سی سی ایف نے بورڈ آف ڈائریکٹرز 2011ء کا اعلان کر دیا

AsiaNet 43235

سان ڈیاگو، 14 فروری 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سی سی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز 2011ء؛  عالمی سی ڈی ایم اے صنعت کی وسیع نمائندگی

سی ڈی ایم اے ڈیوائس سرٹیفکیشن سے متعلق اخراجات کو کم کرنے اور مارکیٹ کو جدید وقت پر استوار کرنے کے لیے موثر امتحان کی ترتیب کے لیے وقف غیر منافع بخش انجمن سی سی ایف (سی ڈی ایم اے سرٹیفکیشن فورم) نے آج اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز 2011ء  اور نئے اراکین  کا اعلان کردیا ہے۔

نو  منتخب شدہ بورڈ رکن ادارے ایرکسن، ریسرچ ان موشن، سپرنٹ نیکسٹل اور یو ایس سیلولر ہیں۔ ریلائنس، ٹاٹا ٹیلی سروسز، ویریزون وائرلیس، کوالکوم، سیرا وائرلیس اور ویا ٹیلی کام 2011ء میں خدمات جاری رکھیں گے۔

سی سی ایف کے چیف فنانشل آفیسر اور جنرل منیجر بروس جولی نے کہا کہ “ہم اپنے نئے بورڈ اراکین کا استقبال کرنے پر خوش ہیں۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز 2011ء کے اراکین  سی ڈی ایم اے صنعت کے رہنما ہیں۔ ان کا بورڈ کی خدمت انجام دینے کا فیصلہ ان کی صنعت میں سی سی ایف کی قدر کو ظاہر کرتا ہے اور صارفین کو فراہم کی جانے والی مصنوعات کے معیار کی تائید کرتا ہے۔”

نو منتخب سی سی ایف بورڈ کے چیئرمین ٹریسی گریفن از سیرا وائرلیس نے کہا کہ “مجھے بورڈ آف ڈائریکٹرز 2011ء بنانے والے سی سی ایف اراکین کے ممتاز اور وقف گروہ کے ساتھ خدمت انجام دینے کا اعزاز دیا گیا۔ سیرا وائرلیس سی سی ایف کے ساتھ ابتداء ہی سے شامل رہا ہے۔ اس  انتہائی متحرک اور مسابقتی صنعت میں جدت اور مارکیٹ کی طلب کو موافق کرنا طویل المعیاد کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ ہم اپنی مصنوعات  کی ممکن حد تک تصدیق کے عمل میں حصہ لینے کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں جس سے ہم اپنے صارفین کے لیے نئی، جدید مصنوعات کی پیش کش کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔”

سی سی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر تھامس ایرکسن  نے تمام بورڈ اراکین کو مبارک باد دی اور دوبارہ منتخب ہونے والے اراکین اور اداروں کو سی سی ایف اور انجمن کے مقصد کے ساتھ ان کے اخلاص پر تشکر کا اظہار کیا۔

سی سی ایف کے بارے میں

سی سی ایف دنیا بھر کے سی ڈی ایم اے فروخت کنندگان اور آپریٹرز کا اشتراک ہے جس نے ایک اہم عالمی ڈیوائس تصدیقی عمل کو قائم کیا اور اسے مستحکم کیا ہے۔ سی سی ایف طریق عمل  آلات کی جلد اور سستی تصدیق کو ممکن بناتا ہے تاکہ وہ مقرر کردہ بین الاقوامی کارکردگی کی ضروریات پر پورا اتر سکیں۔ یہ عمل مستقل انٹیروپیرابلیٹی، سگنلنگ ہم آہنگی  اور کارکردگی کی جانچ کے ذریعے معیار کو بہتر بناتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے سی سی ایف کی ویب سائٹ http://www.globalccf.org ملاحظہ کریں۔

ذریعہ: سی ڈی ایم اے سرٹیفکیشن فورم

رابطہ: سینڈرائن میلفورٹ از سی سی ایف

+1-303-828-7232

S_melfort@globalccf.org