ٹومس شوز کا چوتھا سالانہ بغیر جوتوں کا دن 5 اپریل 2011ء کو منایا جائے گا

AsiaNet 43750

سانتا مونیکا، کیلیفورنیا، 15 مارچ 2011ء / پی  آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ون فار ون (ٹ م) کمپنی ضرورت مند بچوں کے بارے میں آگہی میں اضافے کے لیے دنیا بھر سے ایک ملین افراد کو جوتوں کے بغیر چلنے پر جمع کرنے کے لیے پرامید ہے۔

ٹومس شوز 5 اپریل بروز منگل  کو اپنے سالانہ ایونٹ بنا جوتوں کے ایک دن میں دنیا بھر سے جوتوں کے بغیر چلنے کی درخواست کرے گی تاکہ  بچوں کو اس کی ضرورت نہ پڑے۔ یہ وہ دن ہے کہ جب ہر سال ٹومس (http://www.TOMS.com) بچوں کی زندگی پر جوتوں کی ایک جوڑی کے ہونے والے اثرات کی آگہی میں اضافہ کرتا ہے۔ گزشتہ سال 250,000 سے زائد افراد جوتوں کے بغیر چلے اور دنیا بھر میں 1,600 سے زائد ایونٹس منعقد کیے گئے تھے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110314/LA64602)

دنیا بھر میں لاکھوں بچے جوتوں سے محرومی کے باعث انفیکشن اور بیماری کے خطرات کی زد میں بڑے ہوتے ہیں۔ ٹومس شوز کا قیام  اس بنیاد پر کیا گیا کہ  کسی کی خریدی گئی جوتوں کی ہر جوڑی کے ساتھ  نئے جوتوں کی ایک جوڑی ضرورت مند بچے کو دی جائے گی۔بغیر جوتوں کے ایک دن کا خیال  دنیا بھر میں موجود جوتوں کی ضرورت اور اس ضرورت کے ارد گرد معاملات کی طرف توجہ دلانے کے لیے ایک طریقے کے طور پر آیا۔

بغیر   جوتوں کے ایک دن کے شرکاء تمام تازہ ترین اپڈیٹس، اپنے علاقے میں ایونٹس تخلیق کرنے اور ان میں شامل ہونے، ایونٹ کی ٹول کٹ ڈاؤن لوڈ کرنے، اور یہ دیکھنے کے لیے کہ 5 اپریل کو دنیا بھر میں دیگر افراد کیا کررہے ہیں http://www.OneDayWithoutShoes.com پر جاسکتے ہیں۔ شرکاء آئی فون اور اینڈرائیڈ پر دستیاب بنا جوتوں کے ایک دن موبائل ایپلی کیشن  کے ذریعے منسلک رہ سکتے ہیں۔ ایپلی کیشن صارفین کو تصاویر فوری تقسیم  کرنے کے اہلیت، اپنی برہنہ پا مہم جوئی پر جانے والے لوگوں کے لیے موسیقی، بغیر جوتوں کے ایک دن مرچنڈائز دیکھنے اور مزید کے قابل بنائے گی۔

ٹومس کے بانی اور چیف شو گیور بلیک مائکوسکی نے کہا کہ “مسئلہ بڑا ہے لیکن اس کا حل بہت سادہ ہے۔ جوتے پہننے اور بنیادی حفظان صحت غیر محفوظ سڑکوں اور آلودہ مٹی کے باعث ہونے والے انفیکشن اور بیماری دونوں سے بچاتے ہیں۔ جوتوں کے بغیر زندگی کے تصور سے ہم سب ان حالات کی آگہی کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم ہر شخص  سے 5 اپریل کو ٹومس میں شامل ہونے اور بغیر  جوتوں کے ایک دن میں شریک ہونے کی درخواست کررہے ہیں۔”

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.OneDayWithoutShoes.com

ٹومس شوز کے بارے میں

2006ء میں امریکی سیاح بلیک مائیکوسکی نے ارجنٹائن کے ایک گاؤں میں بچوں سے دوستی کی اور یہ جانا  کہ ان کے پاس اپنے پیروں کو بچانے کے لیے جوتے نہیں ہیں۔ ان کی مدد کی خواہش رکھ کر انہوں نے ٹومس شوز تخلیق  کیا، ایک ایسا ادارہ جو بکنے والے ہر جوتے کی جیسی ایک اور نئی جوڑی ضرورت مند  بچوں کو دیتا ہے۔ ون فار ون ۔ اب تک ٹومس دنیا بھر میں موجود اپنے شراکت داروں کے ذریعے بچوں کو ایک ملین سے زائد  نئے جوتوں کی جوڑیاں دے چکا ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

ڈاؤگ پیونسکی، ٹومس

ای میل: doug@toms.com

فون: +1-310-566-3170 ایکس ٹنشن 3194

ذریعہ: ٹومس

رابطہ:

ٹومس کے ڈاؤگ پیونسکی

+1-310-566-3170 ایکسٹینشن 3194

doug@toms.com