سی بی ٹو نے بین الاقوامی ای کامرس منصوبوں کو دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک تک توسیع دے دی

AsiaNet 43314

شکاگو، 16 فروری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

طرز زندگی کی برانڈ نے ففٹی ون کے ساتھ اپنی شراکت داری کو وسعت بخشی ہے اور محدود وقت کے لیے تمام بین الاقوامی طلب میں 19.99 امریکی ڈالر  کی ہموار – شرح شپنگ پیش کر رہا ہے

کریٹ اینڈ بیرل کی جانب سے گھریلو آرائشی سامان کے مقام CB2 نے دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک میں صارفین تک رسائی کے لیے بین الاقوامی ای کامرس حل فراہم کرنے والے نمایاں ادارے ففٹی ون کے ساتھ اپنی شراکت داری کو وسعت دے دی ہے۔ ففٹی ون خوردہ فروشوں جیسے CB2 کو اپنی عالمی آن لائن موجودگی میں مدد کے لیے ایک بین الاقوامی تجارتی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

CB2 / ففٹی ون شراکت داری CB2 کے ابھرتے ہوئے گھریلو سامان ِآرائش و زیبائش تک رسائی پیش کرتا ہے اور صارفین کو کم قیمت شپنگ شرح اور حتمی قیمت کی ضمانت کے ساتھ ان کی ترجیحی کرنسی میں خریداری کے قابل بناتا ہے۔CB2 عالمی ای کامرس پروگرام کی وسعت کے بعد 10 بین الاقوامی مارکیٹوں: کینیڈا، برطانیہ، فرانس، میکسیکو، آسٹریلیا، جاپان، جرمنی، ہانگ کانگ، بھارت اور کولمبیا میں ایک کامیاب پائلٹ پروگرام کا آغاز کرے گا۔ اب 90 سے زائد ممالک میں CB2 کے مداح یکساں تفریح، تیز اور معقول – قیمت کے آرائشی سامان  کا لطف اٹھا سکیں گے جس نے ریاستہائے متحدہ امریکا میں برانڈ کے مخلص پیروکار حاصل کر رکھے ہیں۔ اس توسیع کے جشن میں CB2 محدود وقت کے لیے تمام بین الاقوامی طلب میں 19.99 امریکی ڈالر  کی ہموار – شرح شپنگ پیش کر رہا ہے۔

CB2 کی ڈائریکٹر مارٹا کیل نے کہا کہ “ہم دنیا بھر میں 90 سے زائد ممالک کے لیے CB2 برانڈ متعارف کروانے اور اس طرح کی عالمی سطح پر صارفین کو آسان رسائی پیش کرنے پر بہت خوش ہیں۔ یہ دیکھنا بہت ولولہ انگیز ہے کہ افراد کی وسیع صف کی جانب سے برانڈ کو قبول کیا گیا جنہوں نے اچھے معاوضوں پر ڈیزائن کی قدر دانی کی۔”

ففٹی ون موجودہ cb2.com ویب سائٹ پر سب سے اوپر موجود ہے۔ بین الاقوامی صارفین  کی ازخود شناخت  ہوجاتی ہے اور “خوش آمدید” کے ساتھ پرچم  کا نشان ظاہر کرتا ہے کہ ان کے ملک کی شناخت ہوگئی ہے۔ تمام مصنوعات کی قیمتیں صارف کی منتخب کردہ بین الاقوامی کرنسی میں ظاہر ہوتی ہیں۔ چیک آؤٹ پر بین الاقوامی صارفین شرح زرمبادلہ کی ضمانت کے ساتھ اپنی ذاتی کرنسی میں آرڈر کا حتمی مجموعہ حاصل کرسکتے ہیں، جس میں بین الاقوامی فیس، محصول اور ترسیل کے اخراجات شامل ہیں۔ ففٹی ون اپنے مراکز سے تمام آرڈرز جہازوں سے بھیجتا ہے اور ایک ترسیل وقت کی حد کا اندازہ اور عالمی ٹریکنگ نمبر فراہم کرتا ہے۔

