آسٹریا: یورپی ریل کے مسافروں کا ایک ابھرتا ہوا مقبول انتخاب

AsiaNet 43161

یوتریخت، نیدرلینڈز، 8 فروری / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

اگر آپ رواں سال کسی ایک یورپی ملک کا دورہ کرنے جائیں، تو وہ کونسا ہوگا؟ تنوع سے بھرپور براعظم میں، نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ موزارٹ، سگمنڈ فرائیڈ اور ماریا وان ٹریپ کا ملک آسٹریا یورپی ریل کے مسافروں میں فنون، ثقافت اور حیرت انگیز خوبصورتی کے مرکزی مقام کے طور پر مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

جبکہ مختلف یورپی شہروں کے نواحی اور شہری علاقوں کے سفر کا انداز ختم نہیں ہوا، 2011ء کے لیے اہم سفری رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ براعظم کا مختصر تفریحی سفر بین الاقوامی سیاحوں میں مزید مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

یوریل گروپ جی۔ آئی۔ ای۔ اپنے رکن ریلوے کے تعاون سے  اپنی واحد ملک مصنوعاتی پیش کش میں اضافے کے ذریعے صارفین کے حالیہ رجحانات میں تبدیلی لا رہا ہے ان افراد کے لیے جو مختصر یورپی سفر ، ہسپانیہ، ڈنمارک کا فوری سفر کرنے یا بینے لکس ممالک کے آسان اور زیادہ قابل رسائی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یوریل اطالیہ پاس 64,000 سے زائد مسافروں کے ساتھ 2010ء میں سب سے زیادہ مقبول انتخاب ثابت ہوا ہے جبکہ یوریل ہسپانیہ پاس 14,000 سے زائد مسافروں کے ساتھی دوسرے درجے پر رہا۔ لیکن 2011ء  میں آسٹریا کے لیے ریل کے سفر میں اضافہ ہوسکتا ہے جو گزشتہ سال سب سے زیادہ مقبول 3 بہترین یوریل ون کنٹری پاسز میں شامل تھا۔

یوریل آسٹریا پاس ریکارڈ وقت میں یورپ کی سب سے مختلف اور حیرت انگیز خطوں میں سے ایک کے سفر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اب آپ ٹائرولین الپس کی برف پر پھسلنے، سیزلبرگ کی  شاندار جھیل کے خطہے (ساؤنڈ آف میوزک کے ابتدائی مناظر سے امر ہونے والا) کا سفر اور وینا کے شاہی باغ میں چہل قدمی سب ایک ہی سفر میں باآسانی کرسکتے ہیں۔ اور قریباً 27 ڈالر فی سفری دن   (منتخب شدہ سہولیات کی بنیاد پر) سے شروع ہونے والی قیمتوں کے ساتھ آسٹریا کا یہ سفر پہلے سے کہیں زیادہ کم قیمت میں ہوسکتا ہے ۔

2010ء کے دوران یوریل گروپ نے یوریل پاس رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد دیکھی جنہوں نے ون کنٹری پاس کے ساتھ اپنے منتخب کردہ مقامات کا مشاہدہ کیا۔ یوریل گروپ پیش گوئی کرتا ہے کہ 2011ء میں صرف اس قسم کے پاس 100,000 سے زائد مسافر استعمال کریں گے۔

یوریل گروپ کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر انا دیا ای سیکسا نے کہا کہ “یوریل یورپی براعظم کے مشاہدہ کا بہترین راستہ پیش کررہا ہے، پاس رکھنے والوں کو اپنے فرصت کے اوقات میں ایک مرکزی شہر سے دوسرے مرکزی شہر کے ساتھ مسلسل بدلتے دلکش مناظر کے تفریحی سفر  کے قابل بنارہا ہے ۔ مسافر آسانی کے ساتھ ٹرین پر چڑھنے اور اترنے کی سہولت  کو ضرور دریافت کریں گے جو صرف یوریل پاس فراہم کرسکتا ہے۔ مزید برآں، لاتعداد ریل سفر  کی دستیابی سے یہ یورپ کو دریافت کرنے کا سب سے کفایتی اور پرآسائش ذریعہ ہے ۔”

یوریل گروپ جی۔ آئی۔ ای کے بارے میں

یوریل گروپ ریل پاسز کا وسیع سلسلہ پیش کرتا ہے جو تمام سیاحوں  کے لیے موزوں ہو۔ یوریل پاسز درج ذیل مستند فروخت ذرائع کے ذریعے دستیاب ہیں: اے سی پی ریل انٹرنیشنل (http://www.eurail-acprail.com)،  یوریل ڈاٹ کام بی۔ وی۔ (http://www.eurail.com)، فلائٹ سینٹر (http://www.flightcentre.com)؛ ریل یورپ شمالی امریکا (http://www.raileurope.com)، ریل یورپ (باقی دنیا کے لیے : http://www.raileurope.fr) اور ایس ٹی اے ٹریول (http://www.statravel.com)۔

یوریل گروپ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس روم: http://www.eurailgroup.com

ذریعہ: یوریل گروپ جی۔ آئی۔ ای۔

ذرائع ابلاغ کے لیے روابط:

ایلی کنگزویل اور اینا دیا ای سیکسا، ای میل: pressinfo@eurail.nl، فون: + 31(0)30-7516-500، یوریل تصویری لائبریری: http://eurail.informationstore.net

چین: ایڈی یانگ، ای-میل: eyang@holland.com، فون: +86-10-5879-7656

بھارت: شلپا سیٹھی، ای-میل: shilpa@repindia.in، فون: +91-11-4166-9576

جاپان: ہیریو ناکاگاوا، ای-میل: hnakagawa@holland.com، فون: +81-3-3222-0775

کوریا: مونیکا کانگ، ای-میل: maxcom1004@naver.com، فون: + 82-2-553-4696

ریاستہائے متحدہ امریکا: بریگیٹا کرون – فائیوریٹا: ای-میل: bkroon-fiorita@holland.com، فون: +1-917-720-1281