توہوکو-بحر الکاہل کے زلزلے کے بعد بحالی کے اقدامات کی موجودہ صورتحال

AsiaNet 43935

ٹوکیو، 24 مارچ/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی گروپ کے بڑے پیمانے پر اور ہمہ وقت جاری بحالی کی کوششوں کے نتیجے میں این ٹی ٹی گروپ کمپنیز نے توہوکو خطے کے لیے خدمات آہستہ آہستہ بحال کر رہی ہے جو 11 مارچ 2011ء کو توہوکو-بحر الکاہل میں آنے والے زلزے کے نتیجے میں متاثر ہوئی تھیں۔ ان کوششوں میں آفات پر قابو پانے کی کوششوں کے بنیادی قانون کی بنیاد پر بنائے گئے آفات سے تحفظ کے عملی منصوبوں کے مطابق آفات کی جوابی تدبیر کے دفتر کا قیام شامل ہے۔ اہم خدمات کی بحالی کی موجودہ صورتحال یہ ہے۔

(1) نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون ایسٹ کارپوریشن (“این ٹی ٹی ایسٹ”)

<مواصلاتی تنصیبات کی موجودہ صورتحال>

زلزلہ اور سونامی ایک ہزار ایکسچینج دفاتر میں کمرشل بجلی کی فراہمی میں تعطل اور آلات کی خرابی کا باعث بنا۔ این ٹی ٹی ایسٹ نے ہنگامی بیٹریوں، ہنگامی بجلی کے جنریٹرز اور بجلی فراہم کرنے والی متحرک گاڑیوں کو حرکت میں لا کر بجلی بحال کی۔ البتہ چند ایکسچینج دفاتر بدستور کام کرنے کے قابل نہ تھے، جس کے نتیجے میں 13 مارچ صبح 6 بجے (جاپان کے معیاری وقت) کے مطابق ٹیلی فون سبسکرائبر لائنز، آئی ایس ڈی این اور ایف ایل ای ٹی کی ہیکاری (FTTH) سروسز میں تقریبا 14 لاکھ 70 ہزار سرکٹس ناکارہ رہے۔ این ٹی ٹی ایسٹ نے، این ٹی گروپ کمپنیوں اور تعمیراتی اداروں کی مدد سے، ان خدمات کی مکمل بحالی کے لیے کل 5 ہزار افراد کو متحرک کیا۔ 23 مارچ دوپہر ایک بجے (جاپان کے معیاری وقت کے مطابق) تک 90 فیصد ایکسچینج دفاتر بحال ہو چکے تھے جن میں بجلی کی کمرشل فراہمی کی بحالی بھی شامل ہے، اس طرح 93 ایکسچینج دفاتر باقی رہ گئے،  جو تقریبا ایک لاکھ 55 ہزار سرکٹس کے حامل تھے، جن کی بحالی باقی رہ گئی۔

یونٹ:سرکٹس

سروس                                                       23 مارچ، دوپہر ایک بجے کے مطابق            13 مارچ، صبح 6 بجے کے مطابق

ٹیلی فون سبسکرائبرز لائن                             115,900                                 879,500

آئی ایس ڈی این                                        10,200                                                   118,600

ایف ایل ای ٹی کا ہیکاری                             28,800                                                   475,400

کل                                                            154,900                                 1,473,500

ہدایات: ان اعداد و شمار میں وہ شامل نہیں ہیں جو صارفین اور این ٹی ٹی ایسٹ کے ایکسچینج دفاتر کے درمیان تعطل سے پیدا ہوئیں۔

93 ایکسچینج دفاتر اب بھی بحال ہونا باقی ہیں جن میں وہ بھی شامل ہیں جو مادی نقصان، سیلاب یا زلزلے اور/یا سونامی سے انتہائی متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی لائنوں کے بنیادی ڈھانچے میں خرابی کے باعث کنکشن ٹوٹنے سے متاثر ہونے والے اور متاثرہ جوہری پاور پلانٹ کے اردگرد ممنوعہ علاقوں میں واقع ہیں۔ ان وجوہات کی بناء پر بیشتر ایکسچینج دفاتر کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

<مفت عوامی فون سروس>

زلزلے اور اس کے بعد کی صورتحال سےم تاثر ہونے والے افراد کو مواصلاتی رابطے فراہم کرنے کے لیے این ٹی ٹی ایسٹ نے 615 مقامات پر 2076 خصوصی عوامی ٹیلی فون نصب کیے جو (23 مارچ کی دوپہر تک) مفت دستیاب تھے۔ مزید برآں، توہوکو خطے کے چھ علاقوں (آؤموری، ایواتے، میاگی، اکیتا، یاماگاتا اور فوکوشیما) اور ساتھ ساتھ ایباراکی کے علاقے میں بھی موجودہ عوامی ٹیلی فونز مفت استعمال کیے گئے۔

