کرتی ہے کہ ہر سال اندازاً 70 ملین نئے صارفین کی عالمی متوسط طبقات میں شمولیت کی توقع کے ساتھ ترقی پذیر معیشتوں میں ابھرتے ہوئے متوسط طبقات کی جانب سے ایک بڑا موقع آیا ہے۔ تاہم اس موقع کا مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے اداروں کو پرائس پوائنٹس پر درست مصنوعات فراہم کرنے میں بنیادی جدت کے لیے تیاری کرنی ہوگی جو ترقی یافتہ دنیا میں عام طور پر اچھی مساوی مصنوعات سے کہیں نیچے ہیں۔

اس اعلامیے کے مکمل نسخے کا مطالعہ کرنے یا رپورٹ کی نقل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.deloitte.com/consumerbusiness

* ریاستہائے متحدہ امریکا میں ڈیلوائٹ ریسرچ ڈیلوائٹ سروسز ایل پی کا حصہ ہے

ڈیلوائٹ کے بارے میں
ڈیلوائٹ دراصل ایک برطانوی نجی ادارے لمیٹڈ از گارنٹی ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ کے ایک یا زائد اور اس کے رکن اداروں کے نیٹ ورک پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ایک قانونی طور پر الگ اور آزاد وجود ہے۔ ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ اور اس کے رکن اداروں کے قانونی ڈھانچے کے تفصیلی کوائف دیکھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں www.deloitte.com/about۔

ڈیلوائٹ مختلف صنعتوں کے عوامی اور نجی صارفین کو حساب، محصولات، آراء اور اقتصادی مشاورت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ 150 سے زائد ممالک میں موجود رکن اداروں کے منسلک عالمی نیٹ ورک کے ساتھ ڈیلوائٹ صارفین کی کامیابی میں مدد کے لیے بہترین قابلیت اور عمیق مقامی مہارت پیش کرتا ہے چاہے وہ جہاں بھی کام کررہے ہوں۔ڈیلوائٹ کے تقریباً 170,000 ماہرین عمدگی کا معیار مرتب کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ذریعہ: ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ

رابطہ: جیمز آیگوئی، پی آر منیجر، ڈیلوائٹ یو کے
فون: +44-20-7303-8247
موبائل: +44-7971-783533
jigoe@deloitte.co.uk
یا صنوبر بلگوار گروہے، عوامی تعلقات عامہ
ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ
فون: +1-212-492-3942
موبائل: +1-917-701-4867
sgrohe@deloitte.com