اودی گروپ: کاروپوریٹ تاریخ میں بہترین نتائج

AsiaNet 43665

انگولسٹاٹ، جرمنی، 8 مارچ / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        باہمی حوالہ: تصویر بذریعہ ای پی اے یورپین پریس فوٹو ایجنسی کے ذریعے دستیاب ہے اور بغیر کسی قیمت کے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے: http://www.presseportal.de/pm/6730/audi_ag/?keygroup=bild –

–        باہمی حوالہ: اس اخباری اعلامیہ کا طویل نسخہ بغیر کسی قیمت کے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے: http://www.presseportal.de/pm/6730/audi_ag/?keygroup=dokument –

–        2010ء مالیاتی سال کے دوران مجموعی طور پر 1,092,411 اودی برانڈ آٹو موبائلز تقسیم کی گئیں؛ 35.4 بلین یورو کی آمدنی، 3.34 بلین یورو کاروائیوں کا منافع؛ 9.4 فیصد کی فروخت میں کاروائیوں کی ادائیگی

–        اودی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روپرٹ اسٹیڈلر: “اودی نفع اور ہر سطح پر ترقی کررہا ہے۔”

–        عملی سرگرمیوں سے حاصل آمدنی  5,797 ملین یورو (4,119 ملین) گزشتہ سال کے مقابلہ میں نمایاں طور پر زیادہ ہے

–        تاریخ میں ملازمین کو سب سے زیادہ شریک -منافع ادائیگی؛ فی ادائیگی-درجے کے ملازم کے لیے اوسطاً 6,513 یورو

–        2011ء کے لیے متوقع حالات: اودی برانڈ آٹوموبائلز کی 1.2 ملین سے زائد  تقسیم کا منصوبہ

–        اودی کے چیف فنانشل آفیسر ایکسل اسٹروٹبک: ہم پائیدار ترقی چاہتے ہیں اور فروخت میں حاصل آمدنی کو گزشتہ سال کی طرح ایسے ہی اعلیٰ درجے پر لے جانے کا ہدف رکھتے ہیں۔”

اودی گروپ نے 2010ء مالیاتی سال ایک یادگار نتیجہ کے ساتھ مکمل کرلیا۔ اودی اے جی کے مجلس منتظمین کے چیئرمین روپرٹ اسٹیڈلر نے کہا کہ “3.34 بلین یورو کا عملیاتی منافع ظاہر کرتا ہے کہ اودی کتنا منافع بخش ہے۔ہم نہ صرف چین میں بلکہ دنیا بھر کے متعدد خطوں میں ترقی کررہے ہیں۔ اودی برانڈ نے مجموعی مارکیٹ کی ترقی کو تیز تر کردیا ہے خاص طور پر ریاستہائے متحدہ امریکا میں۔ ہم نے سال کا اچھا آغاز کردیا ہے اور پورے سال کے لیے صارفین کو 1.2 ملین سے زائد کی تقسیم کا ہدف رکھتے ہیں۔”

اودی کے لیے 2010ء ادارے کی تاریخ میں فروخت کے لیے بہترین سال تھا۔ دنیا بھر کی مارکیٹ میں اودی برانڈ آٹو موبائلز کی تقسیم گزشتہ سال 1,092,411 تک  15 فیصد بڑھی۔ 2010ء مالیاتی سال کے دوران آمدنی میں 35,441  ملین یورو (29,840 ملین)* تک بہت بلند شرح سے اوپر گیا – 18.8 فیصد کا اضافہ۔

اودی گروپ نے نمایاں طور پر اپنی عملیاتی منافع کو 108.2 فیصد سے 3,340 ملین یورو (1,604 ملین) تک بڑھایا۔ ٹیکس سے قبل منافع 3,634 ملین یورو (1,928 ملین) پر گزشتہ سال سے 88.5 فیصد زیادہ رہا۔ ٹیکس کے بعد منافع میں 2,630 ملین یورو (1,347 ملین) تک 95.2 فیصد تک اضافہ ہوا۔

ادارے نے فروخت میں اپنے عملی منافع کو 9.4 فیصد (5.4 فیصد) تک بڑھایا۔سرمایہ کاری پر محصول نے  بھی 24.7  فیصد (11.5 فیصد) پر ایک نئی چوٹی سر کی۔

خالص لیکویڈٹی 13,383 ملین یورو  (10,665 ملین) تک 25.5 فیصد بڑھی ۔

40 سے زائد مارکیٹ میں تقسیم کے لیے یادگار نتائج

پچھلے سال اودی نے اپنے دنیا بھر کے صارفین کے لیے 1,092,411 (949,729) آٹوموبائلز سپرد  کیں۔چنانچہ گزشتہ سال کے مقابلے میں فروخت 15.0 فیصد  بڑھی۔ ایشیا – پیسیفک کے کاروباری علاقے میں تقسیم  مفید رہی۔ مغربی یورپ (بشمول جرمنی) اور ریاستہائے متحدہ امریکا میں خاص طور پر چار حلقے کے ساتھ برانڈ میں بھی اضافہ ہوا۔

