اومنی ایئر انٹرنیشنل نے IOSA اندراج وصول کرلیا

AsiaNet 43815

ٹلسا ، اوکلاہوما، 21 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

امریکا کی پہلی 121 نان-شیڈولڈ ایئر لائن جو IATA اندراج حاصل  کرے گی

اومنی ایئر انٹرنیشنل (اومنی)نے IOSA اندراج وصول  کرلیا۔

اومنی نے IATA کی آپریشنل سیفٹی آڈٹ (IOSA) اندراج کے لیے ضروری مجوزہ طریقوں اور معیارات کو کامیابی سے حاصل کرلیا۔ اومنی اپنی مسافر خدمات کے لیے IOSA  کا  اعلیٰ معیار حاصل کرنے والی ریاستہائے متحدہ امریکا  کی پہلی نان-شیڈولڈ مسافر ایئرلائن بن گئی ہے۔

IOSA پروگرام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا کہ اومنی اور دیگر تمام اندراج حاصل کرنے والے آپریٹرز نہ صرف ایئرلائن انتظام، پرواز کی کاروائیوں، نظام کے اختیار، ہوائی جہاز کی دیکھ بھال، کیبن، گراؤنڈ ہینڈلنگ، کارگو اور حفاظت کے اہم شعبوں میں قومی معیارات حاصل کریں بلکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معیارات کے بہترین مجموعہ کے لیے بھی خود کو تیار رکھیں۔ اومنی کے صدر و چیف آپریٹنگ آفیسر جیف کرپن نے کہا کہ”اومنی حفاظت اور معیار کے پختہ عزم کی حامل ہے جس نے ہمارے ادارے کو ان انتہائی اعلیٰ معیارات تک پہنچایا ہے۔ ہم ان 350 سے زائد آپریٹرز کے ساتھ اپنے اندراج پر بہت فخر کرتے ہیں جنہوں نے اسی کے ذریعے پہچان حاصل کی۔ اومنی میں ہر ملازم نے  اس بات کو یقینی بنانے کے لیے روازنہ غیر معمولی کوششوں میں حصہ لیا تا کہ ہم اپنے ہر صارف کو اضافی سطح کی حفاظت اور خدمت فراہم کریں جو آج IATA کی شناخت کی نمائندگی کرتی ہے۔”

دنیا بھر کے تجربے کے ساتھ ایک کامیاب نان-شیڈولڈ ایئرلائن کی حیثیت سے اومنی B767-300، B757-200، اور DC10-30 وسیع رسائی  ہوائی جہاز کے بیڑے کے ساتھ  60,000 سے زائد پروازوں مجموعی طور پر 300,000 پرواز گھنٹے کے ہمراہ  70 سے زائد ممالک میں کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔ اس کے صارفین میں مختلف ممالک کے حکومتی اور کاروباری دونوں مارکیٹ طبقات شامل ہیں۔اومنی دنیا بھر میں ایئرلائنز کے لیے تیار شدہ اور ACMI حل پیش کرتا ہے۔

اومنی کا فضائی بیڑے کو جدید بنانے کا عزم B777-200ER ہوائی جہاز کی شمولیت کے ساتھ جاری ہے۔ یہ طیارہ اومنی کی اپنے صارفین کے لیے عظیم الجثہ جہاز میں سفر فراہم کرنے کی قابلیت کو بہتر بنائے گا جو طویل فاصلہ عبور کرنے اور ایندھن کی بچت کی سہولیات بھی دے گا۔

ٹلسا، اوکلاہوما میں قائم  اومنی ایک FAA 121 تصدیق شدہ نان-شیڈولڈ ایئرلائن ہے۔1993ء میں شروع ہونے والی اومنی اس صنعت میں ایک رہنما کی حیثیت سے اپنی کامیابیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اومنی کے ماہرین ہوا بازی کی جماعت “سب ممکن ہے” کا جذبہ رکھتی ہے جہاں حفاظت اور صارف خدمت ہمیشہ سب سے پہلے آتی ہے۔

ذریعہ: اومنی ایئر انٹرنیشنل

رابطہ: اومنی ایئر انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کے رچرڈ زسکائنڈ

+1-918-831-3940

rziskind@oai.aero