امریکی ماحولیاتی سائنسدان 2011ء اسٹاک ہوم واٹر انعام کے لیے نامزد

AsiaNet 43802

اسٹاک ہوم ، سویڈن، 22 مارچ / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

یونیورسٹی آف وسکونسن – میڈیسن ، ریاستہائے متحدہ امریکا  میں علم حیوانیات و غدیریات کے پروفیسر اسٹیفن آر کارپینٹر 2011ء اسٹاک ہوم  واٹر انعام وصول کریں گے۔ یہ اعلان آج اقوام متحدہ کے عالمی یوم آب کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ پروفیسر کارپینٹر کی تاریخی تحقیق نے ظاہر کیا کہ جھیلوں کے ماحولیاتی نظام ارد گرد کی زمین اور انسانی سرگرمیوں سے کس طرح متاثر ہورہے ہیں۔ ان کی دریافت نے ٹھوس حل کے لیے بنیاد فراہم کی کہ کس طرح جھیلوں کو بچایا جائے۔

مکمل خبری اعلامیہ، ترجمے، پس منظر حقائق، تصاویر اور ویڈیوکے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.siwi.org/SWP2011

1952ء میں پیدا ہونے والے پروفیسر کارپینٹر ماحولیات کے شعبے میں دنیا کے بااثر ترین ماحولیاتی سائنسدانوں میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ نظریاتی خاکوں اور بڑے پیمانے پر جھیلوں پر تجربات کو یکجا کر کے انہوں نے شفاف پانی کے ماحول  کے بارے میں ہمارے فہم کو درست کیا ہے اور بتایا ہے کہ جھیل کا ماحولی نظام انسانوں اور ارد گرد کے ماحول سے کس طرح متاثر ہوتا ہے ۔

اسٹاک ہوم  واٹر پرائز نامزدگی کرنے والی کمیٹی نے یہ سمجھنے میں کہ ہم غذائی بھرائی، ماہی گیری اور  بیرونی اجزاء کے ادخال سے کس طرح جھیلوں کو متاثر کررہے ہیں کے بارے میں پروفیسر کارپینٹر کی شراکت کی تائید کی۔

کمیٹی نے کہا کہ “پروفیسر کارپینٹر نے ماحولیاتی تحقیقی ایجنڈے کی ترتیب، اسے سماجی – ماحولیاتی سیاق و سباق میں شامل کرنے، اور آبی وسائل کے انتظام کے لئے رہنمائی فراہم کرنے میں شاندار سرکردگی کا مظاہرہ کیا۔”

پروفیسر کارپینٹر جھیل میں غذائی جھال – ایک تصور جو بیان کرتا ہے کہ اثرات ایک ماحول میں کسی بھی جز  پر کس طرح غذائی سلسلہ کو کم یا زیادہ کرتے ہیں – پر اپنی تحقیق کے لیے مشہور ہیں۔ سائنسی برادری میں اپنے ساتھیوں کے درمیان اپنی تخلیقی اور گرمجوشی کے لیے مشہور پروفیسر کارپینٹر کے کام نے مختلف سائنسی انضباط اور نقطہ نظر کو یکجا کردیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے باہر تعاون حاصل کرنے سے انہوں نے طریق عمل اور مشق دونوں میں تحقیق کے لیے ربط کا انتظام کیا ہے۔

خبر موصول  ہونے پر پروفیسر کارپینٹر نے کہا کہ “میں پرجوش ہوں۔ بہت سے عظیم لوگوں نے سالوں میں انعام حاصل کیا اور یہاں بہت سے ایسے ہیں جن کا کام لائق اعزاز ٹھیرا ہے۔اس کے لیے منتخب ہونا ایک شرف عظیم ہے۔ انعام شفاف پانی سے متعلق سامنے آنے والے معاملات جیسے ماحولیاتی تبدیلی اور غذا و پانی کی حفاظت کے روابط پر کام کے لیے میرے عزم اور ذمہ داری کے احساس میں اضافہ کرے گا۔”

ایچ ۔ ایم۔ کنگ  کارل شانزدہم گستاف از سویڈن 25 اگست کو اسٹاک ہوم  میں عالمی ہفتہ آب کے دوران شاہی تقریبِ انعام میں پروفیسر کارپینٹر کو انعام پیش کریں گے۔ اسٹاک ہوم  واٹر پرائز  اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک سالانہ عالمی ایوارڈ  ہے۔ اسٹاک ہوم  واٹر انعام یافتہ  150,000 امریکی ڈالر اور اوریفورس کی جانب سے خاص طور پر تیار کردہ ایک کرسٹل مجسمہ وصول کرے گا۔

اخباری معلومات

پس منظر حقائق، ترجمے، تصاویر اور ویڈیو کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.siwi.org/SWP2011

ذریعہ: اسٹاک ہوم  انٹرنیشنل واٹر انسٹی ٹیوٹ

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات اور ملاقات کی درخواستوں کے لیے رابطہ کریں: برٹ – لوئس اینڈرسن، SIWI، +46-8-522-139-72، britt-louise.andersson@siwi.org، رامی عبدالرحمن، SIWI، +46-8-522-139-96، rami.abdelrahman@siwi.org۔