مجموعی طور پر 1,200 نئے ملازمین؛  ادارے کی تاریخ میں سب سے بڑا سرمایہ کاری منصوبہ

اودی گروپ 2011ء اور 2015ء کے دوران 11 بلین یورو سے زائد کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے – بمع نئی مصنوعات کی ترقی اور ہائبرڈ و برقی نقل و حرکت کے لیے تقریباً 9.5 بلین یورو۔ جرمنی میں انگولسٹاٹ اور نیکرزلم سائٹس میں 5 بلین یورو سے زائد سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اودی آئندہ سالوں میں بغیر سست رفتاری کے اپنے معیار  فہرست کی وسعت کو جاری رکھنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اسٹیڈلر نے کہا کہ “ہماری توجہ  خاص طور پر استحکام کے موضوع پر مرکوز ہے۔اودی پر ہمارے یقین میں نہ صرف اپنی گاڑیوں کی مہارت  کو بڑھانے اور برقی  و ہائبرڈ ماڈلز کی ترقی بلکہ وسائل کا پائیدار انتظام بھی شامل ہے۔” چار حلقوں کے ساتھ برانڈ پہلے ہی 54 ماڈل اور  140 گرام / کلومیٹر سے کم کاربن ڈائی آکسائد اخراج کے ساتھ انجن کی مختلف حالتیں پیش کررہا ہے –جس کے 17 120 گرام / کلومیٹر (193.12 گرام / میل) سے کم خارج   کرتے ہیں۔

ادارے کی تاریخ میں ملازمین کو سب سے زیادہ شریک – منافع  ادائیگی

اودی اے جی نے 2010ء مالیاتی سال کی کامیابی کو اپنے ملازمین کے ساتھ تقسیم کیا ہے: جرمنی کی سائٹس پر تقریباً 42,500 ادائیگی- درجے ملازمین میں سے ہر ایک نے اوسط 6,513 یورو شریک – منافع حاصل کیے۔  یہ اوسط ماہانہ اجرت سے تقریباً ڈیڑھ گنا  کے برابر ہے اور شریک – ادائیگی کے وجود میں آنے کے بعد سب سے زیادہ ادائیگی ہے۔

2011ء کے لیے متوقع حالات: صارفین کے لیے 1.2 ملین سے زائد  تقسیم؛ فروخت میں محصول کو گزشتہ سال کی بلند سطح پر  چلانا

اسٹیڈلر نے کہا کہ “2011ء کے لیے علامات اچھی ہیں، ایک سال کے بعد جو ہماری پچھلی جنوری 2010ء کی توقعات سے بہتر اختتام پذیر ہوا۔ ہم مجموعی اقتصادیات میں ترقی کو اس سال بھی جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، اگرچہ یہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں معمولی سی کمزور ہے۔ بہرحال! ہمیں خبردار رہنا ہوگا جب تک سرمائے سے متعلق  پیش گوئی نہ کر سکنے کی اہلیت اور خام مال کی مارکیٹں خطرہ کی حامل ہے۔”

اودی نے 2011ء کی کامیابی سے شروعات کی، رواں سال جنوری اور فروری کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 186,850 آٹوموبائلز فروخت کیں – گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران سے 21.6 فیصد زیادہ۔ یورپی مارکیٹوں نے مستحکم  رفتار ظاہر کی؛  یہاں فروخت میں 17.5 فیصد سے تقریباً 106,600  یونٹس (90,686) تک کا اضافہ ہوا۔ صرف جرمنی کی مقامی مارکیٹ میں ہی اودی نے سال کے ابتدائی دو ماہ میں صارفین کے لیے 32,290 گاڑیاں تقسیم کیں اور اس سے گزشتہ سال (27,304)کے مقابلے میں  18.3 فیصد کا نمایاں اضافہ حاصل کیا۔

جنوری اور فروری کے دوران 41,122 چینی صارفین (31,906) نے اودی کو منتخب کیا – 2010ء میں اسی عرصے کے دوران کے مقابلے میں 28.9 فیصد زیادہ۔برانڈ ریاستہائے متحدہ امریکا میں بھی مسلسل تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں تقسیم 22.3 فیصد سے 15,565 (12,726) تک پہنچ چکی ہے۔

اسٹروٹبک نے کہا کہ “ہم رواں سال کے دوران دنیا بھر کے صارفین کے لیے 1.2 ملین سے زائد اودی گاڑیاں تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اس سے 2010ء میں یادگار سال کی کامیابی کو بغیر کسی رکاوٹ کے قائم رکھیں گے۔ہم پائیدار انداز میں ترقی کررہے ہیں  اور گزشتہ سال کی طرح یکساں اعلیٰ سطح پر فروخت میں آمدنی کو جاری رکھنے  پر نظر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔”

کارپوریٹ کمیونی کیشز

آرمن گوٹز

اقتصادیات اور تنظیم کے لئے اخباری ترجمان

فون: +49-841-89-46607

ای – میل: armin.goetz@audi.de

http://www.audi-mediaservices.com/apc

ذریعہ: اودی اے جی