ہسکوارنا نے چھوٹے باغات کے لیے نئی خودکار گھاس تراش مشین – آٹو موور (ر)305- کا آغاز کر دیا

AsiaNet 43344

اسٹاک ہوم، 23 فروری / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

گھاس کاٹنے کی نئی خودکار مشین آٹو موور (ر) 305 خاموش، خودکار  گھاس کاٹنے والی مشین کی تیسری نسل کی نمائندگی کرتی ہے جو ایک بہترین و آسان لان کا انتظام کرتی ہے۔ مختصر اور کم وزن مشین چھوٹے باغات کے 500 مربع میٹر تک کے لان کے حامل گھر مالکان کے لیے ہے۔ اس سلسلے میں ساتھ ہسکوارنا کی دیگر مشینوں کے ساتھ یہ پورے موسم میں فکر سے آزاد گھاس تراش مشین پیش کررہا ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/husqvarna/47607/

مارکیٹ میں معروف ہسکوارنا نے چھوٹے باغات اور لانوں کے لیے مختصر اور قابل اعتمام  آٹو موور (ر) خودکار گھاس تراش مشین تخلیق کی ہے۔ تمام باغ مالکان کے لیے اب یہ ممکن ہے، چاہے ان کا لان جتنا بھی چھوٹا ہو، کہ اپنی پرانی –گھاس تراش مشین کو ترک کردیں جس میں انہیں مشین کے پیچھے چلنا پڑتا تھا۔ آٹو موور (ر) 305 خودکار گھاس تراش مشین 500 مربع میٹر تک کے لان کے لیے موزوں ہے اور دوبارہ قابل چارج لیتھیئم– آئیون بیٹری سے آراستہ ہے۔لان کی حالت کے متعلق مزید پریشانی نہیں آٹو موور (ر) خودکار گھاس تراش مشین 24-7 گھاس کی بہترین کٹائی کو یقینی بناتی ہے۔

خودکار گھاس تراش مشین کا وزن 7 کلو گرام ہے جس نے اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے لیے آسان بنایا ہے مثلاً علیحدہ لان کے حامل شہری گھروں میں یہ گھاس کو چپٹا نہیں کرتی۔ لیکن یہ منتقلی صرف مالکان کے لیے آسان ہے۔ تمام ہسکوارنا خودکار گھاس تراش مشینوں کی طرح یہ نیا نمونہ بھی ایک جدید انسداد چوری کا نظام بمع گھنٹی اور ایک ذاتی پن کوڈ کا حامل ہے جو چوری ہونے کی صورت میں مشین کو ناکارہ بنادیتی ہے۔

– ہسکوارنا گلوبل ڈیزائن کے سربراہ ٹووے رسمین نے کہا کہ مستقبل میں خودکار گھاس تراش مشینیں گھریلو مالکان کے لیے عام ہوجائیں گی جیسا کہ آج برتن دھونے کی مشین ہے۔ آٹو موور (ر) 305 مزید گھریلو مالکان کے لیے گھاس کی خودکار تراش کو قابل برداشت بناتی ہے، لان کو اچھا رکھنے میں کسی سمجھوتے کے بغیر دیگر سرگرمیوں کے لیے انہیں وقت کی آزادی فراہم کرتا ہے۔

اخراج کے بغیر  اور خوش پڑوسی

کٹائی کے دوران اخراج کے بغیر آٹو موور (ر) خودکار گھاس تراش مشین روشنی کے ایک بلب سے بھی کم توانائی استعمال کرتے ہوئے تکمیل کے لیے لان میں کھاد ڈالنے اور  کاٹنے کا تمام کام خود انجام دیتی  ہے۔ خاموش اوراچھی – ڈیزائن کردہ خودکار مشین  نہ صرف لان کو درست رکھے گی بلکہ تمام پڑوسیوں کی جانب سے بھی اس کی زیادہ قدر دانی کی جائے گی۔

ہسکوارنا آٹو موور (ر) 305 کے لیے مجوزہ خوردہ قیمت 1 490 یورو ہے۔

ہائی – ریز تصاویر اور ویب تصاویر یہاں دستیاب ہیں: http://www.husqvarna.com/press

ہسکوارنا کے بارے میں

ہسکوارنا گروپ دنیا کا سب سے بڑا بیرونی طاقت کی مصنوعات بشمول میکانکی آرے، باغبانی قینچیاں، گھاس تراش مشینیں اور باغ کے ٹریکٹرز  تخلیق کرنے والا ہے۔ یہ گارڈینا برانڈ کے تحت صارفین کے آبپاشی کے ساز و سامان میں یورپی رہنما ادارہ ہے۔ گروپ تعمیرات اور پتھر کی صنعت کے لیے کاٹنے کے سامان اور قیمتی آلات میں عالمی راہنماؤں میں سے بھی ایک ہے۔ 2009ء میں 34 بلین سویڈش کرونا کی خالص فروخت اور ملازمین کی اوسط تعداد 15,000 تھی۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

ذرائع ابلاغ ہاٹ لائن +46 8-738-70-80 یا press@husqvarna.se

ذریعہ: ہسکوارنا اے بی