ہائیر کی ملازمین اور صارفین کو ارتھ آور کے لیے روشنیاں گُل کرنے پر حوصلہ افزائی

AsiaNet 43968

چنگ ڈاؤ، چین، 26 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا – ایشیا نیٹ /

ہائیر چین، ریاستہائے متحدہ امریکا اور فرانس  میں سرگرمیوں کے ساتھ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈز کے ارتھ آور موسمی تبدیلی کی آگہی مہم میں معاونت کررہا ہے۔

دنیا کی نمبر 1 نمایاں گھریلو مصنوعات برانڈ ہائیر اور اس کے ملازمین عالمی ماحول دوست آگہی مہم ارتھ آور کی معاونت کے لیے آج چین، ریاستہائے متحدہ امریکا اور فرانس میں موجود اپنے دفاتر اور گھروں کی روشنیاں مقامی وقت کے مطابق 8:30 بجے شب سے 1 گھنٹے تک کے لیے بند کردیں گے۔ ہائیر دنیا بھر میں موجود اپنے لاکھوں صارفین کو زمین کے جشن میں شامل ہونے اور بہتر دنیا کے لیے ہم سب کس طرح اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں کے بارے میں سوچنے کا ایک لمحہ حاصل کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

2007ء کے بعد سے ہر سال منایا جانے والا ارتھ آور سینکڑوں لاکھوں افراد، 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے شہروں اور کاروباری اداروں کی شمولیت کے ساتھ موسمی تبدیلی کے متعلق آگہی کے لیے سب سے بڑی عالمی مہم ہے۔اپنی زمین کے جشن کے لیے مقامی وقت کے مطابق 8:30 بجے شب سے 1 گھنٹے تک کے لیے اپنی روشنیاں گُل کرنے کے لیے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔2011ء کے لیے موضوع “دس ارتھ آور، گو بیونڈ دا آور” ہے تاکہ لوگوں کو یاد دلایا جائے کہ وہ وقت مکمل ہوجانے اور روشنیاں دوبارہ روشن ہوجانے کے بعد ماحول کی بہتری کے لیے اپنا حصہ کس طرح ادا کرسکتے ہیں کے بارے میں سوچیں۔ ہائیر عالمی برانڈنگ کاروائیوں کی ڈائریکٹر اور ہائیر ترجمان محترمہ چانگ تیان نے کہا کہ “دنیا بھر میں 70,000 کے قریب ملازمین اور 160 سے زائد ممالک کے صارفین کے ساتھ ہم محسوس کرتے ہیں کہ ارتھ آور کے لیے ہائیر کی معاونت بامعنی ہوسکتی ہے۔ ارتھ آور ظاہر کرتا ہے کہ یکساں مقصد میں اپنی سوچ مقرر کرنے کے بعد کتنے افراد اسے حاصل کرسکتے ہیں۔ ہائیر بہتر سیارے کے لیے ایک سمجھدار زندگی کو فروغ دینے کی اس شاندار مہم کا حصہ ہونے پر فخر کرتا ہے۔”

ہائیر کے ملازمین 26 مارچ 2011ء کو روشنیاں بند کرکے اور متعدد آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کے ذریعے صارفین کی دلچسپی کے لیے اس راستے کی قیادت کریں گے۔ چین میں ہائیر نے ایک ویب سائٹ http://earthhour.haier.com  کا آغاز کیا  – 10 دن آن لائن رہنے کے بعد 1.5 ملین بار دیکھی گئی-  جہاں حاضرین آن لائن “روشنیاں بند ” اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کے لیے شامل شیئرنگ روابط کے ذریعے آگہی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ہائیر چین معروف آن لائن فورمز اور بلاگنگ پلیٹ فارمز میں کاروائیوں کے ساتھ بھی صارفین کو براہ راست مشغول رکھ رہا ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکا میں ہائیر امریکا کے نیویارک میں ملازمین بھی روشنیاں بند کرنے کا وعدہ رکھتے ہیں اور یوٹیوب اور فیس بک پر پیغامات اور ویڈیوز میں صارفین کو یہی کام کرنے کی تحریک دے رہے ہیں۔ ایونٹ  پر اثر ماحولیات پر مرکوز مواد کے ماہ – طویل سلسلے کے لیے بھی ایک پوائنٹ شروع کرے گا جسے ادارہ بہتر زندگی۔ بہتر سیارے چیلنج کے نام سے اسپانسر کرے گا۔ہر روز ہائیر امریکا ایک نئی ویڈیو میں ماحولیاتی مندوب / ماہر کو پیش کرے گا اور شرکاء کو اپنی روز مرہ زندگی میں سبق کے لیے آسان اقدامات پر چلنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اسی طرح ہائیر فرانس ارتھ آور کی معاونت  اور مل کر دنیا کو بہتر جگہ بنانے کے لیے مدد میں گھنٹے سے بھی زیادہ آگے جانے میں شمولیت کے لیے اپنے مداحوں پر زور دے رہا ہے۔

ہائیر پائیدار سفید مال کے حلوں کی تخلیق میں ایک راہنما  ہے اور پہلے ہی کئی ماحول اور توانائی دوست مصنوعات ڈیزائن کرچکا ہے۔2009ء میں بزنس ویک چین نے اپنے گرینر چین کاروباری ایوارڈ میں ہائیر کو چین کی ماحولیاتی تبدیلی کے لیے شاندار اقدامات کرنے والے 10 بہترین اداروں میں سے ایک کا ایوارڈ دیا۔ 2008ء میں ہائیر نے ایونٹ میں سفید مصنوعات کے باضابطہ اسپانسر کی حیثیت سے اولمپک  سہولیات میں 60,000 سے زائد گرین مصنوعات فراہم کرتے ہوئے اب تک کے سب سے ہرے بھرے اولمپک کھیلوں کے انتظام میں بیجنگ کی مدد کی۔

ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

چنگ ڈاؤ، صوبہ شانڈونگ، چین میں 1984ء میں موجودہ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چانگ روئمن کی قیادت میں قائم ہونے والا ہائیر دنیا اور چین میں نمبر 1 گھریلو مصنوعات تیار کرنے والا برانڈ ہے۔ ہائیر کی مصنوعات شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطی، ایشیا اور افریقہ میں 160 سے زائد ممالک اور خطوں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ 2010ء میں ادارے کی عالمی آمدنی 135.7 ارب آر ایم بی (207 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔ ہائیر کے منافع میں اضافہ اس کی آمدنی میں اضافے سے 8 فیصد زیادہ ہے۔ ہائیر 60,000 سے زائد ملازمین کا حامل ہے جن میں چین سے باہر 10,000 ملازمین بھی شامل ہیں۔

رابطہ:

محترمہ چانگ بن

ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ

فون: (86 0532) 8893-6105

ای میل: zhangbin@haier.com

محترم سائمن ویری سیل

ہل اینڈ نول ٹاؤن چین

فون: (86 10) 5861-7570

ای میل: simon.vericel@hillandknowlton.com.cn

ذریعہ: ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