صنعتی ڈیزائنرز، تصور تخلیق کرنے والوں اور آرکی ٹیکٹس کے لیے سالڈ تھنکنگ 8.5 اور سالڈ تھنکنگ 8.5 انسپائرڈ کا نئے اضافوں کے ساتھ عالمی سطح پر آغاز

AsiaNet 42915

ٹروئے، مشی گن، 15 فروری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

“بہتر، تیز، آسان” اس طرح سالڈ تھنکنگ انکارپوریٹڈ (http://www.solidthinking.com) اپنے جدید 3 ڈی تصور ڈیزائن اور ذہنی تصور سافٹویئر ریلیزز سالڈ تھنکنگ 8.5 اور سالڈ تھنکنگ 8.5 انسپائرڈ (ٹی ایم) کی تعریف کرتا ہے۔صنعتی ڈیزائنرز، تصور تخلیق کرنے والے اور آرکی ٹیکٹس بہت جلد نئے سالڈ تھنکنگ 8.5 ریلیزز سے فائدہ اٹھا سکیں گے جس کا  آج سے دنیا بھر میں آغاز کردیا گیا ہے۔

سالڈ تھنکنگ کے صدر رابرٹ لٹل نے کہا کہ “ہماری مصنوعات کے ماہرین کی عالمی ٹیم جس میں شامل تمام افراد تجربہ کار صنعتی ڈیزائنرز یا آرکی ٹیکٹس شامل ہیں حال اور مستقبل کے صارفین کی ضروریات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے رد عمل،مسابقتی مصنوعات کی محتاط بینچ مارکنگ اور سوفٹویئر تخلیق کرنے والی ٹیم کے ساتھ قریبی تعلق کے نتیجے میں سالڈ تھنکنگ 8.5 ریلیزز نے بہتری کی زبردست سطح حاصل کرلی ہے۔”

صنعتی ڈیزائنر اور سالڈ تھنکنگ کے صارف ایمانیولے روڈیلا نے کہا کہ “سالڈ تھنکنگ ماڈل کے بنیادی کام کو برقرار رکھتے صارفین کو ایک ڈیزائن کی کئی مختلف جمالیاتی حالتوں کو تلاش کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ مثال کے طور پر نیا راؤنڈ ٹول جو کہ واقعی زبردست ہے اور مجھے چند انتہائی پیچیدہ تبدیلیوں کے انتظام میں مدد کرتا ہے؛ اور میں  خاکہ کی پیش قدمی کا جائزہ لینے کے لیے ماحولیاتی تصور کے طریقہ کو اکثر استعمال کیا ہے۔ سالڈ تھنکنگ 8.5 میں تیز اور مزید بہتر ماڈلنگ نمایاں طور پر اعلیٰ معیار کے، ہموار اور لہردار ماڈلز تخلیق کرتا ہے اور مزید دلچسپ نظری متحرک شکل بناتا ہے – جو بنیادی طور پر مجھے اپنے ڈیزائن منصوبوں کے مکمل احتمال  کو سمجھنے کا اختیار دیتی ہے۔”

سالڈ تھنکنگ کے نائب صدر برائے مارکیٹنگ و پروڈکٹ اسٹریٹجی الیکس مزارڈو نے کہا کہ “ڈیزائن کے پیچھے بنیادی کام   تصور سازی اور اعادہ  – بغیر کسی رکاوٹ اور سوچ کی رفتار سے خیالات کی نظریاتی تشکیل کی صلاحیت – ہے۔ سالڈ تھنکنگ 8.5 اور سالڈ تھنکنگ 8.5 انسپائرڈ ابتدائی تخلیقی مرحلہ میں رئیل ٹائم ڈیزائن تصورات کی تخلیق، جانچ اور حقیقی تصویر  کی صورت کے طریقوں کی تعریف نو میں ہمارے اگلے اقدامات ہیں۔”

سالڈ تھنکنگ 8.5 ریلیزز میں متعارف کردہ 900 سے زائد نئی خصوصیات، اضافے اور اپڈیٹس میں شامل ہیں:

