ذاتی ابتدائی شناخت اشعاعی اخراج سے خبردار کرنے والے بیجز کے لیے درخواستوں پر آئی ایس پی کا ردعمل

AsiaNet 43844

وائن، نیوجرسی، 21 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

انٹرنیشنل اسپیشلٹی پروڈکٹس(“آئی ایس پی”)، وائن، نیو جرسی (ریاستہائے متحدہ امریکا) نے ریڈ ویو (ٹ م) این آر انڈیکیٹر بیج کی شروعات کا اعلان کیا ہے جسے جوہری حادثہ یا دھماکے کے موقع پر عام عوامی اراکین میں تابکاری کے خطرے کی جلد تشخیص کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

سینئر سائنس فیلو ڈیوڈ لیووس  نے کہا کہ “آئی ایس پی جاپان میں حالیہ واقعات سے متاثر ہونے والے ان تمام افراد کی ضرورت کے ساتھ اب ان لوگوں کو جو خود اپنی تابکاری خطرے کی سطح کے بارے میں جاننے کی خواہش رکھتے ہیں کو جواب دے رہا ہے۔ ریڈ ویو این آر انڈیکیٹرز کے ساتھ  ہر شخص اپنے متعلقہ خطرے کی ایک آسان قابل مطالعہ انداز میں نگرانی کرسکتا ہے۔ جاپان میں حالیہ غیر یقینی صورتحال میں آئی ایس پی ٹیکنالوجی کے لیے درخواستوں کا ردعمل دے رہا ہے جو متعلقہ ماحولیاتی خطرے کے سلسلے میں عوام کو آرام پہنچانے میں مدد کرسکے۔”

آئی ایس پی کی مالکانہ ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ریڈ ویو این آر انڈیکیٹرز کو حساس تابکاری پلاسٹک فلم کی شکل پر مشتمل ڈرائیور لائسنس کے حجم کے برابر ایک بیج میں بنایا گیا ہے۔ ریڈ ویو این آر انڈیکیٹر میں تابکاری کے اظہار کے لیے ایک ڈائی بنائی گئی ہے جو حساس تابکاری فلم کا رنگ تابکاری مقدار کے اعتبار سے تبدیل کردیتا ہے۔ حساس تابکاری فلم پانی مزاحم اور تابکاری مقدار کے ردعمل کی حامل ہے جو ریشے کے مساوی اور شرح مقدار سے آزاد ہے۔بیجز کسی برقیات کے حامل نہیں اور صارف کی جانب سے کسی طریقہ کار یا دیکھ بھال کی ضرورت نہیں۔ ریڈ ویو این آر انڈیکیٹرز سستے ، باسہولت، قابل بھروسہ اور استعمال میں آسان ہیں۔

ریڈ ویو این آر انڈیکیٹرز عام طور پر ایک  سال تک کے لیے بیج رکھنے یا پہننے والے شخص کے خطرے پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ بیجز خود –ساختہ ہیں اور کسی اندھیر کمرے یا آلہ کاروائی کی ضرورت کے بغیر پہننے والے تابکاری  کے زیادہ یا کم خطرے کے متعلق فوری بصری اشارہ دیتے ہیں۔ ریڈ ویو (ٹ م) این آر انڈیکیٹر کا استعمال کارگر ہے۔ استعمال کی ہدایات سادہ اور واضح ہیں۔

ریڈ ویو (ٹ م ) این آر انڈیکیٹرز میں شامل آئی ایس پی کی مالکانہ ٹیکنالوجی جلد تشخیص کے لیے انتہائی موزوں ہے جس میں استعمال کنندہ کو تابکاری مقدار  نہیں ملی یا کم از کم وصول ہونے والی تابکاری کی تصدیق کے بارے میں فوری بصری مشاہدہ مطلوب ہو۔ ابتدائی طور پر پیش کیے جانے والے بیج صارف کو ذمہ دار حکومتی حکام سے مشورہ لینے سے قبل راہنمائی فراہم کرنے کے لیے تابکاری مقدار کا فوری عندیہ دینے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے آئی ایس پی کے ایڈوانسڈ مٹیریل بزنس کے ڈائریکٹر ژیانگ یو سے +1973-628-3811  یا بذریعہ ای-میل xyu@ispcorp.com رابطہ کریں۔

ذریعہ: انٹرنیشنل اسپیشلٹی پروڈکٹس

رابطہ: ڈیوڈ لیووس،

انٹرنیشنل اسپیشلٹی پروڈکٹس، انکارپوریٹڈ،

+1-973-628-4000،

dlewis@ispcorp.com؛

یا ذرائع ابلاغ:

ٹام نکولے،

ریسورس ایڈوانٹیج گروپ انکارپوریٹڈ،

+1-973-882-1313،

tnicolay@resourceadvantage.com