ٹائیگرووڈز فاؤنڈیشن اور شوٹ زوم نے آئی فون کے لیے باضابطہ ٹائیگر ووڈز: مائی سوئنگ کا آغاز کردیا

AsiaNet 43906

اروائن کیلیفورنیا، 23 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ٹائیگر ووڈز: مائی سوئنگ براہ راست ٹائیگر ووڈز کی جانب سے گولف سوئنگ ویڈیو تجزیے اور ہدایات فراہم کرنے کے لیے  پہلی موبائل ایپ ہے۔

ایپ سے حاصل آمدنی ٹائیگر ووڈز فاؤنڈیشن کو فائدہ پہنچائے گی

ٹائیگر ووڈز فاؤنڈیشن (http://www.tigerwoodsfoundation.org) اور فعال طرز زندگی کی موبائل ایپلی کیشنز میں راہنما شوٹ زوم (ر) (http://www.shotzoom.com) نے آئی فون اور آئی پوڈ ٹچ کے لیے ٹائیگر ووڈز : مائی سوئنگ کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ ایپل ایپ اسٹور (http://resources.golfshot.com/affiliate.aspx?id=myswing) میں آج سے دستیاب  ٹائیگر ووڈز : مائی سوئنگ عظیم گالف ٹائیگر ووڈز کی جانب سےہدایات اور ویڈیو تجزیہ کے ذریعے گالف کے کھلاڑیوں کو ہر سطح پر ان کی سوئنگ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ ٹائیگر ووڈز: مائی سوئنگ دنیا کی سب سے بڑی فعال گالف کمیونٹی گالف شاٹ ڈاٹ کام کے ساتھ منسلک ہے جہاں اراکین  اسکور کو شیئر اور موازنہ کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی کا تفصیلی تجزیہ بھی وصول کرتے ہیں۔ شوٹ زوم اور فاؤنڈیشن نے اس منفرد ایپ کی تخلیق کے لیے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ووڈز کے ساتھ کام کیا جو ٹائیگر ووڈز فاؤنڈیشن اور اس کے غریب نوجوانوں کو کالج تک رسائی فراہم کرنے کے مشن کو فائدہ بھی پہنچائے گی۔

ووڈز نے کہا کہ “اس ایپ کے متعلق ہر چیز کی بنیاد میری مشقوں کے طریقوں پر ہے۔ میں نے اپنے کھیل کو بہتر بنانے اور اپنی سوئنگ تبدیلیوں میں مدد کے لیے سالوں کے دوران کئی بار اپنی سوئنگ کو دوبارہ بنایا ہے اور اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے۔میں بہت پرجوش ہوں کہ اس ایپ کے ذریعے میں اس ٹیکنالوجی کو اپنے ساتھ شارع عام پر لے جاسکتا ہوں اور دنیا بھر کے گالف کھلاڑی اپنے کھیل کو بہتر کرنے کے لیے اسی طرح یہ کام کرسکتے ہیں۔”

ٹائیگر ووڈز :مائی سوئنگ ٹیکنالوجی گولف کے کھلاڑیوں کو اپنی سوئنگ کی وڈیو بنانے کی اجازت دیتی ہے تاکہ وہ ووڈز اور اپنے دوستوں کے ساتھ اس کا تجزیہ و موازنہ کرسکیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی سوئنگ میں بہتری دیکھ سکیں۔ ووڈز ورچوئل کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے، اور گالف کے کھلاڑیوں کو بتائیں گے کہ سوئنگ لائن تجزیہ کو کس طرح استعمال کریں اور بہتری کے خصوصی شعبوں میں مشاورت فراہم کریں گے۔ مواد سے بھرپور ایپ میں مداحوں کے سوالات  دیتی ہوئی ووڈز  کی خصوصی ذاتی وڈیو بھی شامل ہے۔

شوٹ زوم کے صدر کریگ پریچارڈ نے کہا کہ ” اپنی ایپ کے ذریعے ہم لوگوں کو روزانہ منسلک کررہے ہیں اور ہم شوٹ زوم پلیٹ فار م میں شرکت پر اپنے اراکین کے لیے سرگرمیاں فراہم کر کے حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو ان کے تجربات کو کورس کے باہر تک وسیع کردیتی ہیں۔ ٹائیگر ووڈز : مائی سوئنگ اس سے مستثنی نہیں۔ ٹائیگر کی ایپ کھلاڑیوں کو اپنا کھیل بہتر کرنے کے لیے اپنی سوئنگ کے تجزیے، ٹائیگر کے ساتھ ان کے موازنے اور گالف شوٹ کمیونٹی کے ساتھ انہیں شیئر  کرنے کی اجازت دیتی ہے۔”