ماڈلنگ

–        کام کی تیز روانی اور فعال کارکردگی۔

–        آسان صارف – انٹرفیس نیوی گیشن اور منظر کا نظام۔

–        گول سطحوں کے باہر چھلکنے / ایک دوسرے پر چڑھائی کو سنبھالنے اور شکل کنٹرول کرنے کے لئے جدید آپشنز کے ساتھ ایک نیا اور بہتر راؤنڈ ٹول۔

–        پہلے سے موجود اشیاء کی اشکال نکال کر نئی سرفیس اشیاء تخلیق کرنے کے لیے ایک نیا فیس ایکسٹراکٹ ماڈلنگ ٹول۔

–        مزید شارٹ کٹس، تعمیر میں مدد، اسلوب اور فلٹرز کا انتخاب۔

–        ڈرامائی طور پر تیز اور اعلیٰ معیار کی ماحول تعریفیں اور انٹرایکٹو انداز۔

معلومات کا تبادلہ / سی اے ڈی تعاون

–        کئی اصلی فارمیٹس سے براہ راست امپورٹ بشمول ایچ 3 ڈی ، ایس اے ٹی (اے سی آئی ایس)، کاٹیا وی 4، کاٹیا وی 5، پارا سالڈ (ایکس _ ٹی اور ایکس _  بی)، پرو / انجینئر، سالڈ ورکس اور یو جی ایس این ایکس – تمام بغیر اضافی قیمت کے۔

–        پیراسالڈ کے اصلی فارمیٹ (ایکس _ٹی اور ایکس _ بی) کے لیے نئی ایکسپورٹ کی قابلیت۔

–        آئی جی ای ایس، ایس ٹی ای پی اور ایس ٹی ایل کے لیے بہتر امپورٹ اور ایکسپورٹ صلاحیت۔

رینڈرنگ / نمائش

–        ایک نیا رئیل ٹائم حقیقی تصویر رینڈرنگ کا آپشن جو چراغاں اور مواد کی مزید حقیقی تصویر عمل نمائندگی کے حصول کے لیے  ری ٹریسنگ اور تجریدی رینڈرنگ کو یکجا کرتا ہے۔

–        رئیل ٹائم رینڈرنگ کے لیے بہتر اینٹی – الائسنگ تکنیک اور مزید موثر عمدہ مواد ۔

–        ریفلیکشن کیچر، ایک نیا فنکشن جو فوٹو ریئلسٹک رینڈرنگ میں خاکے کے نیچے عکس شامل کرتا ہےجب خاکہ واپس پلیٹ کی تصویر پر شامل ہوجاتا ہے۔

–        300 نئے “اپلائے – اور – رینڈر” مواد کے ساتھ اضافی مواد کی لائبریری۔ بہتر تلاش کے لیے مواد کی طے شدہ ترتیبات میں بہتری کی  گئی ہے۔

–        نئے ریڈی – ٹو رینڈر روشنیوں اور اندرونی آرائش کے سیٹ۔

–        پس منظر  کی تصاویر اور ماحول کا اضافی انتخاب۔

صورت کی تخلیق (سالڈ تھنکنگ انسپائرڈ)

–        مختلف خاکوں کے حصوں اور مواد  میں مارفو جینیسز (ٹی ایم) صورت تخلیق کرنے کی قابلیت۔

–        ڈیزائن یا غیر – ڈیزائن جگہ کی تعریف۔

–        صورت تخلیق کرنے  کے مکمل جائزہ کے لیے ڈیزائن کی جگہ اور مارفوجینیسز نتائج کی ہمہ وقت نمائش۔

–        چھوٹی تصاویر کے ذریعے تیز، مزید صاف حصوں کی جوڑ توڑ۔

–        2 ڈی خاکوں کو 3 ڈی ڈیزائن جگہ پر منتقل کرنے کے لیے سادہ پش اور پُل صلاحیت۔

–        مدد میں اسمبلیوں اور حصوں کے مستحکم وزن تقسیم کی پیمائش۔

سالڈ تھنکنگ کے موجودہ صارفین اور تخلیقی کمیونٹی کے اراکین کو سالڈ تھنکنگ 8.5 کی مزید تحقیق کرنے اور http://www.solidthinking.com  پر جا کر ایک مفت ٹرائل نسخہ ڈاؤن لوڈ کرنے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ سالڈ تھنکنگ تازہ ترین ٹیوٹوریل اور بنیادی ویڈیوز بھی پیش کررہا ہے جن سے صارفین تیار کرنے اور تیز و آزادی سے چلانے کے لیے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ویڈیوز 10 زبانوں میں دستیاب ہوں گی بشمول انگریزی، چینی، ڈچ، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، جاپانی، کوریائی، پرتگالی اور ہسپانوی۔

