لیوکوائل امریکاز کارپوریشن نے گیٹی پیٹرولیم مارکیٹنگ کو کیمبرج پیٹرولیم ہولڈنگز انکارپوریٹڈ کو فروخت کیے جانے کا اعلان کردیا

AsiaNet 43571

ایسٹ میڈاؤ، نیو یارک، 3 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

لیوکوائل امریکاز کارپوریشن (LUKOIL Americas) نے آج اپنے ماتحت ادارے گیٹی پیٹرولیم مارکیٹنگ انکارپوریٹڈ کی تیل اور گیس خدمات کی صنعت میں سرمایہ کاری اور کاروائی میں مہارت رکھنے والے ادارہ کیمبرج سیکورٹیز ایل ایل سے الحاق شدہ کیمبرج پیٹرولیم ہولڈنگز (Cambridge Petroleum) کو فروخت کیے جانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فروخت ایک جامع جائزے اور کاروباری عمل کے بعد 28 فروری 2011ء کو مکمل ہوئی۔ فروخت کی شرائط افشا نہیں کی گئیں۔

فروخت کے بعد لیوکوائل امریکاز اپنے ماتحت ادارے لیوکوائل نارتھ امریکا ایل ایل سی کے ذریعے وسط-اوقیانوس میں موجود لیوکوائل کے برانڈڈ نیٹ ورک کی کاروائیاں جاری رکھے گا۔

کاروباری کاروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے لیوکوائل امریکاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وادیم گلزمین نے کہا کہ “لیوکوائل امریکاز اپنی لیوکوائل برانڈڈ املاک میں اپنی کاروباری حکمت عملی اور مستقبل میں ترقی پر توجہ مرکوز رکھنے کا عمل جاری رکھے گی۔”

کیمبرج پیٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بجورن ایسروڈ نے تبصرہ کیا کہ “ہم گیٹی کے بنیادی ڈھانچے، اس کی بہترین ذہانت کے مجموعہ اور ترقی کے امکانات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔”

لیوکوائل امریکاز کے بارے میں

لیوکوائل امریکاز ایک بڑے بین الاقوامی مکمل عمودی توانائی ادارے او اے او لیوکوائل (OAO LUKOIL) کا ماتحت ہے۔ لیوکوائل امریکاز وسط – اوقیانوس میں 600 سے زائد لیکوائل برانڈڈ فروخت مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعے کام کررہا ہے۔

ذریعہ: لیوکوائل امریکاز کارپوریشن

رابطہ: جارج ولکنز،

+1-856-722-6436،

gwilkins@lukoilusa.com