این ٹی ٹی کام ایشیا سب میرین – کیبل ایکسپریس کا آغاز کرے گا

AsiaNet 43088

ٹوکیو، 31 جنوری / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

این ٹی ٹی کام نے 31 جنوری کو اعلان کیا ہے کہ ادارہ  ہانگ کانگ میں قائم این ٹی ٹی کام ایشیا کی مدد سے جون 2012ء میں زیر آب 40- گیگا بٹ – فی – سیکنڈ (جی بی پی ایس)  کیبل ایشیا سب میرین – کیبل ایکسپریس (اےایس ای) شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اے ایس ای بالآخر تقریباً 7,200 کلومیٹر کی کیبل کے ذریعے پورے مشرقی ایشیا  کے اہم کاروباری مراکز کو منسلک کرے گی اور مجموعی گنجائش کو 15 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ تک پہنچادے گی۔

اے ایس ای کی تعمیر این ٹی ٹی کام، ملائیشیا میں قائم ٹیلی کام ملائیشیا، فلپائن میں قائم پی ایل ڈی ٹی اور سنگاپور میں قائم اسٹار ہب کی جانب سے کی جائے گی۔ تعمیر کی مجموعی لاگت کا تخمینہ تقریباً 430 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 36 ارب ین) لگایا گیا ہے۔

کام کا آغاز کرنے کے بعد اے ایس ای جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور فلپائن میں خدمات انجام دے گی۔ہانگ کانگ کے لیے علیحدہ راستہ دسمبر 2012ء میں شامل کیا جائے گا۔ مرکزی چین اور مزید جنوب مشرقی ممالک سے رابطہ  ان مارکیٹس میں نمایاں اداروں کے ساتھ اشتراک میں شروع ہونا  متوقع ہے۔

جدید 40 جی بی پی ایس آپٹیکل ٹیکنالوجی کی ملاپ سے اے ایس ای این ٹی ٹی کام کے ایشیائی کیبل نیٹ ورکس کی کثرت کو مستحکم اور گنجائش کو بڑھائے گی جس سے بہتر عالمی نیٹ ورک خدمات کا راستہ ہوگا جو خطہ کی عالمی آمد و رفت کی بڑھتی ہوئی ضروریات، کم نیٹ ورک تاخیر اور اعتماد کو پورا کرے گی۔اے ایس ای مستقبل میں 100 جی بی پی ایس آپٹیکل ٹیکنالوجی شامل کرنے کی گنجائش بھی رکھتی ہے۔

اے ایس ای خصوصی طور پر زلزلوں اور طوفانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے خصوصاً ان علاقوں میں جیسے تائیوان کے جنوب خلیج باشی  جہاں گزشہ چند سالوں میں زیر سمندر زلزلوں نے  بین الاقوامی مواصلات  کو ناکارہ کردیا تھا۔ تاخیر کو کم کرنے اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے جاپان، ہانگ کانگ اور سنگاپور کے درمیان راستے مختصر ترین ممکنہ فاصلے کا احاطہ کریں گے۔

این ٹی ٹی کام کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اکیرا اریما نے کہا کہ “اے ایس ای کے آغاز کا منصوبہ  ایشیا کی مارکیٹ میں این ٹی ٹی کام کی بڑھتی ہوئی موجودگی  کا واضح ثبوت ہے۔ ہم کاروباری مواقع کے بارے میں پرجوش ہیں جس کی ہمیں ٹوکیو اور دیگر ایشیائی اقتصادی مراکز  کو اپنے تیز – رفتار، زیادہ -گنجائش اے ایس ای کیبل نیٹ ورک سے منسلک ہونے پر حاصل ہونے کی توقع ہے۔”

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے

ملاحظہ فرمائیں www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ:

(جناب) ہیروماسا یوشیڈا یا (محترمہ) میہو کانزاکی

گلوبل بزنس ڈویژن

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

فون: +81-3-6733-8158

ای – میل: new-cable-gl@ntt.com