2000ء میں سالڈ تھنکنگ میک اور ونڈوز آپریٹنگ سسٹم دونوں پر صنعتی ڈیزائنرز این یو آر بی ایس – کی بنیادی 3 ڈی ماڈلنگ سافٹویئر پیش کرنے والوں میں اولین بن چکا ہے۔ سالڈ تھنکنگ 2008ء سے عالمی سطح پر اپنے سافٹویئر صنعتی ڈیزائنرز کو پیش کر رہا ہے جن میں جواہر ساز اور برقی مصنوعات بنانے والوں سے لے کر فرنیچر اور کشتیاں بنانے والوں تک کو خدمات فرامہ کرنے والے اطالوی ڈیزائن اداروں سےتقویت حاصل کرتا ہے ۔ ابتدائی طور پر ڈیزائنرز کو کسی ڈیزائن کے متبادل کو جلدی تلاش اور جانچ کا اختیار دینے والی اپنی پرچم بردار کنسٹرکشن ٹری (ٹی ایم)تاریخی ٹیکنالوجی  سے پہچانا جانے والے سالڈ تھنکنگ نے 2009ء میں ایک حسابی فارم تخلیق کرنے کی ٹیکنالوجی مارفوجینیسز (ٹی ایم)کی ریلیز کےساتھ ڈیجیٹل پروڈکٹ ترقی میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا جو تصوراتی مرحلے کے دوران ڈیزائنرز اور آرکی ٹیکٹس کی تلاش فی الحقیقت لاتعداد ڈیزائن آپشنز میں مدد کرنے کے لیے وقف ہے۔

مزید معلومات، خبروں اور مستقبل کے ایونٹس کے لیے سالڈ تھنکنگ کی ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں:

فیس بک – http://www.facebook.com/solidThinking

ٹویٹر – http://www.twitter.com/solidThinking

یوٹیوب – http://www.youtube.com/solidThinking

سالڈ تھنکنگ، انکارپوریٹڈ (http://www.solidthinking.com) کے بارے میں

سالڈ تھنکنگ، انکارپوریٹڈ صنعتی ڈیزائن / اسٹائلنگ سافٹویئر بناتا اور ان کی خرید و فروخت کرتا ہے جو ڈیزائنرز کو باآسانی، تیز اور موثر بہ لاگت سے نئے تصورات ایجاد کرنے، تحقیق کرنے اور تلاش کرنے میں کسی روایتی سافٹویئر کی پابندیوں کے بغیر مدد دیتا ہے۔ سالڈ تھنکنگ کے تصوراتی 3 ڈی ماڈلنگ قابلیتوں، تصوراتی انٹرفیس اور تیز ریئل – ٹائم رینڈرنگ  کو استعمال کرتے ہوئے ڈیزائنرز سفر کے دوران اپنے منصوبے آرکی ٹیکچر اور موٹر کار سے برقی آلات، جواہرات، پروڈکٹ پیکیجنگ اور کشتیوں تک سب کچھ ماڈل، رینڈر اور شیئر کرسکتے ہیں۔ سالڈ تھنکنگ ٹروئے، مشی گن (ریاستہائے متحدہ امریکا) میں قائم الٹائر انجینئرنگ، انکارپوریٹڈ (http://www.altair.com) کا مکمل ماتحت ادارہ ہے۔ الٹائر انجینئرنگ ایک نجی ادارہ ہے اور شمالی امریکا، جنوری امریکا، یورپ اور ایشیا / پیسیفک میں 1,400 سے زائد ملازمین رکھتا ہے۔

ذریعہ: سالڈ تھنکنگ، انکارپوریٹڈ

رابطہ: جین کورائل

ایئر فوائل پبلک رلیشنز برائے سالڈ تھنکنگ، انکارپوریٹڈ

+1-248-304-1429

korail@airfoilpr.com