ان ہوپ – اطفال کی فحش نگاری پر انٹرنیٹ ہاٹ لائنز کے بین الاقوامی اتحاد– کی سالانہ رپورٹ 2010ء

AsiaNet 43668

ایمسٹرڈیم، 9 مارچ / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        “انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد کے خلاف تیز اقدامات یقینی بنائیں (اطفال کی فحش نگاری)”

ان ہوپ (انٹرنیٹ ہاٹ لائنز کا بین الاقوامی اتحاد)نے آج اپنی 2010ء کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ ان ہوپ 34 ممالک میں انٹرنیٹ ہاٹ لائنز کی نمائندگی کرتا ہے جو بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی آن-لائن  مواد  (اطفال کی فحش نگاری) کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

اہم نکات:-

–        دنیا بھر میں ہاٹ لائنز کی تعداد 39 تک اضافہ

–        2010ء میں ان ہوپ نے یورپین کمیشن کی معاونت کے ساتھ ان ہوپ  رپورٹ مینجمنٹ سسٹم تیار اور شروع کیا جس نے پہلی بار  ویب سائٹ پر بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد (سی ایس اے ایم) پر درست معلومات جمع کیں بشمول:-

–  رپورٹس:- 2010ء میں ان ہوپٹ ہاٹ لائنز کی جانب سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد پر 24,000 سے زائد رپورٹس پر کام کیا گیا۔

– متاثرین کی عمر:- 71 فیصد متاثرین قبل از بلوغت، 4 فیصد متاثرین نابالغ اور 25 فیصد بالغ تھے۔

– متاثرین کی صنف:- 77 فیصد متاثرین لڑکیاں، 11 فیصد متاثرین لڑکے اور 12 فیصد میں دونوں جنس کے شامل تھے۔

– ویب سائٹ کی قسم: 78 فیصد سائٹس غیر-تجارتی بتائی گئیں اور 22 فیصد  تجارتی جو کسی قسم میں ادائیگی کی طلب کرتی ہیں۔

– ان ہوپ نے جی ایس ایم اے / موبائل الائنس کے ساتھ تعاون میں ایک “ہاٹ لائن کے قیام اور انتظام کے لیے ہدایت نامہ” تخلیق اور شروع کیا۔

رپورٹ کی مکمل نقل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے:- http://www.inhope.org/Libraries/Annual_reports/2010_Annual_report.sflb.ashx

ان ہوپ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.inhope.org

مزید معلومات:

ان ہوپ کے بارے میں

ان ہوپ انٹرنیٹ ہاٹ لائنز کا بین الاقوامی اتحاد ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں موجود 39 انٹرنیٹ ہاٹ لائنز کی معاونت اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے؛  غیر قانونی مواد بشمول بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد کی اطلاع پر کاروائیوں میں تیز اقدامات کیے جانے کو یقینی بنا کر، انٹرنیٹ کو محفوظ جگہ بنانا ۔

ہاٹ لائنز: ان ہوپ ہاٹ لائنز آن لائن غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف حفاظت کی پہلی موثر لائن  ہیں۔ ہاٹ لائن کے ذریعے عوامی اراکین انٹرنیٹ پر کسی چیز کے بارے میں رپورٹ کرسکتے ہیں جسے وہ غیر قانونی سمجھتے ہوں۔ ہاٹ لائن یقینی بنائے گا کہ معاملہ کی تحقیق ہو اور اگر وہ غیر قانونی معلوم ہو تو اسے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اکثر  معاملات میں مواد رکھنے والے انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ کو بھیج دیا جائے۔

ذریعہ: انٹرنیٹ ہاٹ لائنز کا بین الاقوامی اتحاد – ان ہوپ

مزید معلومات کے لیے رابط کریں:ڈینٹن ہاورڈ – ان ہوپ، +31(0)20-570-0296 یا +353-87-2399550، info@inhope.org؛ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.inhope.org یا ای میل denton.howard@inhope.org۔