این ٹی ٹی کام دبئی اور وارسا میں ذیلی دفتر کھولے گا

AsiaNet 43526

ٹوکیو، 2 مارچ / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

–        این ٹی ٹی یورپ کے ذیلی دفاتر کے ناموں کو بھی تبدیل کر دیا ہے –

این ٹی ٹی کمیونی کیشز (این ٹی ٹی کام) نے 2 مارچ کو اعلان کیا ہے کہ وہ 16 فروری  کو دبئی، متحدہ عرب امارات کے بعد اپنے ماتحت این ٹی ٹی یورپ کے زیر نگرانی وارسا، پولینڈ میں اپنا ذیلی دفتر مارچ میں کھول رہا ہے – حتمی افتتاحی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشز دبئی کا قائم مقام دفتر (دسمبر 2006ء میں قائم ہوا) اور وارسا میں موجود قائم مقام دفتر (اپریل 2007ء میں قائم ہوا) بند ہونے سے قبل بالترتیب اپنے کاروباروں کو این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ متحدہ عرب امارات اور این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ پولینڈ میں منتقل کریں گے۔

اب تک دبئی اور وارسا کے علاقوں میں مارکیٹ تحقیق اور آئی سی ٹی حل کے ساتھ صارفین کو دیگر دفاتر سے معاونت فراہم کی گئی۔ نئے ذیلی دفاتر زیادہ مختلف اور خصوصی خدمات پیش کریں گے اور  جاپانی و  دیگر کثیرالقومی اداروں کی بڑھتی ہوئے تعداد کے لیے معاونت کریں گے جو اب  ان دو علاقوں کی ابھرتی ہوئی معیشت میں کام کررہے ہیں۔

این ٹی ٹی کام نے 2 مارچ کو یہ بھی اعلان کیا کہ این ٹی ٹی یورپ نے ان کے  میزبان ممالک کی معیشت میں گہری پہنچ کی عکاسی کے لیے تمام موجودہ ذیلی دفاتر کو ان کے مقامی ملک کے نام سے تبدیل کردیا گیا ہے (ذیل میں ملاحظہ فرمائیں)۔

سویوشی آوائی کی قیادت میں این ٹی ٹی یورپ یو اے ای مشرق وسطی  میں موجود اداروں کو آئی سی ٹی حل کی خدمات پیش کرے گا جو نیٹ ورک اور مجموعی نظام کو یکجا کریں گی۔یہ نمبر 106، ایلفا بلڈنگ، ای آئی بی – 05، دبئی انٹرنیشنل سٹی، پی او بکس 503002، دبئی، متحدہ عرب امارات پر قائم ہوگا۔

مانابی تانگوچی کی قیادت میں این ٹی ٹی یورپ پولینڈ مشرقی یورپ میں نیٹ ورکس، مجموعی نظام اور آئی سی ٹی حل کے لیے خدمات پیش کرے گا۔ یہ ایل آئی ایم سینٹر، 3 منزل، دفتر نمبر 03-276، ال جیروزولمسکی 65/79، وارساوا، پولینڈ پر قائم ہوگا۔

این ٹی ٹی یورپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ماساکی موری بیاشی نے کہا کہ “دبئی اور وارسا میں ہمارے نئے ذیلی دفاتر ہمیں مزید قابل فہم خدمات فراہم کرنے اور مشرق وسطی و  مشرقی یورپ میں صارفین کی بڑھتی ہوئے ضروریات میں معاونت کرنے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری عالمی کاروباری صلاحیت کو مزید مستحکم کریں گے۔”

دو نئی شاخیں یورپ اور مشرق وسطی میں 15 ممالک کے 30 شہروں میں این ٹی ٹی کام  دفاتر پیش کریں گی بشمول جرمنی میں انٹگرلیز اے جی اور سویڈن میں سیکوڈ اے بی۔ یہ دنیا بھر میں (جاپان کے علاوہ) 29 ممالک / خطوں کے 73 شہروں میں دفاتر کا حامل ہوجائے گا۔

شاخ کا نیا نام [سابقہ  نام]

این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ

[این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ لندن صدر دفتر اور این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ لندن شاخ]

این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ (فرانس)

[این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، پیرس شاخ]

این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، جرمنی (فرینکفرٹ دفتر)

[این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، فرینکفرٹ شاخ]

این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، جرمنی (میونخ دفتر)

[این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، فرینکفرٹ شاخ (میونخ دفتر)]

این ٹی ٹی یورپ، جرمنی (ریگنسبرگ دفتر)

[این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ،فرینکفرٹ شاخ (ریگنسبرگ دفتر)]

این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، جرمنی (ڈسلڈورف دفتر)

[این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، ڈسلڈورف شاخ]

این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، نیدرلینڈز

[این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، ایمسٹرڈم شاخ]

این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، بیلجیئم

[این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، برسلز شاخ]

این ٹی ٹی یورپ ایس آر ایل (بارسیلونا دفتر)

[این ٹی ٹی یورپ آن لائن ایس۔ آر ایل۔، بارسیلونا دفتر]

این ٹی ٹی یورپ ایس آر ایل (میڈرڈ دفتر)

[این ٹی ٹی یورپ آن لائن ایس۔ آر۔ ایل۔، میڈرڈ دفتر]

این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، متحدہ عرب امارات

[این ٹی ٹی کمیونی کیشز دبئی قائم مقام دفتر]

این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ، پولینڈ

[این ٹی ٹی کمیونی کیشز وارسا قائم مقام دفتر]

این ٹی ٹی کمیونی کیشز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ فرمائیں www.ntt.com/index-e.html

این ٹی ٹی یورپ کے بارے میں

ملاحظہ فرمائیں www.eu.ntt.com

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشز کارپوریشن

رابطہ:

(جناب) کنیا ہسیگاوا یا (جناب) ہجیمے ہسایاما

گلوبل بزنس ڈویژن

این ٹی ٹی کمیونی کیشز کارپوریشن

فون: +81-3-6733-8120

ای-میل: pr-ntte-gl@ntt.com

این ٹی ٹی یورپ

ای- میل: EuropeanMarketing@ntt.eu