ووڈز نے کہا کہ “میں بہت پرجوش ہوں کہ مداحوں کو اپنے گالف کھیل کے تجزیے کے لیے پرلطف طریقہ فراہم کرنے کے ساتھ کے علاوہ یہ ایپ میری فاؤنڈیشن کے کالج رسائی پروگراموں کو فائدہ پہنچائے گی۔ اس سے حاصل ہونے والی فنڈ سے ہم اور زیادہ نوجوانوں کو کالج میں لے جانے کا عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔”

ٹائیگر ووڈز : مائی سوئنگ نصف ملین سے زائد فعال اراکین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی فعال گالف کمیونٹی شوٹ زوم کی گالف شوٹ کمیونٹی کے ساتھ منسلک ہے۔ اراکین نے گالف شوٹ : گالف جی پی ایس کے آغاز کے بعد سے 18 ماہ میں 152 ممالک میں 35,000 کورسز کے 50 ملین سے زائد گالف کے ہولز کھیل چکے ہیں۔

ٹائیگر ووڈز : مائی سوئنگ کی خصوصیات میں شامل ہیں:

اضافی شدہ ویڈیو کیپچر

ٹائیگر ووڈز کے ساتھ سائڈ- بائی – سائڈ سوئنگ موازنہ

ووڈز کی جانب سے کس -طرح کی وضاحت اور گولف سوئنگ کے بہتر تجزیے

وقت کے ساتھ ساتھ پیش رفت دیکھنے کی صلاحیت

دوستوں اور کمیونٹی اراکین سے تعلق کے لیے شیئرنگ اور  فیس بک آلات

ووڈز کی طرف سے خصوصی اپ ڈیٹ

ٹائیگر ووڈز : مائی سوئنگ آئی فون اور آئی پوڈ ٹچ کے لیے ایپ اسٹور پر 9.99 ڈالر میں دستیاب ہے۔ ایپ درج ذیل 12 زبانوں میں دستیاب ہے: انگریزی، چینی، ڈینش، ڈچ، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، جاپانی، کوریائی، پرتگالی، ہسپانوی اور سویڈش۔

شوٹ زوم کے بارے میں

شوٹ زوم، ایل ایل سی مارکیٹ کے رہنما موبائل تجربات تخلیق کرتا ہے جو فعال طرز زندگی اور کھیلوں و تندرستی کے لطف کو تقویت پہنچاتی ہیں۔ اس کی موبائل ایپس اس کے آن لائن شریک پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک ہیں جہاں فعال طرز زندگی کے حامل افراد وقت کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی کو دیکھ سکتے ہیں، انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر اور ان افراد کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں جو یکساں دلچسپیوں کے حامل ہوں۔ شوٹ زوم کی ایپس میں دنیا بھر میں بہترین فروخت اور سب سے زیادہ منافع بخش جی پی ایس ایپ گالف شوٹ: گالف جی پی ایس، دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی تدریسی ایپ گالف پلین ود پال ازینجر اور سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی عالمی ہدایتی بیس بال ایپ بیس بال گیم پلان ود جیسن گیامبی شامل ہیں۔

ٹائیگر ووڈز فاؤنڈیشن کے بارے میں

1996ء سے ٹائیگر ووڈز فاؤنڈیشن نے دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے جدید تعلیمی مواقع اور منفرد تجربے فراہم کرنے کے ذریعے 10 ملین سے زائد نوجوانوں تک رسائی حاصل کی۔ فاؤنڈیشن کے مخصوص پروگرام میں واشنگٹن ڈی سی اور جنوبی کیلیفورنیا  کے غریب  نوجوان کے لیے اپنی قسم کی واحد خود ساختہ تعلیمی سہولت ٹائیگر ووڈزتربیتی مرکزشامل ہے۔ تربیتی مرکز میں ہر چیز فعال شمولیت اور ہاتھوں سے سیکھنے کے بارے میں  ہے۔ گریڈ 5-12 کے طالب علم عدالتی علم سے لے کر گرافک ڈیزائن تک کی کلاسز میں شریک ہوتے ہیں۔ فاؤنڈیشن ایرل ووڈز اسکالر شپ پروگرام کے ذریعے 35 بہترین نوجوان طالب علموں کو کالج بھیجنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اسکالر شپس چار سالوں تک کے لیے قابل تجدید ہے ان طالب علموں کے ساتھ جنہیں مالی ضروریات اور کمیونٹی خدمت کے لیے ثابت شدہ ذمہ داری کے مظاہرہ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.tigerwoodsfoundation.org۔

ذریعہ: شوٹ زوم، ایل ایل سی

رابطہ:

کیتھرائن میڈاریاگا

+1-415-593-1400

Katherine@atomicpr.com

یا  ٹائیگر ووڈز فاؤنڈیشن

ایملی ٹیلر

etaylor@tigerwoodsfoundation.org

یا ریچل ریس

rrees@tigerwoodsfoundation.org

+1-949-725-3003