عالمی تخلیقی ایجنسی وابی – سابی نے یونی سیف کے لیے مائیکروسافٹ ٹیگ استعمال کا تخلیقی مقابلہ جیت لیا

AsiaNet 43930

ریڈ مونڈ، واشنگٹن، 24 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

موبائل ٹیگنگ ٹیکنالوجی پر مشتمل فاتح خیال کے ساتھ یونی سیف سرمایہ اکھٹا کرنے کے چیلنجز کو بیان کرے گا

تحقیقی مشاورتی ادارے پی ایس ایف کے ایل ایل سی، امریکی فنڈ برائے یونی سیف اور مائیکروسافٹ ٹیگ کے درمیان عالمی اشتراک میں وابی – سابی انسپائریشن لیب کو امریکی فنڈ برائے یونی سیف کے مفاد کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے میں درپیش مشکلات کے حل میں مدد کے لیے تخلیقی مقابلے کا فاتح منتخب کرلیا ہے۔

( لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO )

جنوری میں شائع ہونے والی اس کی “موبائل ٹیگنگ کا مستقبل” رپورٹ کے ساتھ ملاپ  میں پی ایس ایف کے امریکی فنڈ برائے یونی سیف کے ہمراہ نوجوان سے بخوبی واقف اور مستقبل سے متعلق ممکنہ شراکت داروں کو مشغول رکھنے کے لیے مائیکروسافٹ ٹیگ کے استعمال سے ایک مہم تیار کرنے کے لیے دنیا بھر کی تخلیقی ایجنسیز کے لیے ایک مقابلے کا آغاز کیا (http://www.psfk.com/future-of-mobile-tagging-concepts-for-unicef)۔

امریکی فنڈ برائے یونی سیف میں کارپوریٹ پارٹنرشپ ڈیولپمنٹ کی ڈائریکٹر کیلی پیٹرسن نے کہا کہ ” فنڈ اکھٹا کرنے کے ہمارے چیلنجز کے لیے بہت زیادہ تخلیقی دماغی قوت لانے پر ہم پی ایس ایف کے اور مائیکروسافٹ ٹیگ سے پیار کرتے ہیں۔ ہم نے نہ صرف پر لطف خیالات کے خزانے حاصل کیے جنہیں ہم چلانے کے لیے تیار ہیں بلکہ یہ تصورات بہترین، کارگر اور عملدرآمد کے لیے آسان ہیں – مائیکروسافٹ ٹیگ ٹیکنالوجی کو خراج تحسین ہے۔”

مائیکروسافٹ ٹیگ  ایک موبائل بار کوڈ ٹیکنالوجی ہے جو صارفین کو اپنے اسمارٹ فون کیمرے سے کسی چیز پر لگے ٹیگ کو اسکین کرنے  اور متحرک ڈیجیٹل مواد کو کھولنے، ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ حقیقی دنیا کو ہموار انداز میں منسلک کرنے کی اجازت دیتی ہے۔صارفین مفت مائیکروسافٹ ٹیگ ریڈر ایپلی کیشن کے لیے اپنی مناسب انٹرنیٹ – ان ایبلڈ موبائل ڈیوائسز  پر http://gettag.mobi جاسکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ میں اسٹارٹ اپ بزنس گروپ کے لیے مارکیٹنگ کی جنرل منیجر  مارجا کوپمینز نے کہا کہ “لوگ اب دنیا میں ‘اچھا کرنے’ میں مدد کے لیے اپنے موبائل فونز کی طاقت سے جڑ سکتے ہیں اور یہ تخلیقی مقابلہ اس طرح کے کام انجام دینے کے بہت سے موثر طریقہ لا یا ہے۔ ہم بہت خوش ہیں کہ ٹیگ یونی سیف کے فنڈ اکھٹا کرنے کی کوششوں میں اختراعی کردار ادا کرسکتا ہے۔”

خود کو بطور تحریکی تجربہ گاہ میں تبدیل کر کے رجحانات کو تلاش اور مطالعہ کرنے اور برانڈز میں ان کی اسمارٹ ایپلی کیشن حقیقی زندگی کے ساتھ ڈیجیٹل  دنیا اور اس کے برعکس اداروں اور افراد کو منسلک کرنے والی وابی – سابی کا 1×2 تصور اپنی سادہ، ٹیگ کے سمجھدار انضمام اور قابل پیمائش کے باعث جیتا۔

