بکارڈی لمیٹڈ نے ٹینس چیمپئن رافیل نڈال کی بطور نئے عالمی سماجی ذمہ داری کے سفیر تقرری کا اعلان کردیا

AsiaNet 43816

ہملٹن، برمودا، تاریخ  / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        عالمی نمبر 1 ٹینس کھلاڑی بکارڈی لمیٹڈ کی “چیمپئنز ڈرنک ریسپانسبلٹی” مہم کے تسلسل کی قیادت کریں گے

شراب بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے نجی ادارے بکارڈی لمیٹڈ نے ٹینس چیمپئن  رافیل نڈال کا نئے بکارڈی لمیٹڈ عالمی سماجی ذمہ داری سفیر کے طور پر تقرری کا اعلان کردیا ہے۔ اے ٹی پی ورلڈ ٹور (ر) نمبر 1 رافیل نڈال اب ادارے کی ایوارڈ – یافتہ سماجی شراب نوشی مہم ” چیمپئنز ڈرنک ریسپانسبلٹی” کی قیادت کریں گے۔

ملٹی میڈیا اخباری اعلامیہ دیکھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/bacardi/48890/

رافیل نڈال اور بکارڈی لمیٹڈ باہم عالمی کثیرالجہتی مواصلات  مہم کے ذریعے صارفین تک  ذمہ دارانہ شراب نوشی کے اہم پیغام کو پھیلائیں گے۔ مہم اشتہار بازی، تعلقات عامہ، صارفی تجربات کے اقدامات اور سوشل میڈيا پلیٹ فارمز سے استفادہ حاصل کرے گی۔ صارفین کو ذمہ دارانہ شراب نوشی اور ان کے ذاتی انتخابات کے بارے میں باخبر اور مشغول رکھنے کے لیے اس میں یوٹیوب (ر) چینل http://www.youtube.com/user/bacardiltdchampions اور پہلی بار  ایک “چیمپئنز ڈرنک ریسپانسبلٹی” فیس بک (ر) صفحہ http://www.facebook.com/ChampionsDrinkResponsibly بھی شامل ہے۔

رافیل نڈال نے کہا کہ ” میں اپنے دوست و احباب  کے ساتھ سماجی تعلقات سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور ذمہ دارانہ شراب نوشی بہت اہم ہے چاہے آپ کا کھیل کچھ بھی ہو۔ اسی لیے میں بکارڈی لمیٹڈ کے ساتھ منسلک ہورہا ہوں کیونکہ  میں دنیا بھر میں موجود صارفین اور مداحوں تک سماجی ذمہ داری کے فروغ کو آگے لے جانا  چاہتا ہوں۔”

نو گرینڈ سلیم خطابات کے فاتح رافیل نڈال  کو بکارڈی لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیموز میک برائڈ نے 22 مارچ کو میامی میں ایک عالمی سطح پر شروع کردہ تقریب میں متعارف کروایا۔

بکارڈی لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیموز میک برائڈ نے کہا کہ “ہم رافیل  کو بکارڈی خاندان میں نئے عالمی سماجی سفیر کی حیثیت سے خوش آمدید کہنے پر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں۔ رافیل نڈال  اپنے کھیل میں سب سے بڑے عالمی چیمپئن ہیں جن کی طرز زندگی اور  وقفیت ہمارے ادارے اور اس کی مہم کی اقدار کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کی عالمی استدعا ہمارے اس پیغام کو عام کرنے کہ ہم سب کو شراب نوشی کے دوران معلوم ہونا چاہیے کہ ‘حد کہاں تک موجود ہے’ میں ہماری مدد کے لیے کامل چیمپئن اور مثالی کردار ہے۔ ہم اب مائیکل شو ماکر کے ہمراہ  آغاز کردہ “چیمپئنز ڈرنک ریسپانسبلٹی” مہم کے چوتھا سال بنا رہے ہیں  اور بہت خوش ہیں کہ رافیل آئندہ چند سالوں کے لیے ہماری اس مہم کو آگے لے جانے پر رضامند ہوئے۔”

عالمی سطح پر شروع کردہ تقریب  کی تصاویر اور اشتہارات image.net سے حاصل کی جاسکتی ہیں اور ویڈیو 19.00 ای ڈی ٹی سے درج ذیل ربط پر دستیاب ہوگی

http://www.gettyimages.co.uk/Search/Search.aspx?EventId=110170932

برسون – مارسٹیلر برائے “چیمپئنز ڈرنک ریسپانسبلٹی”

ذریعہ: بکارڈی لمیٹڈ

ذرائع ابلاغ کے لیے روابط:

ایان بڈ، +44(0)207-300-6111، ian.budd@bm.com؛ روبرٹ کیڈوگان، +1(305)347-4305، robert.cadogan@bm.com۔ بکارڈی لمیٹڈ کے لیے پیٹریکا نیل +1(441)294-1110؛ ایمی فیڈرمین، +1(441)294-1110، afederman@bacardi.com۔