یوریل گروپ نے 2010ء کے مستحکم نتائج ظاہر کر دیے

AsiaNet 43387

یوتریخت، نیدرلینڈز، 24 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

یوریل پاسز کی مارکیٹنگ اور انتظام کے لیے وقف ادارے یوریل گروپ جی آئی ای نے سال 2010ء کے انتہائی مثبت اختتامی فروخت نتائج ظاہر کر دیے ہیں۔ 2009ء کے مقابلے میں گزشتہ سال یوریل کے مسافروں میں 11.9 فیصد اضافہ ہوا، جن کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار تھی۔

2010ء کے دوران تمام یوریل پاسز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا، جس میں عالمی فروخت کے خطوں میں سے بیشتر نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اگست ایک ریکارڈ مہینہ تھا، جو سیاحوں کے اعتماد میں عالمی سطح پر اضافے کا عکاس تھا جس میں آخری منٹ میں بکنگ کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ بحر الکاہل کے خطے میں 2009ء کے مقابلے میں فروخت میں 27 فیصد ، ایشیا میں 20 فیصد اور جنوبی امریکہ میں حیران کن طور پر 33 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکہ اور کینیڈا میں معیشت کو درپیش چیلنجز کے اثرات کے باوجود فروخت 2009ء کی سطح پر برقرار رہی۔ ابھرتی ہوئی اقتصادی مارکیٹیں جیسے برازیل، بھارت اور چین یوریل پاس سفر کی مستقل ترقی اور شہرت کی بڑی وجہ ہیں۔

یوریل گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب رینے دی گرو کے مطابق 2010ء کے مثبت نتائج حقیقی اہداف کو بھی عبور کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ “جون 2010ء کے اختتام پر ہم خود بکنگ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ذریعے سیاحوں کے بحال ہوتے اعتماد کو دیکھ سکتے تھے۔ یوریل گروپ کے 2010ء کے حتمی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد یہ جاننا ایک انتہائی خوشگوار حیرت تھی کہ 2010ء کے نتائج (اقتصادی بحران سے قبل آخری سال) 2008ء کے نتائج کے برابر تھے۔ تمام مصنوعات، بشمول یورپ کے کئی ممالک کے لیے اور اندرون ملک سفر میں سال کے اختتام تک اضافہ ہوا۔” دے گرو نے اشارہ کیا کہ “یہ مستقبل کے لیے بہت مثبت اشاریے ہیں اور ہمیں یقین کے ساتھ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم 2011ء میں ہم تقریبا 4 لاکھ 70 ہزار پاس سیاحوں کے خیر مقدم کی توقع کرتے ہیں۔”

یوریل گروپ جی آئی ای کے بارے میں: یوریل گروپ ریل پاسز کا ایسا وسیع سلسلہ پیش کرتا ہے جو تمام سفری منصوبوں کے لیے موزوں ہو۔ یوریل پاسز درج ذیل مستند فروخت ذرائع سے دستیاب ہیں: اے سی پی ریل انٹرنیشنل (http://www.eurail-acprail.com)،  یوریل بی۔ وی۔ (http://www.eurail.com)، فلائٹ سینٹر (http://www.flightcentre.com)؛ ریل یورپ نارتھ امریکا (http://www.raileurope.com)، ریل یورپ (باقی دنیا کے لیے : http://www.raileurope.fr) اور ایس ٹی اے ٹریول (http://www.statravel.com)۔

مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.eurailgroup.com؛  http://www.eurailtravel.com

یوریل فوٹو لائبریری: http://eurail.informationstore.net

ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای

 

رابطہ، صرف ذرائع ابلاغ کے لیے:

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: ایلی کنگزویل اور اینیا دیا اے سیکسا، ای میل : pressinfo@eurail.nl، ٹیلی فون: +31(0)30-7516-500۔

چین: ایڈی یانگ، ای میل: eyang@holland.com، ٹیلی فون: +86-10-5879-7656؛

بھارت: شلپا سیٹھی، ای میل: shilpa@repindia.in، ٹیلی فون: +91-11-4166-9576؛

جاپان: ہارو ناکاگاوا، ای میل: hnakagawa@holland.com، ٹیلی فون: +81-3-3222-0775

کوریا: مونیکا کینگ، ای میل: maxcom1004@naver.com، ٹیلی فون: +82-2-553-4696؛

امریکہ: بریجیٹا کرون-فیوریٹا: ای میل: bkroon-fiorita@holland.com، ٹیلی فون: +1-917-720-1281