یوریل گروپ جی۔ آئی۔ ای۔ کی بہترین پائیدار سفر فراہم کنندہ کے طور پر پذیرائی

AsiaNet 43681

یوتریخت، نیدرلینڈز، 10 مارچ / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

مسلسل دوسرے سال کے لیے یوریل گروپ جی۔ آئی۔ ای۔ نے پائیدار سفر فراہم کنندہ 2010ء کا انعام وصول کیا ہے۔ یہ قابل قدر اعزاز “نیو یورپین اکنامک ایوارڈز” کی جانب سے دیا گیا ہے جو بین الاقوامی مالیاتی اور تجارتی ماحول میں عمدگی، کارنمایاں اور بہترین طریقوں میں تسلیم شدہ ہے۔

یوریل گروپ جی۔ آئی۔ ای۔  اپنے رکن ریلوے اور شپنگ اداروں کی جانب سے یوریل پاس کا انتظام اور مارکیٹ کرتا ہے۔گروپ تسلسل کے ساتھ کاروباری اور تفریحی مسافروں کو یورپ میں ٹرین کے ذریعے سفر کے فوائد کے بارے میں بتانے کا مقصد رکھتا ہے۔ریل کے حوالے سے مصنوعات کی دستیاب وسیع رینج پاس کے حامل افراد کو دوران سفر اپنا راستہ خود تشکیل دینے کی اضافی آزادی پیش کرتی ہے۔اعلیٰ تعمیر شدہ قومی ریل نظام ایک طویل عرصے سے کفایتی، ماحولیاتی ذمہ دار اور آرام دہ نقل و حمل کا اہم ذریعہ ہے۔ 225,000 میل سے زائد گزرگاہوں کے ساتھ یوریل کے حصہ دار یورپی ریلوے نیٹ ورک  احاطہ کرتے ہیں، یورپی ریل کا سفر جہازوں اور گاڑیوں کا محفوظ، تیز اور قابل اعتماد متبادل پیش کرتا ہے۔

جدید تیز – رفتار ٹرینیں شہروں کے درمیان مسافروں کے تیز نقل و حمل سے انہیں بروقت انداز میں ملاقاتوں اور اجلاسوں تک رسائی کے قابل بناتی ہیں۔ سفر کا وقت ایک کارآمد طریقے سے استعمال کیا جا سکتا جیسا کہ مسافروں کے لیے کئی ٹرینیں لاسلکی انٹرنیٹ سے آراستہ ہیں اور محفوظ طے شدہ فہرست  دستیاب ہے۔ یوریل پاس کے حامل کاروباری مسافر اکثر پرسکون، تازہ دم اور اپنے صارفین و رفقاء سے ملنے کے لیے تیار حالت میں اپنی حتمی  منزل پر پہنچتے ہیں۔

یوریل گروپ کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر انا دیا ای سیکسا نے کہاکہ “ہم اس ایوارڈ کو دوسری بار حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں کیوں کہ ہم نہ صرف یورپی ریل پاسز میں مارکیٹ راہنما کے طور پر بلکہ سیاحت کے لیے اپنے ماحولیاتی ذمہ دارانہ نقطہ نظر سے پہچانے جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں ہم امید کرتے ہیں کہ کاروباری رجحان کے حامل مزید مسافر یوریل پاس سفر کے فوائد پر غور کریں گے۔ ممکنہ صارفین  اپنی مقامی ریل سہولتوں کے ساتھ یورپی ریلوے نیٹ ورک کے موازنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن یہ غلط فہمیوں کو جنم دے سکتا ہے۔ یہاں یوریل گروپ میں ہم موجودہ اور مستقبل کی نسلوں دونوں کے لیے یورپی ریل سفر کی پائیداری کے بارے میں پیغام کو پھیلانے کی کوشش کریں گے۔”

یوریل گروپ جی۔ آئی۔ ای۔ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس روم: http://www.eurailgroup.com

مدیر کے لیے ہدایات

یوریل گروپ 50 سال سے زائد عرصے تک یورپی ریل سفر کے لیے مارکیٹ راہنما ہے اور تمام سفری راستوں سے مطابقت کے لیے ریل پاسس کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے۔

اے سی پی ریل انٹرنیشنل (http://www.eurail-acprail.com)

یوریل ڈاٹ کام (http://www.eurail.com)

فلائٹ سینٹر (http://www.flightcentre.com)

ریل یورپ (شمالی امریکا: http://www.raileurope.com)

باقی دنیا: http://www.raileurope.fr)

ایس ٹی اے ٹریول (http://www.statravel.com)۔

ذریعہ: یوریل گروپ جی۔ آئی۔ ای

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

پریس روابط: ایلی کنگزویل اور انا دیا ای سیکسا، ای-میل: pressinfo@eurail.nl، فون: + 31(0)30-7516-500، یوریل تصویری لائبریری: http://eurail.informationstore.net؛ چین: ایڈی یانگ، ای-میل: eyang@holland.com، فون: +86-10-5879-7656؛ بھارت :شلپا سیٹھی، ای-میل: shilpa@repindia.in، فون: +91-11-4166-9576؛ جاپان: ہاریو ناکاگاوا، ای-میل: hnakagawa@holland.com، فون: +81-3-3222-0775؛ کوریا: مونیکا کانگ، ای-میل: maxcom1004@naver.com، فون: +82-2-553-4696؛ ریاستہائے متحدہ امریکا: بریگیٹا کرون-فائیوریٹا: ای-میل: bkroon-fiorita@holland.com، فون: +1-917-720-1281۔