ہینڈ ہیلڈ گروپس نے تیز پی ڈی ایز کے لیے بڑا پبلک ٹرانسپورٹیشن ٹینڈر حاصل کر لیا

AsiaNet 44160

لڈکوپنگ، سویڈن، 12 اپریل / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        ہینڈ ہیلڈ نیدرلینڈز ریلویز (این ایس) کو 10,000 سے زائد تیز ہیڈ ہیلڈز فراہم کرے گا جو ٹکٹ کے انتظام، سفری معلومات اور کاروائیوں کے عمل میں معاونت کے لیے استعمال ہوں گے

ہینڈ ہیلڈ گروپ (http://www.handheldgroup.com/) کو نیدرلینڈز ریلوے (نیدرلینڈزے اسپورویگن، این ایس) کے لیے  10,000 سے زائد تیز دستی آلات ناؤٹیز (ر) کی فراہمی کا معاہدہ دیا گیا ہے جن میں سے 6000  ناؤٹیز ای ٹکٹ پرو (ر) (http://www.nautiz.com/eticketpro/facts.asp) کے نام سے پہچانے جانے والے آرکونشیا آر ایف آئی ڈی نمونوں  پر مشتمل ہوں گے۔

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110412/448182-a )

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110412/448182-b )

این ایس یورپین ٹینڈر گزشتہ 12 ماہ کے دوران پبلک ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تیز پی ڈی ایز کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ٹینڈر ہونے کے ساتھ تمام کاروباری سطحوں کے لیے تیز دستی آلات کے لیے دنیا میں سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک تھا۔تکنیکی اور تجارتی تقویم پر مشتمل ٹینڈر کے لیے مقابلہ بہت زبردست تھا اور اس میں تیز دستی آلات کے تمام نمایاں عالمی فراہم کنندگان  شامل تھے۔ ہینڈ ہیلڈ ناؤٹیز ای ٹکٹ پرو  نے بلند ترین تکنیکی اسکور تک  رسائی نہ ملنے کے باوجود آر ایف آئی ڈی شراکت دار آرکونشیا (http://www.arcontia.se/) کی معلومات اور پرکشش قیمتوں نے اس معاہدے کو عطا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

این ایس کاروباری مشیر جیزپر وان زینٹن نے کہا کہ “ناؤٹیز ای ٹکٹ پرو ہمارے لیے دنیا کی بہترین شے پیش کر رہا ہے؛ ایک طاقتور پی ڈی اے پلیٹ فارم کےساتھ آرکونشیا آر ایف آئی ڈی نمونوں کی جدید نسل  شامل ہے۔ یہ اشتراک ٹینڈر میں موجود تمام لازمی ضروریات کو پورا کرتا  ہے اور تجارتی پیش کش نے پیکیج کو مکمل کر دیا۔ لہٰذا مکمل تصویر ہمارے حالات کے تناسب سے بہترین ہے۔”

یہ معاہدہ ایک کنسورشیم ایچ ایس موبیلٹی کی جانب سے حاصل کیا گیا جسے ہینڈ ہیلڈ گروپ نے ڈچ سافٹ ویئر شراکت دار ادارے سگ میکس بی وی (http://www.sigmax.nl/gb/content/5/0/0/home.aspx) کے ساتھ قائم کیا ۔ سگ میکس پبلک ٹرانسپورٹیشن کے بازار میں حرکت پذیر سافٹ ویئر کا فراہم کنندہ ہے اور یہ منصوبے کے تیسرے درجے میں معاونت فراہم کرے گا۔10 000 سے زائد تیز پی ڈی ایز کی فراہمی کا معاہدہ پانچ سال پر مشتمل ہے جس کے دوران آغاز اور زیادہ تر فراہمی 2011ء ہی میں ہوگی۔

ہینڈ ہیلڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیرکر ہیلزٹروم نے کہا کہ “ہم نیدرلینڈز ریلویز کے لیے تیز ہینڈہیلڈز کی فراہمی کا معاہدہ حاصل کرنے پر بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔ ٹینڈر اور انتخاب کا طریقہ کار بہت مکمل اور معاہدے کے لئے مقابلہ زبردست رہا۔ اس نے فاتح قرار پانے والے کو خاص انعام بنا دیا۔”

ٹینڈر کا آخری سلسلہ این ایس اول  سطر کے افراد کے جائزہ پر مشتمل تھا جنہیں مقابلہ کرنے والوں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔براہ راست تقابل میں ہینڈ ہیلڈ ناؤٹیز کی بہترین مشینوں کے مطالعے کے لیے ایک زبردست انتخاب  نے ریل پاکٹ آلات کے لیے غیر معمولی ابتدائی صارف کی منظوری کو یقینی بنایا۔ اول سطر کے تمام عملے کو ان کے ذاتی آلات جاری کیے جائیں گے  جنہیں وہ روزانہ اپنے دن بھر کے کاموں مثلاً ٹکٹ کے انتظام اور سفری معلومات کے لیے استعمال کریں گے۔

