جاپانی مصورہ ایاکو روکاکو کنستھال روٹرڈیم میں

AsiaNet 43684

روٹرڈیم، نیدرلینڈز، 16 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اس موسم گرما میں کنستھال روٹرڈیم ‘میرے ہاتھ میں رنگ’ کے عنوان سے ایک نمائش میں جاپانی مصورہ ایاکو روکاکو (1982ء) کے فن پارے پیش کرے گا۔ مصورہ عارضی طور پر اپنا اسٹوڈیو کنستھال کے ‘ڈے لائٹ ہال’ میں منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ تین ہفتوں تک روزانہ اک ایسے گھر میں ‘زیر تکمیل فن پاروں’ پر کام کریں گی جو ان کا اپنا ڈیزائن اور تعمیر کردہ ہے۔ کنستھال کے لیے خصوصی طور پر وہ قدم آدم حجم کے فن پارے، یا ‘زندہ تصاویر’، بنائیں گی، جووہ ایکریلک پینٹ کو براہ راست اپنی انگلیوں سے کینوس پر منتقل کرکے بناتی ہیں۔ وہ اپنے تابناک رنگوں اور بارہا دہرائے جانے والی علامات کی دنیا عوام پر آشکار کریں گی، جیسا کہ پھول، جانور، کشتیاں اور گھر۔ ان کے فن پاروں کا بارہا دہرایا جانے والا موضوع بڑی آنکھوں والی اور لمبے بازوؤں والی چھوٹی لڑکیاں ہیں، جن کو وہ اکثر اپنے کلوز-اپس میں جگہ دیتی ہیں۔ کنستھال میں مصوری کے دوران کوئی بھی ان کے ساتھ شامل ہو سکتا ہے۔ آپ پورے منصوبے پر کام کرتے ہوئے روکاکو کو بذریعہ ویب کیم دیکھ سکتے ہیں، اپنے رنگوں کو تیار کرنے سے لے کر فن پاروں میں حقیقت کا روپ بھرنے تک۔

ایک مصورانہ کارکردگی

ایاکو روکاکو ایسے انداز سے کام کرتی ہیں جو انہی کے لیے مخصوصہے؛ ان کا طریقہ ہے براہ راست کام کرنا، اور وہ کوئی برش استعمال نہیں کرتی بلکہ اپنے ہاتھوں کو رنگوں میں ڈبو کر محض اپنی انگلیوں سے کارڈ بورڈ یا کینوس پر شاہکار بناتی ہیں۔ وہ بغیر کسی پنسل لائن  کے اور بغیر کسی منصوبے یا ذہن میں کسی خاکے کے اپنا کام شروع کرتی ہیں۔

روکاکو: “فن پارےلمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتے ہیں اور ہر کوئی اس عمل کو دیکھ سکتا ہے۔ تخلیق کے ان لمحات کو دوسرے کے ساتھ شیئر کرنا بہت انوکھا موقع ہے۔ روکاکو کا کام دکھنے میں شادمان نظر آتا ہے لیکن پرفریب بھی ہو سکتا ہے۔ میٹھے اور سراب خیال جھوٹ کے نیچے جذبات، خفگی، خوف، عدم تحفظ اور یقین کامل کے ان جذبات کی کثرت پائی جاتی ہے جو روکاکو اپنے کینوس پر پیش کرتی ہیں۔ گو کہ سراب خیالی اور افسانوی حیثیت ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، لیکن تصاویر بدستور قابل یقین اور آشنا لگتی ہیں۔ لیکن چھوٹی لڑکیوں کی دلفریب نگاہیں کبھی کبھار جذبات آمیز گھورنے میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

ایاکو روکاکو

ایاکو روکاکو (1982ء) موقع بہ موقع ٹوکیو، برلن اور ایمسٹرڈیم میں رہتی اور کام کرتی ہیں۔ انہوں نے مصوری کا آغاز 2002ء میں کیا اور یہ خداداد صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا۔ ایک باصلاحیت نوجوان مصورہ کے طور پر ان کے کیریئر کا آغاز 2006ء میں جاپان کی گیسائی آرٹ مارکیٹ میں ہوا جب انہوں نے ‘اسکاؤٹ پرائز’ حاصل کیا۔ وہ بڑے کینوس پر اپنے فن پارے بنانے کے لیے پیش کردہ کارکردگی کے باعث معروف ہوئیں۔ 2007ء میں گیلری ڈیلیو میں اپنی پہلی کارکردگی کے بعد سے، روکاکو کا کام مختلف ملکوں میں نمائشوں میں پیش کیا گیا جن میں ڈنمارک، اطالیہ، سوئٹزرلینڈ، کوریا اور تائیوان شامل ہیں۔

اپنے ہاتھوں سے مصوری

اس موسم گرما میں، بچوں کا بھرپور خیرمقدم کیا جائے گا کہ وہ آئیں اور اپنے ہاتھوں سے مصوری کریں، بالکل ایاکو روکاکو کی طرح!

یہ ایمسٹرڈیم کی گیلری ڈیلیو کے تعاون سے منعقدہ نمائش ہے۔

براہ مہربانی اپنی اشاعت میں ہمارا ٹیلی فون نمبر شامل کیجیے: معلومات +31(0)10-4400301، http://www.kunsthal.nl اوقات کار: منگل تا ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک اور اتوار و عوامی تعطیلات میں صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک۔

ذریعہ: کنستھال روٹرڈیم

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

مزید معلومات یا تصاویر کے لیے، کنستھال روٹرڈیم کے شعبہ مواصلات سے رابطہ کریں:

ماریت ماسکات ،

ٹیلی فون: +31(0)104400323، +31(0)6-14437789؛

تیلما فریرا،

ٹیلی فون: +31(0)10-4400321،

فیکس: +31(0)102417638،

ای میل: communicatie@kunsthal.nl