نازیوں کی جانب سے یہودیوں کی ضبط کردہ ذاتی جائیداد کی نشاندہی کے لیے عالمی کوششوں کا آغاز

AsiaNet 43406

یروشلم، 23 فروری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ہولوکاسٹ ایرا ایسٹ رسٹی ٹیوشن ٹاسک فورس – پروجیکٹ ہارٹ (Holocaust Era Asset Restitution Taskforce – Project HEART)

ہولوکاسٹ کے زمانے کی تلافی کے ایک نئے منصوبے کا آج اعلان کیا گیا ہےجس کا مقصد ان متاثرین کی شناخت کرنا ہے جن کے اثاثے نازیوں کی جانب سے ضبط کرلیے گئے تھے۔

( تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110223/CG51872-a )

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110223/CG51872LOGO-f )

اسرائیلی حکومت کی معاونت کے ساتھ جیوش ایجنسی فار اسرائیل (جے اے ایف آئی) کے  ایک قدم ہولوکاسٹ ایرا ایسٹ رسٹی ٹیوشن ٹاسک فورس – پروجیکٹ ہارٹ–  کا مقصد اسرائیلی حکومت ، منصوبہ اور اس کے شراکت داروں کو یہودی متاثرین کے ورثاء، خود متاثرین اور یہودی افراد کے لیے انصاف کا ایک چھوٹا سا حصہ ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے آلات، حکمت عملی اور معلومات  فراہم کرنا ہے۔

اس ابتدائی مرحلے میں پروجیکٹ ہارٹ نجی جائیداد کی درج ذیل اقسام کے بارے میں ممکنہ دعویٰ کے ساتھ افراد کی شناخت پر نظر مرکوز رکھا ہوا ہے جس کا ہولوکاسٹ دور کے بعد کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا: (1) ذاتی جائیداد جو ان ممالک میں موجود ہے جو ہولوکاسٹ کے زمانے میں نازی افواج یا حلیف طاقتوں کے زیر انتظام تھیں؛ اور (2) ذاتی جائیداد جن کی نازی/حلیف نسلی قوانین کی جانب سے وضاحت کے مطابق یہودی افراد سے تعلق رکھتی ہیں؛ اور (3) ذاتی جائیداد جو ہولوکاسٹ کے عرصے کے دوران نازی افواج یا حلیف طاقتوں کی طرف سے ضبط، لوٹی یا جبراً فروخت کردی گئی تھیں۔

جیوش ایجنسی فار اسرائیل کے چیئرمین نیتان شرانسکے نے کہا کہ “ہولوکاسٹ کے بہت سے متاثرین اپنے گھروں کو واپس گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کے پاس اپنی ذاتی جائیداد کی بازیابی کی اہلیت نہیں رکھتے۔ پروجیکٹ ہارٹ ایک عام جامع پروگرام ہے جو معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ہولوکاسٹ کے دوران لوٹی گئی، جرایا ہوا یا جبراً فروخت کردہ جائیداد کے لیے کے لیے معاوضے کی وصولی کے حتمی مقصد کے لیے شروع کیا گیا ہے۔”

دنیا بھر میں ہولوکاسٹ کا شکار یہودی اور ان کے ورثاء جن کے اہل خانہ کی ذاتی منقولہ، غیر منقولہ یا ناقابل درک  ذاتی جائیداد ہولوکاسٹ کے عرصہ میں نازی افواج یا حلیف طاقتوں کے قبضہ یا زیر انتظام ممالک میں ضبط، لوٹی یا جبراً فروخت کی گئی  تھی اہل ہیں۔ درخواست کے لیے واحد شرط ہے کہ اگر متاثر یا متاثر کے ورثاء کو ہولوکاسٹ کے بعد اس کی جائیدادکا معاوضہ ادا کردیا گیا ہے؛ تو پھر وہ اس جائیداد کے سلسلے میں میں مزید معاوضہ کے لیے اہل نہیں۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر آنیا ورخووسکایا نے بیان کیا کہ “درخواست دینے کی اہلیت کے لیے جائیداد کی ملکیت کے ثبوت ہونا ضروری نہیں۔ اگر افراد سمجھتے ہیں کہ وہ کسی جائیداد کے مالک یا فائدہ اٹھانے کے حقدار ہیں تو انہیں سوالنامہ پر کرنا چاہیے۔”