نیدرلینڈز ریلویز کے جیزپر وان زینٹن نے کہا کہ “ہماری جانب سے ٹینڈر میں موجود ضروریات کے موافق قرار پانے کے بعد ہینڈ ہیلڈ کی طرف سے ناؤٹیز ای ٹکٹ پرو  کا انتخاب عملے کی جانب سے کیا گیا جو اصل میں اسے استعمال کریں گے۔ خاص طور اس درجہ پر ٹینڈر عمل کے دوران استعمال کرنے والے صارفین سے مشاورت صارف کی جانب سے قبولیت کو مستحکم بنیاد بنانے کے لیے ایک فعال طریقہ ہے۔”

پبلک ٹرانسپورٹیشن کے بازار میں ادائیگی کے معاملات اور توثیق کے لیے خاص طور پر تیار ہونے والے ناؤٹیز ای ٹکٹ پرو تیز پی ڈی اے کو پبلک ٹرانسپورٹیشن ایپلی کیشنز کے لیے اسمارٹ کارڈ ریڈرز کے معروف فراہم کنندہ آرکونشیا کے ساتھ اشتراک میں تخلیق کیا گیا ہے۔

انٹگریٹڈ اسمارٹ کارڈ ریڈر موبائل ایپلی کیشنز، اسمارٹ پوسٹرز اور ٹکٹ بشمول غیر فعال ریڈر موڈ اور فعال پیئر – ٹو – پیئر (P2P) موڈ کے لیے این ایف سی کو سپورٹ کرتا ہے۔اس میں شامل ریڈر پبلک ٹرانسپورٹیشن میں تمام جدید ای- ٹکٹنگ ضروریات کے ساتھ موافق ہے اور بغیر ربط استعمال کے وسیع سلسلے بشمول مکمل مائی فیئر فیملی کو سپورٹ کرتا ہے۔

ناؤٹیز ای ٹکٹ پرو ایک 806 میگا ہرٹز پروسیسر اور جدید سہولیات جیسے آٹو فوکس کے ساتھ 3- میگا پکسل کیمرے، ایک منسلک 2- ڈی امیجر، ڈبلیو لین، بلوٹوتھ،تھری جی خلیاتی صلاحیتوں اور جی پی ایس کے ساتھ آیا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم ونڈوز موبائل 6.1 ہے اور آلہ 256 ایم بی ریم اور 512 ایم بی منسلک فلیش اسٹوریج پیش کر رہا ہے۔ اس میں تین منسلک ایس اے ایم (محفوظ رسائی کا نمونہ) سلوٹس شامل ہیں جو وسیع کارکردگی کے لیے متوازی انداز  میں ایک دوسرے سے علیحدہ کام کرسکتی ہیں۔ ریچارج کے قابل 4400 ملی ایم آور لائیون بیٹری ایک بار چارج سے ایک مکمل دن سے زائد کام مہیا کرتی ہے۔روشنی کو منتقل اور منعکس کرنے والا وی جی اے رنگین ڈسپلے اور ٹچ اسکرین گھر سے باہر کام کرتے ہوئے واضح اور شفاف ریزولیشن فراہم کرتی ہے۔

ہینڈہیلڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلزسٹروم نے کہا کہ “اس بڑے پیمانے  کے معاہدے اور فرمائشیں  نہ صرف پبلک ٹرانسپورٹیشن کی مارکیٹ میں ہمارے مقام کو مستحکم کریں گی بلکہ دیگر تمام صنعتی شعبوں  میں بھی ہمیں استحکام بخشیں گی۔ یورپ میں واحد بڑے معاہدے  کو حاصل کرنا ہمارے لیے پرمسرت ہے۔”

این ایس کو سپردگی جلد شروع کی جائے گی۔ ناؤٹیز ای ٹکٹ پرو  رواں ہفتے دبئی میں یو آئی ٹی پی (http://www.uitpdubai2011.org/exhibition/welcome/) پبلک ٹرانسپورٹیشن اجلاس و نمائش میں دکھایا جائے گا۔

ہینڈ ہیلڈ کے بارے میں

ہینڈ ہیلڈ گروپ دنیا بھر میں تیز موبائل کمپیوٹرز اور پی ڈی ایز کا تقسیم کار ہے۔ ہینڈ ہیلڈ اور اس کے شراکت دار صنعتوں جیسے رسد، انتظام جنگلات، پبلک ٹرانسپورٹیشن ، تعمیرات، عسکری  و سلامتی کے کاروباروں میں مکمل متحرک حل پیش کرتا ہے۔ سویڈن کا ہینڈ ہیلڈ گروپ فن لینڈ، دی نیدرلینڈز، اطالیہ، آسٹریلیا اور ریاستہائے متحدہ امریکا میں مقامی دفاتر رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.handheldgroup.com۔

ذریعہ: ہینڈ ہیلڈ گروپ

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

صوفیہ لوفبلاڈ،

مارکیٹنگ ڈائریکٹر،

ہینڈ ہیلڈ گروپ اے بی،

s.lofblad@handheldgroup.com،

+46-510-54-71-70