اسرائیل میں 100,000 سے زائد اور دنیا بھر میں ہزاروں افراد کی شری اریسون کے آغاز کردہ پانچویں سالانہ یوم اعمال صالحہ میں شرکت کا امکان

AsiaNet 43639

تل ابیب، اسرائیل، 9 مارچ / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

یوم اعمال صالحہ اس سال اپنی پانچویں سالگرہ منارہا ہے جس میں گزشتہ سالوں کی طرح اسرائیل اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد متوقع ہے۔ اریسون گروپ کی  روچ ٹووا (نیک جذبہ) انجمن کی سرپرستی میں منعقد ہونے والا رضاکارانہ خدمات کا دن  بین الاقوامی طور پر اتوار، 3 اپریل 2011ء کو اور اسرائیل میں منگل،5 اپریل کو منایا جائے گا۔

نجی افراد، اس دن کے لیے خاص طور پر بننے والے گروہ، تنظیمیں اور ادارے دوسروں کی بہتر زندگی کے لیے تیاری کی گئی سرگرمیوں کی وسیع اقسام میں حصہ لیں گے – بشمول دن کے مراکز اور ہوسٹلز کی مرمت ، ری سائیکلنگ منصوبوں پر کام، آبادی کے لیے ضروری “تفریحی دنوں” کا انعقاد اور برادری کے لیے باغات  کی تخلیق۔

اریسون گروپ کی مالک اور پانچ سال قبل یوم اعمال صالحہ کی ابتداء کرنے والی تاجر خاتون و انسان دوست شری اریسون نے کہا کہ “ہر سال یہ منصوبہ دسیوں ہزاروں لوگوں کو دوسروں کے لیے کچھ اچھا کرنے کی خوشی کے تجربہ کے قابل بناتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ کئی مواقع پر مدد کرنا بہت ہی آسان ہے۔ بہت سے مقامات ایسے ہیں جہاں ایک مسکراہٹ اور ایک سننے والا کان بہت بڑی تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں۔  ہمارے تجربہ میں کئی رضاکار یوم اعمال صالحہ کے بعد بھی رضاکارانہ خدمات جاری رکھتے ہیں، بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ اپنے لیے بھی خوشی لاتے ہیں۔”

یوم اعمال صالحہ پہلے ہی اسرائیلی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے، ان ہزاروں افراد کی نجی اور گروہوں دونوں میں خوبصورتی ظاہر کر کے جو دوسروں کی خاطر کچھ کرنے کے لیے باہر نکلتے ہیں اور  نئے لوگوں کو بھی ان افراد کے حلقہ میں لاتے ہیں جو اچھا کام کررہے ہیں۔

اس سال روچ ٹووا کی سرگرمیاں وسعت کے لیے اسرائیل کی سرحدوں سے باہر تک پہنچ رہی ہیں خاص طور پر ریاستہائے متحدہ امریکا، برطانیہ اور یوکرین کی یہودی برادری میں جہاں یوم اعمال صالحہ 3 اپریل کو منعقد ہوگا۔

سینکڑوں رضاکارانہ خدمات کے منصوبوں کے متعلق جانیے جن میں آپ روچ ٹووا ویب سائٹ کے ذریعے شامل ہوسکتے ہیں ،جہاں  ہر شخص اس منصوبہ کا انتخاب کرسکتا ہے جو اس کے دل، اس کے مقام اور اس کی قابلیت کے لیے قریب تر ہو۔

http://www.good-deeds-day.org/Israel.aspx

http://www.ruachtova.org

روچ ٹووا تنظیم اریسون گروپ کا حصہ ہے اور ٹیڈ اریسون فیملی فاؤنڈیشن کی معاونت سے چلائی جاتی ہے۔ مقامی حکومتوں میں سینکڑوں تنظیموں، غیر منافع انجمنوں اور رضاکار اکائیوں  کے ساتھ یکجا ہو کر روچ ٹووا رضاکاروں کی ضرورت رکھنے والوں کے ساتھ رضاکار بننے کے خواہش مندوں کا  رابطہ کرانے کا کام انجام دیتی ہے۔

ذریعہ: اریسون گروپ

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: مائیکل گوروچ، michal@arison.co.il۔