1×2 مہم نے روایتی 2×1 سپرمارکیٹ فروخت میں صارفن کو ایک پروڈکٹ اپنے لیے خریدیں اور مساوی قیمت کی دوسری مصنوعات یونی سیف پروگرام میں معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے حوصلہ افزائی کے ذریعے ایک فنڈ اکھٹا کرنے کے موقع میں تبدیل کردیا۔ جب خریدار مخصوص متعلقہ مصنوعات کے انتخاب سے ایک مائیکروسافٹ ٹیگ اسکین کرتے ہیں مثلاً دودھ، پانی، کتابیں، ادویات یا شریک برانڈز کے کپڑے تو انہیں “دوسری چیز” خریدنے کے لیے تحریک دی جاتی ہے جس کی قیمت ضرورت مند بچوں کی معاونت کے لیے جائے گی۔ وہ ہر کاروباری معاملے کے اثر میں اضافے کے لیے اپنے کام سماجی نیٹ ورکس کے ذریعے شیئر کرنے کے بھی قابل ہیں۔

وابی – سابی انسپائریشن لیب کے شریک بانی اینڈرس کولمنارز نے کہا کہ “مائیکروسافٹ ٹیگ کے ساتھ ہمیں ایک بہترین ربط ملا جس نے ہمیں یونی سیف کے مقصد کی آگہی میں اضافے اور اس سادہ خیال کو بااختیار  بنانے کے قابل بنایا۔ٹیگ کے ساتھ ہم بچپن کی بھوک کی حقیقتوں سے لوگوں کو جوڑنے اور سپرمارکیٹ میں خریداری کے دوران آسان عمل کی حوصلہ افزائی کے قابل ہوئے۔”

پی ایس ایف کے کے بانی پیئرس فاؤکس نے کہا کہ “جب ہم نے پی ایس ایف کے کے قارئین اور ایونٹ کے حاضرین سے اپنے پسندیدہ منصوبے کے لیے ووٹ دینے کا کہا تو ہم معلوم ہوا کہ وابی – سابی کا اندراج مقبول تھا تاہم نیویارک میں اشتہاری ادارے بی بی ایچ کی طرف سے اندراج زیادہ بز تخلیق کیے۔ اس کا کپڑوں پر مائیکروسافٹ ٹیگ کے ذریعے خواتین کے حقوق کی آگہی میں اضافے کا اندراج ‘لوگوں کا انتخاب’ ثابت ہوا جیسا کہ اسے فیس بک پر سب سے زیادہ ‘لائیک’ اور ٹویٹر کے ذریعے  شیئر کیا گیا۔”

دنیا بھر کے دوسرے  اداروں کی جانب سے دیگر مشہور مہم کے اندراج میں درج ذیل شامل ہیں:

–        ساپینٹ نٹرو۔ جشن میں مزے کی راہنمائی

–        گریٹ ورکس۔ آئی فون گیم کھیلیں اور عطیہ کریں

–        بی بی ایچ نیویارک۔ آئی۔ آبجیکٹ

–        زیموگا۔ اسکین اور مدد، ادائیگی آگے بڑھائیں، زندگی کے لیے پانی

–        گائیگنٹک آئیڈیا اسٹوڈیو، انکارپوریٹڈ۔ ٹیگ 4 لائف

–        لاسٹ ان دا فارسٹ انسٹی ٹیوٹ۔ ٹیگ اور برتیں

–        لائیو ود ڈیزائن۔ آپ تبدیلی کا سامنے کرنے دیں

مائیکروسافٹ ٹیگ کس طرح ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو قوت دے سکتا ہے کے بارے میں مزید معلومات http://tag.microsoft.com پر دستیاب ہیں۔ لوگ ٹیگ کمیونٹی کو فیس پر http://www.facebook.com/microsofttag فالو یا ٹویٹر پر http://www.twitter.com/microsofttag فالو کرسکتے ہیں۔ مقابلے کے بارے میں مزید معلومات http://www.psfk.com/future-of-mobile-tagging-concepts-for-unicef پر دستیاب ہیں۔

1975ء میں قائم ہونے  والا مائیکروسافٹ (Nasdaq: MSFT ) سافٹوئیر، خدمات اور حلوں میں عالمی راہنما ہے جو لوگوں  اور کاروباروں کو ان کی مکمل قابلیت کا فائدہ اٹھانے میں مدد کرتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ:

کیتھرائین میک ایوان

ایڈلمین برائے مائیکروسافٹ (ریاستہائے متحدہ امریکا)

+1-206-268-2281

kathryn.mcewan@edelman.com

مدیران کے لیے ہدایت: مائیکروسافٹ کی جانب سے مزید معلومات، خبروں اور نقطہ نظر کے لیے مائیکروسافٹ خبری مرکز یہاں http://www.microsoft.com/news ملاحظہ فرمائیں۔ ویب روابط، ٹیلی فون نمبرز اور عنوانات اشاعت کے وقت درست تھے تاہم تبدیل ہوسکتے ہیں۔ مزید معاونت کے لیے صحافی اور تجزیہ کار مائیکروسافٹ کی ریپڈ ریسپانس ٹیم  یا یہاں http://www.microsoft.com/news/contactpr.mspx درج  دیگر متعلقہ روابط پر رابطہ کرسکتے ہیں۔