ہوٹل کمرے کے اخراجات 7 سال قبل جتنے

AsiaNet 43687

لندن، 21 مارچ / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        ہوٹل کی اوسط قیمت  2010ء میں صرف 2 فیصد اضافہ سست اقتصادی بحالی کا عکاس ہے

ہوٹلز ڈاٹ کام (ر) ہوٹل پرائس انڈیکس (ٹ م) (HPI(R)) کے مطابق  2010ء میں دنیا بھر کے ہوٹل کمروں کی اوسط قیمت 2 فیصد بڑھی ہے۔

ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/hotels/47619/

جب سے ہوٹل کمروں کی اوسط قیمت 2007ء سے سالہ بہ سال بڑھ رہی ہے یہ اضافہ پہلی بار ہوا ہے۔

لیکن 2009ء کے دوران 13 فیصد گراوٹ سے قیمتیں بہت نیچے چلی گئیں جس سے  گزشتہ سال قابل قدر اضافہ کے باوجود کمرے کی اوسط قیمت اب بھی وہی ہے جو 2004ء  میں تھی۔

حالانکہ 2010ء کے پہلے نصف کے دوران تمام علاقوں میں قیمتیں برابر رہیں یا سال بہ سال کم ہوئیں،  لاطینی امریکا اورکیریبین میں 1 فیصد، شمالی امریکا میں 2 فیصد سالانہ اوسط قیمت میں اضافہ اور یورپ میں استحکام رہا۔

بہرحال، 2 فیصد گراوٹ کے باوجود ایشیا میں ہوٹل کمرے کی اوسط قیمت اب بھی2004ء میں شروع ہونے والے ہوٹل پرائس انڈیکس سے 15 فیصد زیادہ ہیں۔

ہوٹلز ڈاٹ کام کے صدر ڈیوڈ روش نے تبصرہ کیا : “مارکیٹوں میں دیکھے جانے والے بدترین کاروباری حالات  کے بعد 2010ء کی کہانی مارکیٹ کی بحالی کو ظاہر کرتی ہے۔

“بہرحال، جب سے گراوٹ اتنی طویل اور بری تھی، مہمان اب بھی ہوٹل کی ایک رات کی ادائیگی اتنی ہی کررہے تھے جتنی وہ  چھ یا سات سال پہلے کرتے تھے۔

“گو کہ بحران کے انتہائی دور میں نظر آنے والی پروموشنز کی بہت بڑی تعداد اب کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے، تاہم اب بھی کچھ باقی ہیں۔”

ہوٹلز ڈاٹ کام ایچ پی آئی ہوٹلز ڈاٹ کام پر ہونے والی بکنگ کی بنیاد پر، جس میں دنیا بھر کے 18,000 سے زائد مقامات کے 110,000 ہوٹلوں کے ہر کمرے کی اصل ادائیگی (مشتہر نرخ کے بجائے) کو دیکھا گیا۔ تازہ ترین  ایچ پی آئی  2009ء کے مقابلے میں 2010ء میں ان قیمتوں پر نظر ڈال رہا   ہے۔

ہوٹلز ڈاٹ کام کے بارے میں

تمام اہم مارکیٹوں میں کام کرنے والے ایکسپیڈیا گروپ کا حصہ ہوتے ہوئے ہوٹلز ڈاٹ کام دنیا بھر میں 130,000 سے زائد معیاری ہوٹل، بی اینڈ بیزاور خدماتی مکانات پیش کرتی ہے۔ ہوٹلز ڈاٹ کام  اپنے صارفین کے لیے گفت و شنید کی صنعت کے سب سے بڑے ہوٹل معاہدوں کی ٹیموں میں سے ایک سے فائدہ اٹھاتی ہے اور یہاں بکنگ کے وقت صارفین کا باخبر انتخاب یقینی بنانے کے لیے ہوٹلوں میں رہائش اختیار کرنے والے صارفین کے 1.8 ملین تجزیہ موجودہیں۔ ادارہ دنیا بھر میں 75 سے زائد ہوٹلز ڈاٹ کام سائٹس چلاتا ہے۔

ہوٹلز ڈاٹ کام، ہوٹل پرائس انڈیکس، ایچ پی آئی اور ہوٹلز ڈاٹ کام ویک اپ ہیپی لوگو یا تو رجسٹر ٹریڈمارک ہیں یا ریاستہائے متحدہ امریکا اور / یا دیگر ممالک میں ہوٹلز ڈاٹ کام، ایل پی کے ٹریڈ مارکس ہیں۔ یہاں درج دیگر لوگو یا مصنوعات اور اداروں کے نام  اپنے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہوسکتے ہیں۔ (c) 2002-2010 ہوٹلز ڈاٹ کام، ایل پی۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ سی ایس ٹی # 2083949-50۔

ایچ پی آئی رپورٹ (21 مارچ 2011ء 05:00 جی ایم ٹی  سے براہ راست)کی مکمل نقل حاصل کرنے کے لیے  ملاحظہ فرمائیں:

برطانوی پاؤنڈ یا یورو  رپورٹ: http://www.hotels.com/press/hotel-price-index.html

امریکی ڈالر رپورٹ: http://www.hotel-price-index.com/

متبادل صورت میں ای میل pressoffice@hotels.com یا فون:

کورڈی گرفتھس کو +44-20-7019-2268

کیٹ ہوپ کرافٹ کو +44-20-7019-2165

ذریعہ: ہوٹلز ڈاٹ کام