سیکو آئی انفوٹیک انکارپوریٹڈ (ایس اآئی آئی ٹی ) نے وسیع-وضع کی نئی ملٹی فنکشن پرنٹر سیریز متعارف کروادی : ٹیریوسٹر ایل پی – 1030 سیریز

AsiaNet 43987

ٹوکیو، 7 اپریل / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

–  اعلیٰ وسیع – وضع کے ایل ای ڈی پرنٹرز میں بہترین پیداوار –

سیکو انسٹرومنٹس انکارپوریٹڈ کے مکمل ماتحت ادارے سیکو آئی انفوٹیک انکارپوریٹڈ نے بہترین کارکردگی اور مختصر ڈیزائن کے ساتھ اعلیٰ – قدر وسیع – وضع کی ملٹی فنکشن پرنٹر ٹیریوسٹر ایل پی -1030 سیریز جاری  کردی ہے۔ ٹیریوسٹر ایل پی – 1030 سیریز دو ماڈل پیش کررہی ہے: نقل، اسکین اور پرنٹ افعال پر مشتمل ایک ملٹی فنکشن ماڈل  ایل پی -1030 – ایم ایف اور ایک پرنٹر ماڈل ایل پی – 1030۔ لدائی مئی 2011ء سے شروع ہوجائے گی۔

SIIT نے حال ہی میں ایک اعلیٰ – کارکردگی والے پرنٹ انجن اور اسکینر تخلیق کیے جس نے ایل پی – 1030 سیریز کو A1 سائز کے 6.2 پرنٹس اور D سائز کے 7.5 پرنٹس فی منٹ اور اسکین کرنے کی 240 ملی میٹر / 9.4 انچ فی سیکنڈ تک کی رفتار کے حصول کی اجازت دی۔ ان دونوں خصوصیات کو یکجا کر کے ایل پی – 1030 سیریز مقام عمل کی پیداوار اور متحرک اخراجات کو بہتر بنائے گی جس کی آج کی مسابقتی مارکیٹ میں ضرورت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

بنیادی افعال

1۔ تیز – رفتار 600 ڈی پی آئی پرنٹ انجن  اور نئے آؤٹ پٹ سسٹم سے پیداوار میں بہتری

نئے تیز – رفتار پرنٹ انجن نے A1 سائز کے 6.2 پرنٹس اور D  سائز کے 7.5 پرنٹس فی منٹ چھپائی کی رفتار کو حاصل کیا ہے۔ علاوہ ازیں ایل پی – 1030 چھوٹے پرنٹس کو اوپری کیچ ٹرے اور بڑے پرنٹس کو نچلی کیچ ٹرے میں خود کار طریقہ سے تقسیم کرتا ہے۔ اس طرح پرنٹس کی چھانٹی کے لیے وقت کی بچت اور کام کے بہاؤ کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

2۔  A0/ E سائز کا تیز -رفتار 600 ڈی پی آئی رنگین اسکینر

اس میں شامل اسکینر 240 ملی میٹر / 9.4 انچ فی سکینڈ تک کی رفتار سے اسکین کرتا ہے (کالا اور سفید: 300 ڈی پی آئی، رنگین 150 ڈی پی آئی)۔

3۔ مختصر ڈیزائن  سے جگہ کی بچت

ایل پی – 1030 ایک بہت مختصر نقش پا (1200 ضرب 605 ملی میٹر) پیش کرتا ہے۔ تمام کاغذی کاروائیاں سامنے سے کی جاتی ہیں لہٰذا ایل پی – 1030 کو ٹھیک دیوار سے لگایا جاسکتا ہے۔ یہ مختصر مقام عمل میں جگہ کی بچت اور باسہولت پرنٹر مقام پیش کرتا ہے۔

4۔ صارف کے لیے قابل تبدیل  کارٹریج  طریق عمل اور چارج وائر یونٹ

SIIT نے صارف کے لیے قابل تبدیل کارٹریج میں فوٹو سینسٹو ڈرم لگایا ہے۔ صارف کے لیے قابل تبدیل کارٹریج کا یہ منفرد طریق عمل اور چارج وائر ترتیب ہر ایک کو اسے تبدیل کرنے کی اجازت دیتی ہے جب انہیں ضرورت ہو۔ یہ کال سروس کو خارج اور بیکار وقت میں بامعنی کمی لاتا ہے۔

5۔ پی سی – بیسڈ سافٹ ویئر سوئٹ (ٹوریو اسٹیشن) شامل

ایک نیا سوفٹ ویئر سوئٹ جو ایک حقیقی پی ڈی ایف مقام عمل  کی معاونت کرتا ہے اب دستاویز کی ان پٹ / آؤٹ پٹ کام کے بہاؤ کو ہموار کرنے کے لیے شامل ہے۔

الف ) بیک وقت کئی پرنٹ کا عمل

ب) معائنہ کرنے کا عمل

ج ) فائل کے لیے اسکین

تفصیلی معلومات

http://www.seiko-i.com/products/engineering/index.html

سیکو انسٹرومنٹس انکارپوریٹڈ کے بارے میں

http://www.sii.co.jp/corp/eg/index.html

سیکو آئی انفو ٹیک انکارپوریٹڈ کے بارے میں

http://www.seiko-i.com

ذریعہ: سیکو آئی انفو ٹیک انکارپوریٹڈ

رابطہ

ہیاشی مچیڈا، منیجر

انجینئرنگ پروڈکٹس سیلز پروموشن

سیکو آئی انفو ٹیک انکارپوریٹڈ

فون: +81-43-211-1378

فیکس: +81-43-211-8713

ای-میل: hayashi.machida@seiko-i.co.jp