ففٹی ون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل ڈیسمون نے کہا کہ “ہم CB2 کے ساتھ اس اہم شراکت داری کے قیام اور دنیا بھر کے صارفین کے لیے ان کی برانڈ اور تجارت کے وسیع ہونے پر بہت پرجوش ہیں۔ ان کا اعلیٰ – معیاری سامان سمجھدار بین الاقوامی صارفین کو راغب کرتا ہے جو پہلے برانڈ تک آسان رسائی نہیں رکھتے تھے۔ ہم CB2 کے ساتھ مستقبل میں دنیا بھر میں ریاستہائے متحدہ امریکا میں موجود CB2 کے صارفین کی طرح بین الاقوامی صارفین کو نہایت عمدہ صارف تجربات کے لطف کا حصول یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔”

اس وقت ففٹی ون زیادہ بڑی اشیاء مثلاً بڑے سازوسامان کے ٹکڑے بذریعہ جہاز نہیں بھیج رہا۔ اگر صارف سہولت کے حامل ممالک سے باہر رہائش پزیر ہیں یا بذریعہ جہاز بھیجنے کے لیے زیادہ بڑی اشیاء خریدنا چاہیں تو وہ  CB2 اسٹور یا cb2.com  کے ذریعے دستیاب CB2 کی بین الاقوامی کوٹیشن فارم استعمال کرتے ہوئے براہ راست  آرڈر دے سکتے ہیں۔

2011ء میں لینڈ آف نوڈ برانڈز اور کریٹ اینڈ بیرل کی آن لائن عالمی رسائی  کو وسعت دینے کے لیے بھی منصوبے بخوبی جاری ہیں۔

CB2 کے بارے میں

شکاگو میں صدر دفتر کا حامل اور 2000ء میں قائم ہونے والا CB2 کریٹ اینڈ بیرل کی جانب سے ایک جدید گھریلو آرائشی سامان اور اشیاء کی جگہ ہیں جو مکان، کوٹھی، گھر اور دفتر کے لیے جدید اور قابل حصول ڈیزائن حل پیش کرتا ہے۔ وسط – صدی – سے متاثر اشیاء سے معیاری مشروبات کے لیے گرم، بناوٹ والے کپڑے میں معاصر تک مختصر جگہوں پر فٹ کرنے کے لیے بہترین درجے کے متعدد آرائیشی سامان کے ساتھ  CB2 شہری – باشندوں کے لیے بہترین ہے ۔

CB2 آن لائن http://www.cb2.com پر بذریعہ فہرست اور آٹھ خوردہ اسٹور پر دستیاب ہے جس میں شکاگو، نیو یارک، سان فرانسسکو، برکلے، لاس اینجلس، میامی، اور سانتا مونیکا اور اٹلانٹا میں نئے کھلنے والے اسٹور شامل ہیں۔ 2011ء میں واشنگٹن،ڈی سی اور ٹورنٹو، کینیڈا کے لیے مزید مقامات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ففٹی ون کے بارے میں

ففٹی ون ریاستہائے متحدہ امریکا کے خوردہ فروشوں کو ان کے موجودہ ای کامرس بنیادی ڈھانچے سے فائدہ اٹھانے اور فروخت کرنے، بیچنے  کے لیے آن لائن خریداری کے تجربے اور حتمی لاگت کے ساتھ بین الاقوامی خریداروں کے لیے تجارتی تکمیل کا اختیار دیتی ہے۔ ففٹی ون بین الاقوامی آرڈر کے تمام دورانیہ کا انتظام کرتی ہے جس میں کثیر کرنسی کی قیمت اور ادائیگی پر عملدرآمد، حتمی لاگت کا تعین، کسٹمز سے کلیئرنس و بروکریج، بین الاقوامی فریب کا بندوبست، بین الاقوامی رسد کے حصول اور صارف کا یکساں تجربہ شامل ہے۔ ادارے کا صدر دفتر نیویارک میں واقع ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.fiftyone.com۔

ذرائع ابلاغ کے روابط:

—————

ایچ ایل گروپ

جولین ایبٹ |  +1-323-966-4600 | jabbott@hlgrp.com

CB2

وکی لینگ | +1-847-239-6658 | vlang@crateandbarrel.com

ذریعہ: CB2

رابطہ:

ایچ ایل گروپ: جولین ایبٹ

+1-323-966-4600

jabbott@hlgrp.com

CB2: وکی لینگ

+1-847-239-6658

vlang@crateandbarrel.com