زلزلے کے باعث این ٹی ٹی کام کی سروسز میں جزوی رکاوٹ

AsiaNet 43739

ٹوکیو، 14 مارچ / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (این ٹی ٹی کام) نے 14 مارچ کو اعلان کیا ہے کہ اس کی چند سروسز میں 11 مارچ بروز جمعہ کو جاپان کے علاقوں ٹوہوکو اور کانتو سے ٹکرانے والے طاقتور زلزلے کے باعث رکاوٹ ہوئی ہیں ۔

انٹرپرائز آئی پی – وی پی این اور ای-وی لین سروسز ٹوہو کے علاقے کے لیے جزوی طور پر دستیاب نہیں۔ ادارہ سروسز کی بحالی کے لیے پوری کوشش کررہا ہے۔

جاپان کو ریاستہائے متحدہ امریکا اور ایشیا کے دیگر حصوں کے ساتھ منسلک کرنے والی زیر سمندر کیبلز  کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم  ادارہ غیر منقطع سروس  بحال رکھنے کے لیے بیک اپ کیبل رستے استعمال کررہا ہے۔

این ٹی ٹی کام کی ڈیٹا سینٹر سروسز بغیر کسی رکاوٹ کے کام کررہی ہیں۔

این ٹی ٹی کام کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اکیرا اریما نے کہا کہ “این ٹی ٹی کام زلزلے سے متاثرہ مواصلاتی سروسز کی جلد از جلد بحالی کے لیے تمام تر کوششیں کررہا ہے۔”

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنزز اپنے صارفین کو دنیا بھر میں عالمی نیٹ ورکس کی وسیع رینج، انتظامی حل اور آئی ٹی سروسز فراہم کرتا ہے۔ ادارہ قابل بھروسہ، اعلیٰ معیار کی سیکورٹی، ہوسٹنگ ،وائس، ڈیٹا اور آئی پی سروس کے ساتھ ساتھ منظم نیٹ ورکس میں مہارت  اور آئی پی وی 6 ٹرانزٹ ٹیکنالوجی میں رہنمائی کے لئے مشہور ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے وسیع انفرااسٹرکچر میں آرک اسٹار (ٹ م) عالمی آئی پی – وی پی این اور عالمی ای – وی لین کے علاوہ ٹائر – 1 آئی پی بیک بون بھی شامل ہے جو کہ ایشیا، شمالی امریکا اور یورپ میں 150 سے زائد ممالک میں پھیلے ہوئے انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والے اداروں اور  معتبر ڈیٹا مراکز کا شراکت دار ہے۔  این ٹی ٹی کمیونی کیشنز نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن کا مکمل -ملکیتی ماتحت ادارہ ہے اور ٹوکیو، لندن اور نیویارک کے اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل دنیا کے بڑے ٹیلی کام اداروں میں سے ایک ہے۔ ملاحظہ کیجیے : www.ntt.com/index-e.html۔

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ:

محترمہ یاسوکا اوکا یا   محترمہ اکیکو سوزاکی

تعلقات عامہ دفتر

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

فون: +81-3-6700-4010

ای-میل: hodo-cp@ntt.com