نیدرلینڈز کی وزارت صحت، بہبود و کھیل نے نیدرلینڈز ویکسین انسٹیٹیوٹ کی پیداواری سرگرمیوں کی فروخت کا آغاز کر دیا

AsiaNet 43283

دی ہیگ، نیدرلینڈز، 15 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– وزارت صحت، بہبود و کھیل (Ministerie van Volkgezondheid, Welzijn en Sport) نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیدرلینڈز ویکسین انسٹیٹیوٹ (NVI) کی پیداواری سرگرمیوں کی فروخت کا آغاز کر رہا ہے۔ فروخت کا عمل 15 فروری 2011ء سے شروع ہے۔

جنوری 2010ء میں وزیر صحت، بہبود و کھیل نے ایوان نمائندگان کو مطلع کیا تھا کہ این وی آئی دھارے کو تبدیل کرنے جا رہا تھا۔ این وی آئی کے عوامی اہداف، متعلقہ حصول، ویئرہاؤسنگ اور ویکسینز کی تقسیم اور عوامی ویکسین تحقیق اور پیشرفت کے افعال کو یکم جنوری 2011ء کے مطابق ڈچ نیشنل انسٹیٹیوٹ فار پبلک ہیلتھ اینڈ انوائرمنٹ (RIVM) میں ضم کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ملکیت کے تحت ویکسینز کی پیداوار  کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ پیداوار اور پیداواری تنصیبات نجی شعبے کو فروخت کے لیے رکھ دی گئی ہیں۔

ماضی میں این وی آئی کی ویکسین پیداوار نے ویکسینز اور دنیا بھر میں ویکسینز سے متعلقہ ٹیکنالوجی کی دستیابی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔ این وی آئی نے ویکسینز کے حوالے سے اپنی معلومات ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اسٹیم سیلز کے ذریعے مختلف سرکاری و نجی اداروں کو منتقل کی۔

اپنی جدید اور مطیع پیداواری تنصیبات کے ذریعے بلتھووین میں واقع پیداواری شعبہ وائرل اور بیکٹیریل ویکسینز جیسی بائیوفارماسیوٹیکل مصنوعات پیدا کرتا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں ویکسینز ایک موزوں اور مستند پیداواری ماحول میں تیار کی جاتی رہی ہیں۔

موجودہ پیداواری سرگرمیاں غیر متحرک پولیو ویکسین (IPV) کی بطور زیادہ مقدار – یا حتمی مصنوعات کے طور پر پیداوار، مثانے کے سرطان میں بعد از جراحی علاج کے طور پر استعمال ہونے والی بی سی جی ویکسینز، اور بچوں اور بالغان دونوں کی ویکسی نیشن کے لیے استعمال کی جانے والی کمبائنڈ-ڈفتھیریا-ٹیٹنس-پولیو (TDP) ویکسین اور ٹیٹنس ٹاکسائیڈ (Ttox) ویکسین کی پیداوار پر مشتمل ہیں۔ تیسرے فریقین کے لیے ٹھیکے پر ساخت گری برائے فروخت سرگرمیوں میں شامل ہے۔ پیداواری ماحول ساخت گری کے اچھے عوامل کے اعلی معیارات کے مطابق ہے، جو انتونی وان لیووین ہوئیک سائنس پارک بلتھووین میں واقع ہے۔

این وی آئی کی پیداواری سرگرمیوں کی فروخت 15 فروری 2011ء کو باضابطہ طور پر شروع ہو رہی ہے۔ امریکن اپریزل این وی آئی کی پیداواری سرگرمیوں کی فروخت کے لیے وزارت صحت، بہبود و کھیل کے مشیر کی حیثیت سے نامزد کر دیا گیا ہے ۔ فروخت کے مندرجہ بالا عمل میں دلچسپی رکھنے والے تمام فریقین 4 مارچ 2011ء سے قبل امریکن اپریزل کے ذریعے اپنی دلچسپی ظاہر کریں۔

ذریعہ: امریکن اپریزل

 

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

امریکن اپریزل

ڈاکٹر یاؤخم شولز،

مینیجنگ ڈائریکٹر،

سربراہ ٹرانزیکشن سروسز سینٹرل یورپ،

ٹیلی فون: +31-10-2092610،

فیکس: +31-10-4365305،

jschulz@american-appraisal.com

پتہ برائے مراسلت: امریکن اپریزل، پارکلان 44، 3016 بی سی روٹرڈیم، نیدرلینڈز