آئی جی ٹی نے آئی جی ٹی سسٹمز گلوبل یوزرز کانفرنس کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا

AsiaNet 43692

لاس ویگاس، 10 مارچ 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کھلاڑیوں کے پسندیدہ گیمز اور ان کے تجربات کو بہتر بنانے والے نیٹ ورکس سسٹمز تیار کرنے والے معروف عالمی ادارے انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای: IGT)  نے آج آئی جی ٹی سسٹمز گلوبل یوزرز کانفرنس کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، یہ کانفرنس 29 تا 30 جون لاس ویگاس کے اے آر آئی اے ریزورٹ اینڈ کیسینو میں منعقد ہوگی۔ صارفین http://www.IGT.com/UsersConference پر اس سالانہ ایونٹ کے لیے اندراج کروا سکتے ہیں۔

آئی جی ٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایرک ٹام نے کہا کہ “یہ ایک حقیقی صارف-مرکوز ایونٹ ہے، سسٹمز ٹریننگ، اسٹریٹجک مذاکروں اور آئی جی ٹی کے ماہرین کے ساتھ ملاقاتوں کے ذریعے ہماری توجہ ان امور پر مرکوز ہیں جو ہمارے صارفین کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کو ہم سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، اور ہم ہر سال صارفین کو متعلق اور ازسرنو سرگرم عمل ہونے کے لیے ایک کانفرنس منعقد کرتے ہیں۔ اس ایونٹ کی ہر چیز ہمارے صارفین اور گاہکوں کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ شاندار مقام سے لے کر زبردست پریزنٹیشن موضوعات اور بہترین مہمان مقررین تک، ہم نے اک شاندار تجربہ دینے کے لیے کانفرنس کو تیار کیا ہے۔”

کانفرنس کے شرکاء کو آئی جی ٹی کے جدید ترین جاری کردہ سسٹمز اجراء پر پہلی نظر ڈالنے کا موقع ملے گا جس میں ادارے کے صنعت کے معروف کیسینو مینجمنٹ سسٹمز کے بارے میں تفصیلی، عملی معلومات شامل ہوں گی۔ نئی پیشرفت میں جدید صلاحیتیں اور ٹیکنالوجیز شامل ہیں، جو کھیلوں کی ہمیشہ مرتکز ہوتی فطرت کو نمایاں کرتی ہیں۔ آئی جی ٹی مستقل دنیا بھر میں 30 سے زائد انتہائی جدت پسند صارفین کے بڑھتے ہوئے حلقے کے ساتھ محفوظ داد اور تحریک حاصل کررہا ہے جو آئی جی ٹی کی سرور-بیسڈ ایپلی کیشنز اور صنعت کے ہزاروں معروف، نیٹ ورک-کنکٹ شدہ گیمز کے ذریعے اپنے آپریشنز کو آپٹمائز کر رہے ہیں۔

2011ء کانفرنس وہ سب کچھ پیش کرے گی جس کی صارفین توقع لے کر آئیں گے، بلکہ اس سے کہیں زیادہ۔ یہ اہم تقریب دو روزہ عملی تربیت کی حامل ہوگی تاکہ یقینی بناجا سکے کہ صارفین اپنے حالیہ آئی جی ٹی سسٹمز کی کارکردگی پر انتہائی اطمینان حاصل کر لیں، اور ساتھ ساتھ آئی جی ٹی ماہرین اور انٹرایکٹو ایریا میں دیگر کیسینو آپریٹرز کے ساتھ ملاقات کا موقع بھی ہوگا۔

آئی جی ٹی کے مفت آن لائن لرننگ پروگرامز اور آن-ڈیمانڈ سسٹمز ٹریننگ کے بعد سسٹمز گلوبل ٹریننگ یوزرز کانفرنس صارفین کے ساتھ آئی جی ٹی کی وابستگی کی ایک اور مثال ہے تاکہ وہ کام کے ہر مرحلے میں اپنے کاروبار کی ضروریات پر مدد پا سکیں۔

2011ء یوزرز کانفرنس ایک مرتبہ پھر لاس ویگاس کے سٹی سینٹر میں اے آر آئی اے ریزورٹ اینڈ کیسینو میں منعقد ہو رہی ہے۔ سٹی سینٹر کے مرکز میں واقع اے آر آئی اے غیر معمولی شہری ریزوٹ ہے جو شاندار طرز تعمیر، 4 ہزار سے زائد جدید کمروں اور ڈیڑھ لاکھ مربع فٹ کے گیمنگ علاقے پر مشتمل ہے۔ اے آر آئی اے کا کیسینو کھلاڑیوں  کو 1940 سلاٹ مشینز پیش کرتا ہے جو آئی جی ٹی ایڈوانٹج (ر) اور ایس بی ایکس (ٹ م) سرور بیسڈ گیمنگ سلوشنز سے تقویت شدہ ہیں اور آئی جی ٹی کی اعزاز یافتہ سروس ونڈو پیش کرتے ہیں۔

کانفرنس کے لیے رجسٹریشن آئی جی ٹی سسٹمز کے تمام صارفین کے لیے مفت ہے۔ مزید معلومات کے لیے UsersConference@IGT.com پر ای میل کیجیے۔

آئی جی ٹی کے بارے میں

انٹرنیشنل گیم ٹیکنالوجی (این وائی ایس ای: آئی جی ٹی) گیمنگ مشینز اور سسٹمز پروڈکٹس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے لیے آن لائن اور موبائل گیمنگ سلوشنز ڈیزائن اور تیار کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ آئی جی ٹی کے بارے میں مزید معلومات http://www.IGT.com پر دستیاب ہیں۔

ذریعہ: آئی جی ٹی

رابطہ: جیکلن مارچ، نمائندہ تعلقات عامہ،

+1-775-448-8377،

Jaclyn.March@IGT.com،

یا

شیلے موراچ،  نمائندہ تعلقات عامہ،

+1-775-448-0221،

Shelle.Murach@IGT.com،

دونوں برائے آئی جی ٹی