روہڈے اینڈ شوارز کے مکمل ٹی اینڈ ایم پورٹ فولیو سے LTE-FDD اور TD-LTE نیٹ ورکس کی جلد کامیاب پیش کش

AsiaNet 43208

میونخ، 10 فروری / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

یورپ، ریاستہائے متحدہ امریکا اور ایشیا میں پہلے LTE-FDD اور TD-LTE نیٹ ورکس پیش کیے جارہے ہیں۔یہ نئی لا سلکی مواصلات ڈیٹا کی انتہائی  تیز  شرح – 100 میگا بٹ / سیکنڈ تک – کی حامل ہے جو تیز -رفتار موبائل انٹرنیٹ رسائی کی اجازت دیتی ہے۔ روہڈے اینڈ شوارز نے LTE-FDD اور TD-LTE کی تیزی سے فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹی اینڈ ایم آلات پیش کیے۔ کمپنی چپ سیٹس، صارف کے سازو سامان اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی کے ساتھ  نیٹ ورک منصوبہ بندی، ترتیب اور نگرانی کے لیے مصنوعات کا مکمل پورٹ فولیو رکھتی ہے۔ روہڈے اینڈ شوارز نے بارسیلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس (ہال 1، بوتھ 1 ڈی 33) میں  LTE کے لیے اپنے حل پیش کیے۔

تفصیلی معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.rohde-schwarz.com/ad/TD-LTEpressreleas/

ذرائع ابلاغ کے لیے روابط:

یورپ (صدر دفتر ): مونیکا روتھ، فون: +49-89-4129-12232، ای-میل: press@rohde-schwarz.com

شمالی امریکا: کرس پیٹرولے، فون: +1-410-910-7836، ای-میل: chris.petrole@rsa.rohde-schwarz.com

ذریعہ: روہڈے اینڈ شوارز