کیرا وژن نے صنعت کا بہترین ایوارڈ جیت لیا

AsiaNet 43837

ملٹن کائنز، انگلستان، 19 مارچ / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

توانائی کی بچت کرنے والی روشنی کی ٹیکنالوجی میں نمایاں ادارے کیرا وژن نے صنعت کی اولین انعامی تقریب لائٹنگ ڈیزائن ایوارڈز کے موقع پر ممتاز لائٹ سورس اینڈ کنٹرول ایوارڈ 2011ء جیت لیا ہے۔

اپنے زمرے میں اول آنے کے لیے ادارے نے سینکڑوں اندراجات کو شکست دی اور پلازما لائٹنگ میں مہارت  کا حامل پہلا فاتح ادارہ بنا ۔ الویرا 400 پلازما لیمپ روشنی کا نیا انقلابی ذریعہ ہے جو صارف کو تنصیب کی تعداد کم کرنے اور روشنی کے اضافی انتظام کی اجازت دیتا ہے۔

منصفین اپنے فیصلہ میں متفق تھے جنہوں نے کہا کہ “تحقیق و ترقی کے سات سالوں نے ایک نئی انقلابی روشنی کے ذریعے، لچک دار، باکفایت توانائی اور بہترین ضیا پیمائی  کارکردگی فراہم کرنے کے لیے راہنمائی کی۔”

کیرا وژن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم رینولڈ نے کہا کہ “ہم صنعت کی جانب سے اس اعزاز کے حصول پر بہت خوش ہیں۔ میں کئی سالوں کی انتھک محنت   کے لیے اپنی ٹیم اور باکفایت توانائی روشنی میں ہماری جدت و کامیابی کی قدرافزائی کے لیے لائٹنگ  ڈیزائن ایوارڈز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔”

کیرا نے دنیا کی پہلی اعلی کارکردگی پلازما (ایچ ای پی) ٹیکنالوجی ایجاد اور تخلیق کی۔100 واٹ سے 5 ہزار واٹ تک کی مصنوعات کے سلسلہ کے لیے روشنی کے مکمل حل فراہمی نے ٹیکنالوجی  میں کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی کی ہے۔

ادارے نے اپنے زمرے میں کامیابی کے لیے میگامین، لیوٹرون، ہیلوار اور سیلکیٹ انوویشنز کو شکست دی، مقابلے میں کل 15 زمرے شامل تھے۔ لائٹنگ مدیر بین کرونن نے کہا کہ “لائٹنگ ڈیزائن ایوارڈز روشنی کی صنعت کے بہترین مظاہرہ کو جاری رکھے ہوئے ہے۔  اس سال منصفین کو چند انتہائی مستحکم اندراجات کو علیحدہ کرنے میں پہلے سے کہیں زیادہ مشکل پیش آئی۔ ہم رواں سال جمع کرائے جانے والی مصنوعات و منصوبوں کے معیار اور تعداد  میں ڈوب گئے تھے جو روشنی کی صنعت کی سلامتی کو  بہت واضح کرتا ہے۔”

مدیران کے لیے پس منظر:

کیرا وژن لمیٹڈ ایک نجی برطانوی ادارہ ہے جو اعلی کارکردگی پلازما (ایچ ای پی) ٹیکنالوجی کی تخلیق کے ذریعے دنیا کی قیادت  کررہا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی توانائی کی نمایاں بچت، بے مثال اعتبار، روشنی کے انتظام کی اضافی فہم اور  اور رنگ کا بہترین معیار فراہم کرتی ہے۔

لچک پذیر ایپلی کیشنز جیسے صنعتی، کاروباری روشنی، آسائشی/ شارع کی روشنی، اسٹوڈیو روشنی اور فائبر آپٹک ایپلی کیشنز کے لیے ادارے کو 100 واٹ سے 5 ہزار واٹ تک کے نظام حلوں کا وسیع سلسلہ پیش کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

ذریعہ: کیرا وژن لمیٹڈ

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مزید تفصیلات کے لیے کیتھرین وٹی سے +44(0)7775-794848 اور

Katharine.witty@ceravision.com

پر رابطہ کریں۔