برنیز نیویارک نےخزاں 2011ء مہم کے لیے کیرین روئٹ فیلڈ سے اشتراک کا اعلان کردیا

AsiaNet 43945

نیویارک، 25 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

پرتعیش مصنوعات کے خصوصی خوردہ فروش برنیز نیویارک نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کی خواتین کی خزاں 2011ء مہم  میں کیرین روئٹ فیلڈ اشتراک کریں گی۔ اس خصوصی منصوبے کے لیے اپنا انداز اور تاثیر لے کر آنے والی محترمہ روئٹ فیلڈ مہم کی تخلیق کے لیے نامور فوٹو گرافر ماریو سورنتی اور برنیز نیویارک کے کری ایٹو ڈائریکٹر ڈینس فریڈمین کے ہمراہ مہمان مدیر اور اسٹائلسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی۔

مہم کا آغاز خزاں 2011ء میں میڈیسن ایوینیو کے پرچم بردار اسٹور میں کیرین کے مثالی انداز اور برنیز کے ساتھ ان کی رفاقت میں کیا جائے گا۔ تخلیق ہونے والے طرز اسٹوروں کی عالمی شہرت یافتہ نمائشوں اور وسیع پلیٹ فارمز بشمول خزاں ترسیل کنندہ، اشتہار بازی اور برنیز ڈاٹ کام میں نمایاں مقام دیا جائے گا۔

وژنری روئٹ فیلڈ اور سورنتی کو منصوبہ کے لیے متحد کرنے والے فریڈمین نے کہا کہ “کیرین ایک قسم کی قابلیت ہے۔ وہ  ایک خیال اور ایک تحریک ہے۔ وہ غیر معمولی انفرادی انداز اور پرتاثیر جذبہ رکھتی ہیں اور میں نے ہمیشہ ان کے کام کو سراہا ہے۔ کیرین کے  مزید مقرب پہلو ، جسے چند ہی لوگ جانتے ہیں،کو تسخیر کرنے کے لیے ماریو سورنتی کے ساتھ اشتراک برنیز نیویارک صارف کے لیے براہ راست پیش کرنے کی قابلیت کے لیے ایک حیرت انگیز تحفہ ہے۔”

ماریو سورنتی مہم کو پیرس اور نیویارک میں شوٹ کرنے کے ساتھ  محترمہ روئیٹ فیلڈ کی ایک خصوصی مختصر فلم بھی بنائیں گے۔ ووگیو پیرس میں ایک دہائی سے زائد عرصہ تک ساتھ کام کرنے والے جناب سورنتی ان کی دنیا، انداز اور جذبہ  کا ذاتی نظارہ اس طریقہ سے تخلیق کریں گے جو صرف وہی کرسکتے ہیں۔

محترمہ روئیٹ فیلڈ نے کہا کہ “اس منصوبہ میں برنیز کے ساتھ امریکا میں کام کرنے کی قابل ہونا ایک خواب ہے جو پورا ہوگیا۔ یہ میرا پہلا موقع ہے کہ میں فیشن کاروبار کی خوردہ فروشی کی سمت میں کام کروں اور میں بہت پرجوش ہوں۔ برنیز ریاست میں میرا پسندیدہ اسٹور ہے اور ان کے ساتھ شراکت داری میرے لیے سنسنی خیز  ہوگئی ہے۔”

برنیز کے بارے میں

برنیز نیویارک (برنیز) نیویارک سٹی، بیورلے ہلز، شکاگو، سیاٹل، بوسٹن، ڈیلاس، سان فرانسسکو، لاس ویگاس اور اسکاٹسڈیل میں پرچم بردار اسٹورز کے ساتھ ایک پرتعیش مصنوعات کا خصوصی خوردہ فروش ہے۔مین ہٹن کے اندرون شہر 1923ء میں خوردہ فروش برائے حضرات کی حیثیت سے قائم ہونے والا 1970ء میں مردوں اور خواتین دونوں کے لیے اعلیٰ طرز کے بین الاقوامی ثالث میں تبدیل ہوا اور نئے و جدید ڈیزائن قابلیت کی تلاش اور تخلیق کے لیے معروف ہوچکا ہے۔ برنیز دنیا کے بہترین ڈیزائنرز کی طرف سے انتہائی دلچسپ ترتیب فروخت کرنے کے لیے مشہور ہے جس میں مردوں اور خواتین کے پہننے کے لیے تیار، اشیاء، جوتے، زیور، زیبائش، عطریات اور گھر کے لیے تحائف شامل ہیں۔ برنیز کی پہچان مزاح کا احساس اور انداز اس کی تخلیقی اشتہاری مہمات، حقیقی تعطیلات انداز اورمشہور ونڈو نمائشوں  میں ظاہر ہوتا ہے۔ برنیز کی جدید اور CO-OP، نوجوان اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کے لیے مرکز، کا آغاز 1985 میں کیا گیا اور جب سے مفت ونڈو اسٹور تصور میں وسیع ہورہی ہے۔ برنیز ریاستہائے متحدہ امریکا بھر میں آٹھ ریاستوں میں نصف درجن سے زائد CO-OP اسٹورز چلا رہا ہے۔ برنیز نیویارک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.Barneys.com۔

ذریعہ: برنیز نیویارک

رابطہ: بیتھ اور،

برنیز نیویارک،

+1-212-450-8699،

bethorr@barneys.com