راؤنڈ راک ریسرچ ایل ایل سی اپنے پورٹ فولیو کے تقریباً 4,200 پیٹنٹس اور زیر غور ایپلی کیشن پر مشتمل نیلامی میں چار “بغیر مقدمہ معاہدے” پیش کرے گا

AsiaNet 43688

نیویارک، 10 مارچ / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

آئی سی اے پی اوشن ٹومو (http://www.icapoceantomo.com) –عالمی ملکیت دانش بروکریج ادارہ – نیویارک شہر میں 31 مارچ کو ہونے والے اپنے بہاراں 2011ء براہ راست آئی پی نیلامی ایونٹ میں چار “بغیر مقدمہ معاہدوں” کی نیلامی کرے گا۔ ہر معاہدہ  خریدار کو ایک مخصوص شعبے میں کام کرنے کی آزادی فراہم کرے گا۔  ایسے وقت میں کہ جب آئی پی خیالات مزید اہم اور زیادہ پیچیدہ  ہورہے ہیں ایک معاہدہ آئی پی پورٹ فولیومیں  اہم وسائل میں سے ایک بننے کی طرف جا سکتا  ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100614/CG20517LOGO )

مخصوص فروخت کنندگان اور خاص پورٹ فولیوز کا احاطہ کرنے والوں کی جانب سے پیش کردہ معاہدہ ہائی ٹیک اداروں کو  لائسنس یافتہ کے ساتھ گفتگو، چاہے وہ براہ راست یا نائب  کے  ذریعے ہو،   کے وقت ظاہر ہونے کی پریشانی  کے بغیر جلد و مؤثر انداز میں اور پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے ممکنہ دعوی، نقصانات یا مالک کی فیس سے اجتناب کرتے ہوئےکام کرنے کی آزادی فراہم کرے گا۔

بنیادی طور پر مائیکرون ٹیکنالوجیز کی طرف سے تیار کردہ تقریباً 4,200  پیٹنٹس اور زیر غور ایپلی کیشز کی راؤنڈ راک ریسرچ پورٹ فولیو ریاستہائے متحدہ امریکا   اور یورپ و ایشیا کے کافی حصوں کا احاطہ کرنے والی ان اہم ٹیکنالوجیز میں شامل ہیں:

–        بیٹری اور توانائی؛

–        سی ایم او ایس امیجرز؛

–        کمپیوٹرز؛

–        کمپیوٹر گرافکس؛

–        کپیوٹر نیٹ ورکس؛

–        ڈسپلے ٹیکنالوجی؛

–        ڈی ریم؛

–        فلیش؛

–        میموری؛

–        مائیکرو پروسیسر؛

–        آپریٹنگ سسٹم سافٹ ویئر؛

–        اونیکس

–        سیمی کنڈکٹر پیکیجنگ؛

–        سیمی کنڈکٹر پروسیسنگ؛

–        آر ایف آئی ڈی؛ اور

–        ٹیلی مواصلات

راؤنڈ راک کے موجودہ لائسنس یافتگان  میں ایپل، سونی، سام سنگ، مائیکرون اور نوکیا شامل ہیں۔ نیلامی میں دستیاب چار معاہدوں میں سے ہر ایک خریدار برادری کے ایک حصہ کے لیے قابل استعمال ہوگا اور وسیع و جامع دونوں کاموں کے لیے ممکنہ خریداروں کو آزادی کے حصول کے ساتھ ایک تیز اور آسان ذریعے فراہم کرے گا۔ اس موقع کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ڈین بیکر سے +1-561-309-0011 پر رابطہ کریں۔

راؤنڈ راک ریسرچ  ایل ایل سی کے جان ڈسمارائس نے کہا کہ “ہم فی الحال ان پیٹنٹ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور پورٹ فولیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تلاش میں ہیں۔ دلچسپی کی حامل جماعتوں کے لیے باآسانی معاہدہ حاصل کرنے اور مستقبل میں قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے نیلامی ایک بہترین موقع ہے۔”

آئی سی اے پی اوشن ٹومو بہاراں 2011ء براہ راست آئی پی نیلامی کیپٹال میں جمعرات، 31 مارچ کو منعقد ہو گی۔ نیلامی کا آغاز دو پہر 1 بجے سے ہوگا۔ یہ دو بنیادی تقریبات ہوں گی–کپریانی میں بدھ کی شب مشہور مقرر میلکم گلیڈ ویل کے ساتھ ایک استقبالیہ اور عشائیہ۔ کیپٹال میں نیلامی سے کچھ قبل ایک اجتماعی ناشتہ جمعرات کے روز 11:30 بجے  ہوگا۔ اس ایونٹ کے لیے اندراج آن لائن  http://www.regonline.com/ICAPOceanTomoSpring2011 ہے۔

اندراج کا معاوضہ 495 ڈالر ہے اور بشمول تمام ایونٹس۔

آئی سی اے پی اوشن ٹومو ایل ایل سی کے بارے میں

آئی سی اے پی اوشن ٹومو آئی سی اے پی کا ملکیت دانش بروکریج شعبہ اور دنیا کا اولین پیٹنٹ نیلامی ادارہ ہے۔

آئی سی اے پی کے بارے میں

آئی سی اے پی دنیا کا اولین انٹرڈیلر بروکر اور بعد از تجارتی خدمات کا فراہم کنندہ ہے۔گروپ صوتی اور برقی نیٹ ورکس کے ذریعے شرح سود، قرض ، اشیاء، زرمبادلہ، ابھرتی ہوئی مارکیٹ، ایکوئٹیز اور ایکوئٹ سے ماخوذ تھوک مارکیٹس میں خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان تعلق  پیدا کرتا ہے۔ آئی سی اے پی پی ایل سی ایف ٹی سی ای 100 انڈکس میں 30 جون 2006ء کو شامل ہوا تھا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.icap.com۔

ذریعہ: آئی سی اے پی اوشن ٹومو ایل ایل سی

رابطہ: ڈین بیکر، +1-561-309-0011، برائے آئی سی اے پی اوشن ٹومو ایل ایل سی۔