پروجیکٹ ہارٹ کے لیے اہل جائیداد میں تمام اقسام کی ذاتی جائیدادیں شامل ہیں:

(1)                       غیر منقولہ جائیداد، جائیداد کی ایک قسم جو مسمار یا تبدیل کیے بغیر منتقل نہیں ہوسکتی۔ اس میں جائیداد کے چیزیں شامل ہیں جیسے تیار زمین، بشمول اس پر کوئی عمارت اور بغیر تعمیرات کی زمین ۔

(2)                       منقولہ جائیداد، جائیداد کی ایک قسم جو ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوسکتی ہے۔ اس میں شامل ہوسکتے ہیں فن یہود، مال مویشی، پیشہ ورانہ آلات، قیمتی دھات، قیمتی پتھر، جواہرات، اور دیگر منقولہ جائیداد۔

(3)                       ناقابل درک نجی جائیداد، ذاتی جائیداد جو حقیقت میں منتقل، چھوئی یا محسوس نہیں کی جاسکتی لیکن قدر کی نمائندگی کرتی ہو۔ اس میں شامل ہوسکتے ہیں قابل گفتگو و شنید آلات جیسے اسٹاک، بونڈز، بیمہ پالیسیاں، بچت اکاؤنٹ، درج پیٹنٹ، مہر کی پالیسیوں، اور دیگر غیر محسوس اور ذاتی ملکیت۔ اس میں منفی اثاثے – قرضے اور فرد سے واجب الادا فرض – جیسے واجب الادا قرضوں اور رہائشی قرض بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

جے اے ایف آئی کے بوبی براؤن نے کہا کہ “ان کی جائیداد ضبط کیے جانےکے وقت یہودی افراد اوران کے سماج کو ہونے والے بے پناہ نقصان کے وجہ سے  پروجیکٹ ہارٹ  نے ان لوگوں تک رسائی کے لیے ایک مجتمع ہونے کا ایک قدم اٹھایا جن کا درد ہم محسوس نہیں کرسکتے، تاہم وہ جو اعداد و شمار جمع کرنے کے عمل میں ہماری مدد کر سکتے ہیں جو متوقع اور حتمی طور پر اس چیز کے حصول میں ان کی مدد کرے گاجو منصفانہ طور پر ان کی ہے۔ تاخیر سے، ہولوکاسٹ کے دوران ہونے والے اثاثوں کی بحالی کے حوالے سے ہونے والے ہولناک مظالم کی تلافی کے لیے اہم اقدامات اب پروجیکٹ ہارٹ کے ساتھ لیے جارہے ہیں۔”

اہلیت کے لیے ایک سادہ سا عمل قائم کیا گیا ہے۔شرکت کے لیے افراد کو صرف ایک سوالنامہ پر کرنے کی ضرورت ہے جو ویب سائٹ http://www.heartwebsite.org سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سوالنامہ پر متعلقہ حکومتوں یا حکام کے ساتھ تلافی کے عمل کے لیے ان کی کوششوں میں معاہدوں کی بنیاد پر عمل کیا جائے گا۔

رابطہ: آنیا ورکھووسکایا ، پروجیکٹ ہارٹ ڈائریکٹر، press@heartwebsite.org یا +1-414-961-7417 پر یا مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.heartwebsite.org۔

ذریعہ: ہولوکاسٹ ایرا ایسٹ رسٹی ٹیوشن ٹاسک فورس – پروجیکٹ ہارٹ

رابطہ: آنیا ورکھووسکایا ،

پروجیکٹ ہارٹ ڈائریکٹر،

+1-414-961-7417،

press@heartwebsite.org