سدرن ایئر نے شعبہ کے تجربہ کار رابرٹ ایل کرینڈال کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کر لیا

AsiaNet 43087

نوروالک، کنیکٹیکٹ، 31 جنوری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

سدرن ایئر ہولڈنگز، انکارپوریٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اے ایم آر کارپوریشن اور امریکن ایئر لائنز کے سابق چیئرمین و  چیف ایگزیکٹو آفیسر رابرٹ ایل کرینڈال ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

جناب کرینڈال نے کہا کہ “سدرن ایئر دنیا میں سب سے تجربہ کار اور تیزی سے ابھرتی ہوئے فضائی کارگو بردار اداروں میں سے ایک ہے۔ ادارہ اپنی مارکیٹ میں وسیع صلاحیت اور کارکردگی میں غیر معمولی ریکارڈ  کا حامل ہے۔ میری نظریں سدرن ایئر کی جاری وسعت اور طویل المیعاد کامیابی میں مدد کے لیے چیف ایگزیکٹو  آفیسر ڈین میک ہو ، ان کی انتظامی جماعت اور بورڈ کے ساتھ مستقبل میں مل کر کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

ڈینیئل جے میک ہو نے کہا کہ “بوب شعبے میں مشہور ہیں اور ان کا ہمارے بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ اس بات کی وسیع توثیق  ہے کہ ہم سدرن ایئر میں کیا کام کررہے ہیں۔ ہوا بازی میں ان کی گہری معلومات اور رہنمائی کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ بہت قیمتی ہوجاتا ہے جب ہم اپنے صارفین کو دی جانے والی سہولیات کی وسعت کو جاری رکھتے ہوئے تحفظ، اعتماد اور کسٹمر سروس کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے ذریعے دنیا کی نمایاں اے سی ایم آئی آپریٹر بننے کے مقام تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہوں۔”

اوک ہل کپیٹل پارٹنرز میں شراکت دار اور سدرن ایئر کی مجلس کے چیئرمین روان ٹیلر نے کہا کہ “ہم سدرن ایئر کی ٹیم میں بوب کے شامل ہونے پر بہت خوش ہیں۔ ان کی صنعت اور کاروبار میں گہرا تجربہ اس کے بیڑے کو وسیع اور جدید بنانے اور اس کی عالمی رسائی کو وسعت دینے کے جاری عمل میں سدرن ایئر کے لیے عظیم اثاثہ ہوگا۔”

جناب کرینڈال 1973ء میں امریکن ایئر لائنز  میں شامل ہوئے ، 1982ء میں صدر اور  1985ء میں چیئر مین و چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے۔اپنے 25 – سالہ دور میں جناب کرینڈال کئی تبدیلیاں متعارف کروانے میں مددگار ثابت ہوئے جس سے سیاحت کے شعبے میں انقلاب آیا۔ اس میں امریکن ایئر لائنز میں توسیعی پروگرام کی شروعات شامل ہے جس نے ادارے کے حجم کو تین گنا کردیا اور اسے 20 ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی کے ساتھ درمیانے درجے کی مقامی ایئر لائن سے دنیا کی سب سے نمایاں بین الاقوامی ایئر لائن میں تبدیل کردیا۔

جناب کرینڈال فی الوقت سیلسٹیکا انکارپوریٹڈ کی مجلس منتظمین کے چیئرمین اور ائیرسیل کے ڈائریکٹر ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی آف روڈ آئی لینڈ سے بی ایس اور یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹون اسکول سے ایم بی اے  حاصل کیا۔

سدرن ایئر کے بارے میں

سدرن ایئر 1947ء میں بطور کم –لاگت، اعلیٰ – معیار کی عالمی کارگو بردار قائم ہوئی جو بلاک کی جگہ اور ہوائی جہاز، عملے، کفالت  اور بیمہ (“اے سی ایم آئی”) خدمات کی فراہمی میں خصوصی مہارت رکھتا ہے۔ صارفین کی بنیاد پر سدرن ایئر کی بلیو- چپ میں دنیا کی چند بڑے  کارگو بردار اتحاد اور حکومتی ادارے شامل ہیں۔ سدرن ایئر 14 بوئنگ 747 اور دو نئے 777 مال بردار ہوائی جہازوں کے بیڑے کو چلا رہا ہے اور نئے بوئنگ 777مال بردار چلانے والا دنیا کا پہلا اے سی ایم آئی  ہے۔سدرن ایئر کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.southernair.com

ذرائع ابلاغ روابط:

مارک سیمر / صوفیا ماٹا – لیکلرک

کیکسٹ  اینڈ کمپنی

فون: +1-212-521-4800

ذریعہ: سدرن ایئر ہولڈنگز، انکارپوریٹڈ

رابطہ: مارک سیمر یا صوفیا ماٹا – لیکلرک

کیکسٹ اینڈ کمپنی

+1-212-521-4800