وینا کونچا وائے ٹورو براؤن – فارمین سے فیٹزر وین یارڈز کےحصول کے لیے راضی ہوگیا، اپنے آپریشنز کی کیلیفورنیا تک توسیع

AsiaNet 43548

سانتیاگو، چلی، 2 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

وینا کونچا وائے ٹورو ایس۔ اے۔ (NYSE: VCO) اور براؤن – فارمین کارپوریش (NYSE: BFA, BFB) نے آج وینا کونچا وائے کی جانب سے کیلی فورنیا میں براؤن – فارمین سے فیٹزر وائن یارڈز اور متعلقہ جائیداد کے حصول کا اعلان کردیا ہے۔ کاروباری معاملے کی قیمت  خرید 238 ملین امریکی ڈالر ہے۔ کاروباری کارروائی اپریل 2011ء میں اختتام پذیر ہونے کی توقع ہے۔

امریکی وائن مارکیٹ میں دلکش مقام کے حامل برانڈز، فیٹزر، بونٹیرا، فائیو ریورز، جیکل، سینکچری اور لٹل بلیک ڈریس،  کی ایک پورٹ فولیو حصول میں شامل ہے۔حاصل شدہ برانڈز نے 2010ء مالی معاملات  کے لیے 3.1 ملین معاملات کا حجم  اور 156 ملین امریکی ڈالر کی خالص فروخت ظاہر کی؛ کونچا وائے ٹورو جائیداد بھی حاصل کرے گا جن میں انگور کے باغ، گودام اور بوتل بھرنے کے کارخانے شامل ہیں۔

فیٹزر 2.2ملین کیسز  سالانہ فروخت کے ساتھ ریاستہائے متحدہ امریکا کی حجم کے اعتبار سے دس اعلیٰ برانڈز میں سے ایک ہے۔ فیٹزر پائیدار  طرز عمل کی تخلیق میں رہنما بھی ہے اور ایک ماحولیاتی رہنما کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، ایک عہد جو کہ گزشتہ 20 سالوں کے لیے برانڈ کی نشان تصدیق بن گیا ہے۔ بونٹیرا پریمیم آرگینک زمرہ میں غیر متنازع  رہنما ہے اور 300 ہزار معاملات سالانہ کی فروخت کے ساتھ 1987ء سے اس زمرہ میں انگوروں کے باغ بنانے والا رہنما ہے۔

وینا کونچا وائے ٹورو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈیورڈو جیولیساستی نے کہا : ” فیٹزر کا حصول ادارے کی تاریخ میں اس قسم کی سب سے بڑی کاروباری کارروائی ہے۔ یہ ہماری کاروباری حکمت عمل کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہے جو وقت کے ساتھ کامیابی سے انجام دی جارہی ہے اور ہمیں مسلسل ترقی کا لطف اٹھانے کے قابل بنارہی ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ کاروباری معاملہ اپنی مرکزی برانڈز فیٹزر اور بونٹیرا کے ساتھ عالمی سطح کے ساتھ ساتھ امریکی مارکیٹ میں ترقی کے مزید مواقع پیش کرے گا۔ہم فیٹزر پر موجود اعلیٰ ٹیم کی مہارت و عزم کی تہذیب کو مزید شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس نے ممتاز  مضبوط صارف برانڈز تخلیق کیے ہیں۔”

براؤن – فارمین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پال ورگا نے کہا کہ “فیٹزر اور بونٹیرا  کئی سالوں سے  براؤن – فارمین کے قابل تعریف برانڈز رہے ہیں، لیکن جیسے جیسے ہمارا ادارہ عالمی سطح پر پھیل رہا ہے اور ہماری پورٹ فولیو حکمت عملی  ترقی کررہی ہے ہم اپنے وسائل پر دوبارہ توجہ مرکوز رکھنے پر یقین رکھتے ہیں کہ مستحکم ترقی کے لیے ہم کس طرح اپنے بہترین مواقع کا تصور رکھتے ہوئے  طویل عرصے تک اعلی حصہ داروں کو  منافع فراہم کر سکیں۔ اور ہم خاص طور پر مسرور  ہیں کہ وینا کونچا وائے ٹورو جیسا ایک شہرت یافتہ وائن ادارہ ان برانڈز کی کامیابی کی اس میراث کو جاری رکھے گا جس کا انہوں نے گزشتہ چند دہائیوں میں لطف اٹھایا۔”

اس کاروباری معاملہ میں ڈوئچے بینک  اقتصادی مشیر کی حیثیت سے کام کررہا ہے اور بیکر اینڈ میک کینزی کونچا وائے ٹورو کو قانونی مشاورت فراہم کررہا ہے۔

ذریعہ: وینا کونچا وائے ٹورو ایس۔ اے۔

رابطہ:

آئزابیل الویئرز

+56-2-476-5133

یا بلانکا بسٹامانٹے

+56-2-476-5026