بل کلنٹن، آرنلڈ شوارزنگر، جیمز کیمرون اور رچرڈ برینسن کی برازیل میں استحکام پر دوسرے بین الاقوامی فورم میں شرکت

AsiaNet 43902

ساؤپالو، 23 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ایجنڈے میں معاشی، سماجی اور ماحولیاتی استحکام کو درپیش چیلنجز شامل ہیں

سابق امریکی صدر بل کلنٹن، کیلفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنگر، ورجن گروپ کے بانی رچرڈ برینسن اور فلمساز جیمز کیمرون ماحول دوستی پر دوسرے بین الاقوامی فورم میں خطاب کریں گے جو ماناؤس، برازیل میں 24 تا 26 مارچ  منعقد ہونے والا ہے۔ یہ ایونٹ کاروباری مجالس کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک برازیلی ادارے سیمینارز کی جانب سے اور لائیڈ (برازیلی کاروباری سربراہان کا گروہ) کی اعانت  سے پیش کیا جارہا ہے جس میں 750 متحد ادارے شامل ہیں جو برازیل کی نجی جی ڈی پی کے 46 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں۔

استحکام پر دوسرے بین الاقوامی فورم میں “زمین اور ایمیزن کی معاشی، ماحولیاتی اور سماجی استحکام”پر گفتگو کی جائے گی اور اس میں استحکام کے ماہرین ڈین اپسٹائن، ایڈم وربیک اور پال ہاؤکن کے ساتھ برازیل و دنیا بھر سے 600 کاروباری، سیاسی اور ماحولیاتی سربراہان شرکت کریں گے۔

اس فورم کا مقصد ایمیزون میں کامیاب پائیدار ترقی کے طرز عمل اور طریقہ کار کو عام کرنا، برساتی جنگلوں کی معاشی اور ماحولیاتی اہمیت کو اجاگر کرنا اور یہ ظاہر کرنا ہے کہ جنگل کس طرح ہمارے خطے اور دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں۔لائیڈ کے صدر جواؤ ڈوریا جونیئر نے زور دیا کہ “ہم زمین کی پائیدار ترقی کے لیے ایک سیاسی و کاروباری ذمہ داری کا اختراع کریں گے۔”

اہم مقررین برازیل کے ماحولیات کے وزیر ایزابیلا ٹیکسیرا، ایمیزوناز گورنر عمر عزیز، سینیٹر ایجوارڈو براگا ہوں گے ؛ ماناؤس میئر امازونینو مینڈس اور جواؤ ڈوریا جونیئر شوارزنگر”استحکام کے حق میں عوامی پالیسیاں” عنوان کے تحت اپنے دوست جیمز کیمروں کے ہمراہ تقریر کریں گے۔ ان کے بعد لندن اولمپک گیمز کے لیے تجدید نو اور پائیدار ترقی کے سربراہ  ڈین ایپسٹائن کی جانب سے “بڑے ایونٹس اور مستحکم شہر” ہوگا۔

دوسرے روز برینسن کی پیش کش “معاشی ڈی کاربنائزنگ کے لیے کاروباری حکمت عملی”؛  ماحولیاتی فعال کارکن ایڈم وربیک کی پیش کش “کاروباروں میں پائیدار کی دخل اندازی”؛  ماہر ماحولیات اور کاروباری شخصیت پال ہاؤکن کی پیش کش “برازیل اور استحکام کے محرکات” اور  ہاؤکن اور وربیک کی “زمین کے حق میں کس طرح کاروبار کیا جائے” پر گفتگو شامل ہے۔

فورم کے آخری روز بل کلنٹن کی “انسانیت اور ماحول دوستی” پر گفتگو؛  سابق ساؤپالو ماحولیاتی سیکریٹری فابیو فیلڈمین کی تقریر بعنوان “برازیل کی ماحول دوستی کے لیے ایک منصوبہ”؛ ایمیزوناز سینیٹر  ایجوارڈو بارگا کی “ایمیزن برساتی جنگلات کی پائیدار ترقی” سے موسم ایک گفتگو؛  اور لائیڈ کے صدر جواؤ ڈوریا جونیئر اور ایمیزوناز گورنر عمر عزیز کی جانب سے اختتامی تبصرے شامل ہیں۔

ذریعہ: فورم منڈیال ڈی سسٹین ابیلیڈاڈ

رابطہ:

ایریکا والیریو

+55-11-8093-7156

erica.valerio@cdn.com.br