ایچ بی فلر کے نئے ایڈونٹرا انکور (ٹ م) پیکیجنگ ایڈہیسو پلیٹ فارم نے کارکردگی اور رسد کے نئے معیارات مرتب کر دیے

AsiaNet 43697

سینٹ پال، منیسوٹا، 15 مارچ 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

خصوصی طور پر تیار کردہ چپک دار مادے کا ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ہاٹ میلٹ کی کارکردگی کو نئی سطحوں پر لے گیا

معروف چپک دار مواد  فراہم کنندہ ایچ بی فلر کمپنی (این وائی ایس ای: FUL) نے نئی خصوصی طور پر تیار کردہ ملکیتی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم پر مبنی ایڈونٹرا انکور (ٹ م) چپک دار مواد  متعارف کروایا ہے جو گرمی میں پگھلاہٹ پر کارکردگی کی کایا پلٹ رہی ہے۔ میٹالوسین-بیسڈ پیکیجنگ کے چپک دار مواد  سے کہیں زیادہ شاندار کارکردگی دکھانے والے ایڈونٹرا انکور (ٹ م) ہاٹ میلٹ نے کارکردگی اور فراہمی کے نئے معیارات مرتب کر دیے ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110310/CG62520LOGO)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110215/CG49203LOGO)

ایچ بی فلر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر بیری سنڈر نے کہا کہ “ایچ بی فلر نے ایک دہائی سے بھی پہلے اپنی ایڈونٹرا (ر) لائن کے ذریعے اعلی کارکردگی دکھانے والے ہاٹ میلٹس کا زمرہ ایجاد کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک، کوئی بھی دوسرا سپلائیر کارکردگی کے ان معیارات کو بہتر بنانے کے قابل نہیں ہو سکا، ایک مرتبہ پھر ایچ بی فلر نے اپنی معلومات اور چپک دار مادوں کو بہتر سے بہتر بنانے کے عزم سے وابستگی ظاہر کرتے ہوئے ایڈونٹرا انکور ہاٹ میلٹس متعارف کروائے ہیں۔ اس جدید ترین اور عالمی سطح پر دستیاب ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کے لیے یہ موزوں وقت ہے کہ وہ ہمارے پیکیجنگ صارفین کو شاندار کارکردگی فراہم کرے۔”

ایڈونٹرا انکور پلیٹ فارم کی تشکیل کے لیے ایچ بی فلر نے روایتی طریقوں سے کہیں آگے کا سفر کیا۔ ایچ بی فلر ٹیم نے اعلی کارکردگی کے ڈبے اور کارٹن سیلنگ کے لیے ایک خاص طور پر ڈیزائن کردہ ہاٹ میلٹ تیار کیا۔ اس کی تخلیق میں چپک دار مادوں کے شعبے میں اپنا تقریبا 125 سال کا تجربہ شامل کرتے ہوئے ایچ بی فلر نے ایڈونٹرا انکور پلیٹ فارم تشکیل دیا تاکہ روایتی ہاٹ میلٹ ٹیکنالوجیز (میٹالوسین-بیسڈ یا ای وی اے) کے مقابلے میں شاندار چپک، طویل عرصے تک چلنے اور مختلف درجہ حرارت پر شاندار کام کرنے کی سہولت دی جا سکے۔

ایڈونٹرا انکور چپک دار مادہ مضبوط ترین جوڑ کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو مختلف مشکل سطحوں کی وسیع ترین رینج پر چپکنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں کوٹڈ اسٹاکس اور ری سائیکل شدہ مواد کے بورڈ تک شامل ہیں۔ اپنے انتہائی مضبوط گرم جوڑ کے باعث ایڈونٹرا انکور ہاٹ میلٹ ہائی میموری بورڈ کے ساتھ کسی بھی جوڑ کو سخت سے پکڑ سکتا ہے اور انہیں کھلنے سے روک سکتا ہے۔ یہ اعلی کارکردگی سستے بورڈز کے استعمال کا موقع بھی فراہم کر سکتی ہیں جنہیں بند کرنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ ایڈونٹرا انکور کا کم کثافت اور شاندار جوڑ کا ملاپ میٹالوسین-بیسڈ یا ای وی اے ہاٹ میلٹ چپک دار مادوں کے زیادہ مضبوطی دیتا ہے۔ اس طرح ایڈونٹرا کور پلیٹ فارم طویل عرصہ تک چلنے کے لیے انتہائی کارآمد ہیں۔

یخ بستہ سرد سے لے کر گرم ترین طح تک ایڈونٹرا انکور کی ہر پروڈکٹ مختلف درجہ حرارت پر کارکردگی دکھاتی ہے (منفی 20 ڈگری سے 140 ڈگری فارن ہائیٹ/ منفی 29 ڈگری سے 60 ڈگری سینٹی گریڈ)۔ ایڈونٹرا انکور ہاٹ میلٹ کے ساتھ کیس اور کارٹن بند کرنے والوں کو مختلف چپکانے والی مصنوعات پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں جو وہ درجہ حرارت کے تبدیل ہونے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، اس طرح ساخت گری کے دیگر فوائد ملتے ہیں جیسا کہ آسان آپریشنز، موثریت میں اضافے اور دیکھ بھال پر آنے والے اخراجات میں کمی۔

ایڈونٹرا انکور چپک دار مادہ دنیا بھر میں ایچ بی فلر کے ذریعے دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.hbfuller.com/advantra-encore۔

ایڈونٹرا اور ایڈونٹرا انکور ایچ بی فلر کمپنی کے تجارتی نشان ہیں۔

ایچ بی فلر کمپنی کے بارے میں

تقریبا 125 سالوں سے ایچ بی فلر چپک دار مادے فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کی توجہ ان مادوں ، سیلنٹس، پینٹس اور دیگر خصوصی طور پر تیار کردہ کیمیکل مصنوعات کو بہتر بنانے پر مرکوز ہیں تاکہ مصنوعات اور ان سے وابستہ افراد کی زندگیوں کو بہتر بنایا جاس کے۔ بے مثال تکنیکی سپورٹ اور جدت طرازی کے باعث معروف ایچ بی فلر صارفین کی مطلوبہ کارکردگی کے لیے درست ترین معلومات کی تلاش کی خاطر اپنی معلومات اور استحکام کو بروئے کار لاتا ہے۔ مالی سال 2010ء میں 1.36 ارب ڈالرز کی آمدنی حاصل کرنے والا ایچ بی فلر پیکیجنگ، ہائی جین، پیپر کنورٹنگ، جنرل اسمبلی، ووڈ ورکنگ، تعمیرات اور کنزیومر کاروباروں میں صارفین کو خدمات پیش کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ایچ بی فلر ڈاٹ کام (http://www.hbfuller.com/)، ایچ بی فلر اسٹرینتھ ڈاٹ کام (http://www.hbfullerstrength.com/)، ہمارا بلاگ (http://www.hbfullerstrength.com/blog/) ملاحظہ کیجیے یا یا ٹویٹر پر گلیو ٹاک (http://twitter.com/GlueTalk) کو فالو کیجیے۔

مدیر سوالات کے لیے رابطہ کریں اسٹیفنی ہاگن،اسٹروتھر کمیونی کیشنز گروپ، +1-612-288-2404، stephh@scgpr.com

ذریعہ: ایچ بی فلر کمپنی

رابطہ: اسٹیفنی ہاگن از اسٹروتھر کمیونی کیشنزگروپ، +1-612-288-2404، stephh@scgpr.com، برائے ایچ بی فلر کمپنی