<آفات کا ہنگامی پیغام ڈائل>

زلزلے کے بعد سے این ٹی ٹی ایسٹ تحفظ کی یقین دہانی کی خدمات “ڈیزاسٹر ایمرجنسی میسیج ڈائل 171” اور “ڈیزاسٹر ایمرجنسی براڈ بینڈ میسیج بورڈ (ویب 171)” فراہم کر رہا ہے جو زلزلے سے متاثرہ افراد کی جانب سے استعمال کے لیے تھیں۔ 23 مارچ کو جاپان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے تک “ڈیزاسٹر ایمرجنسی میسیج ڈائل 171” تک مجموعی طور پر 30 لاکھ 93 ہزار 400 مرتبہ  اور “ڈیزاسٹر ایمرجنسی براڈبینڈ میسیج بورڈ (ویب 171)” پر تقریبا 2 لاکھ 36 ہزار 400 مرتبہ رسائی حاصل کی گئی۔

(2) این ٹی ٹی ڈوکومو انکارپوریٹڈ (“ڈوکومو”)

<مواصلاتی تنصیبات>

زلزلے اور سونامی کے بعد 12 مارچ شام 5 بجے (جاپان کے معیاری وقت کے مطابق) تقریبا 6 ہزار  720 بیس اسٹیشنوں پر موبائل سروسز متاثر ہوئیں۔ بحالی کی کوششوں کے نتیجے میں 23 مارچ کو دوپہر ایک بجے (جاپان کے معیاری وقت کے مطابق)یہ تعداد گھٹ کر تقریبا 840 رہ گئی۔

یونٹ: بیس اسٹیشنز

خطہ                                           بمطابق 23 مارچ دوپہر ایک بجے                                 12 مارچ بمطابق شام پانچ بجے

توہوکو                                       820                                                                      4,900

کانتو-کوشی نیتسو                        17                                                                         1,820

کل                                            840                                                                      6,720

ہدایات: حقیقی نتائج کو 20 یا اس سے کم عدد میں ظاہر کیا گیا ہے۔ 20 سے زیادہ کے عدد کو قریبی ترین دس کے ساتھ راؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

<موبائل فون کی سروس سے محروم علاقوں میں مدد>

23 مارچ دوپہر ایک بجے (جاپان کے معیاری وقت کے مطابق) ڈوکومو نے ٹیلی مواصلاتی رسائی کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھائے۔

– کرائے پر سیٹلائٹ موبائل فونز کا حصول (830 ہینڈ سیٹس)

– کرائے پر موبائل فونز کا حصول(1184 ہینڈ سیٹس)

– موبائل بیس اسٹیشن گاڑیوں کی فراہمی (30 گاڑیاں)

– بجلی فراہم کرنے والی متحرک گاڑیوں کی فراہمی (30 گاڑیاں)

– متحرک پاور جنریٹرز کی فراہمی (400 جنریٹرز)

-مفت موبائل فون چارجنگ اسٹیشنوں کی تنصیب (100 مقامات)

<ڈیزاسٹر میسیج بورڈ سروس>

زلزلے کے فوری بعد ڈوکومو نے “ڈیزاسٹر میسیج بورڈ” سروس کی فراہمی کا آغاز کیا۔ 23 مارچ 12 بجے شب تک مجموعی طور پر تقریبا 36 لاکھ 61 ہزار 400 مرتبہ اس سروس تک رسائی حاصل کی گئی۔

(3) این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (“این ٹی ٹی کام”)

<ٹیلی مواصلات کی خدمات>

زلزلے اور/یا سونامی کے بعد چند خدمات کو تعطل کا سامنا کرنا پڑا لیکن 22 مارچ شام پانچ بجے (جاپان کے معیاری وقت کے مطابق) اس طرح بحال کیا گیا۔

یونٹ: سرکٹس

سروس                                                      22 مارچ، بمطابق شام پانچ بجے                                    12 مارچ، صبح ساڑھے 8 بجے

آئی پی-وی پی این، ای-وی لین، وغیرہ        2,300                                                                 15,000

جاپان کو ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ایشیا کے دیگر خطوں سے ملانے والی زیر آب کیبل جزوی طور پر متاثر ہوئی، لیکن این ٹی ٹی کام نے بین الاقوامی مواصلاتی خدمات پر بڑے اثرات سے بچنے اور ہموار سروس جاری رکھنے کے لیے بیک اپ کیبل روٹس کو استعمال کیا ۔ این ٹی ٹی کام کے ڈیٹا سینٹرز کے مطابق کسی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.co.jp/index_e.html

ذریعہ: نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن

رابطہ:

تنمن یوشیارا

دفتر تعلقات عامہ

نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن

ٹیلی فون: +81-3-5205-5550

ای میل: ntt-cnr@ml.hco.ntt.co.jp