کیری کوٹ انٹیلی کاسٹ (ٹ م) نے اقتصادی اداروں کے لیے موبائل تحقیق کی فراہمی میں انقلاب برپا کردیا

AsiaNet 43867

زگ، سوئٹزرلینڈ اور نیویارک، 22 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

نجی –نشان زدہ موبائل حل اداروں کو صارفین کی موبائل ڈیوائسز کے لیے بحفاظت ملٹی میڈیا تحقیق اور مالکانہ مواد پہنچا نے کے قابل بنائیں گے

موبائل ریئل ٹائم اقتصادی معلومات سلوشلز میں انعام یافتہ اولین ادارے کیری کوٹ (ر) اے جی  (http://www.carryquote.com) نے آج اقتصادی اداروں کو ان کے صارفین کے لیے ملٹی میڈیا تحقیق اور مالکانہ مواد کی فراہمی کے طریقے میں انقلاب برپا کردینے والے ایک حل کیری کوٹ انٹیلی کاسٹ کی عام دستیابی کا اعلان کردیا ہے۔

جیسا کہ اقتصادی ادارے بے چینی سے اپنی موبائل صارف خدمات اور اپنے صارفین کی موبائل ڈیوائسز میں موجودگی کو بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں کیری کوٹ نے ایک حل تخلیق کیا جو اداروں کو ایک کسٹم – بیسڈ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے صارفین کے لیے بحفاظت ملٹی میڈیا تحقیق فراہم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مزید برآں اقتصادی ادارے صارف کی مواد تک رسائی کو کسٹمائز کرنے  کے ساتھ صارف پر نظر رکھنے اور فائل رسائی کے قابل ہو کر صارف کی دلچسپی اور رجحانات کے قابل قدر بصیرت فراہم کرتی ہے۔

کیری کوٹ انٹیلی کاسٹ ہر بڑے موبائل پلیٹ فارم کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جو اقتصادی اداروں کو ہر صارف کے لیے مواد کی فراہمی کی اجازت دیتا ہے اور چونکہ حل ہر پلیٹ فارم آپریٹنگ سسٹم کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے اس لیے ہر استعمال کنندہ ہر بار مسلسل اور قابل اعتماد تجربہ یقینی ہے۔ ادارے کی منفرد ساس – بیسڈ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کے ذریعے حل صرف پانچ ہفتوں میں اور کسی بڑی آئی ٹی سرمایہ کاری کے بغیر نصب کیا جاسکتا ہے۔

کیری کوٹ انٹیلی کاسٹ کے صارف مومنٹرکس  انوسٹنگ کے شریک بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر جارج بینڈکٹ  نے تبصرہ کیا کہ “ہمارے صارفین قابل اعتمار اور بروقت انداز میں ہماری تحقیق، آراء اور مارکیٹ ذہانت کی فراہمی کے لیے ہم پر انحصار کرتے ہیں۔ موبائل کی ترسیل ہمارے کاروباری خاکے کے لیے مکمل طور پر حکمت عملی ہے اور کیری کوٹ انٹیلی کاسٹ ہمیں اپنے صارف تک رسائی کی اجازت دیتا ہے چاہے وہ جہاں بھی ہوں یا چاہے وہ کسی بھی قسم کی ڈیوائس استعمال کررہے ہوں۔ ایک بالکل تیار حل کی فراہمی کے ذریعے کیری کوٹ نے مارکیٹ میں ہماری رفتار کو ڈرامائی انداز میں بڑھا دیا ہے۔”

کیری کوٹ کے چیف ایگزکیٹو آفیسر مائیکل اسٹینک نے کہا کہ “موبائل طریقے کے ذریعے اقتصادی خدمات کی فراہمی کی جانب رجحان ایک دستاویز شدہ اور غیرمعمولی حد تک تیز رفتار ہے۔ صرف گزشتہ چھ ماہ میں کئی اہم عالمی اداروں نے بنیادی فعالیت اور واحد – پلیٹ فارم مطابقت کے ساتھ تحقیق فراہمی کے حلوں میں نمایاں اخراجات برداشت کیے۔ کیری کوٹ انٹیلی کاسٹ کے ساتھ بڑے اور چھوٹے اقتصادی ادارے اب کسٹم – برانڈڈ، خصوصیات سے آراستہ حل کی جلد اور باکفایت تنصیب کرسکتے ہیں جو ان کے مکمل صارف بنیاد تک رسائی کرسکتا ہے۔درحقیقت انقلابی حل اداروں کو اس ایک ڈیوائس پر جسے دن بھر ہر شخص روزانہ استعمال کرتا ہے پر بحفاظت اپنی برانڈ کی موجودگی کے وقت اپنے صارف کی بہتر خدمت اور مصروف رکھنے کے لیے ایک منفرد طریقہ فراہم کرتا ہے۔”

ایک قابل توسیع حل کیری کوٹ انٹیلی کاسٹ  دیگر کیری کوٹ مصنوعات سلسلے کے ساتھ باآسانی یکجا ہوسکتا ہے۔جب ادارے کی پرچم بردار پروڈکٹ کیری کوٹ انٹرپرائز سی این بی سی ایڈیشن (ٹ م)کے ساتھ ملاپ میں استعمال سے صارفین دنیا کی 95 فیصد مارکیٹوں، براہ راست سی این بی سی ٹی وی، خبروں، تجزیاتی، فلپ – تجرو چارٹنگ اور موبائل انتباہات سے عالمی ریئل – ٹائم حوالوں تک موبائل اور آن لائن رسائی بھی رکھتے ہیں۔

کیری کوٹ انٹیلی کاسٹ کے متعلق مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.carryquote.com۔

کیری کوٹ اے جی کے بارے میں

کیری کوٹ (ر) اقتصادی اداروں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی رسائی، خرچ اور اقتصادی معلومات کی فراہمی کے طریقہ کی تجدید نو کررہا ہے۔ آج کے ہر وقت موبائل استعمال کی تہذیب کے لیے تیار ہونے والی کیری کوٹ کی انعام – یافتہ موبائل ایپلی کیشنز  کسی بھی اسمارٹ فون، پیڈ یا کمپیوٹر کے لیے کم قیمت بروقت عالمی اقتصادی معلومات اور مالکانہ تحقیق کی فراہمی کے لیے اپنی طرز کی اولین ہیں۔ادارے کی نجی – لیبل حل صارفین کو دنیا بھر کی مارکیٹ کی 95 فیصد سے زائد اور تمام اثاثہ طبقات کا احاطہ کرتے ہوئے بروقت ہر اہم ایکسچینج  تک مربوط موبائل اور ویب رسائی  پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کیری کوٹ حل سی این بی سی خبریں، مطلوبہ ویڈیو اور براہ راست ٹی وی کے ساتھ تجزیاتی اور حفاظت تجزیہ فراہم کرتا ہے۔ کیری کوٹ ایک منفرد موبائل ساس – بیسڈ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جو تمام پانچ نمایاں پلیٹ فارمز – بلیک بیری، آئی فون / آئی پیڈ، اینڈروائیڈ، سمبیان اور ونڈوز موبائل — کے ساتھ مطابق رکھتے ہوئے ضروری اقتصادی معلومات تک رسائی کو یقینی بناتا ہے جب اور جہاں اس کی ضرورت ہو۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.carryquote.com۔

ذریعہ: کیری کوٹ اے جی

رابطہ: ایریکا فریڈ، کیری کوٹ،

+1-917-359-7974،

erika@0to5.com