تھائی لینڈ میں قومی موبائل ڈیجیٹل نیٹ ورک نصب کرنے کے لیے ٹیلائریٹی بروکرز اسٹریٹجک شراکت داری

AsiaNet 43085

بیجنگ، 31 جنوری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

تھائی لینڈ کی آئی ای سی، امریکا کی ٹیلائریٹی اور چین کی سی بی سی نے نئے نیٹ ورک کی تعمیل کے لیے قوتیں مجتمع کرلیں؛سسٹم  سی ایم ایم بی (چائنا  موبائل میڈیا براڈ کاسٹ) ٹیکنالوجی استعمال کرے گا

تھائی لینڈ بھر میں ایک جدید موبائل ڈیجیٹل ویڈیو نیٹ ورک کی تنصیب بیجنگ میں اعلان کردہ اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ تھائی لینڈ کی انٹرنیشنل انجینئرنگ پبلک کمپنی لمیٹڈ (آئی ای سی)، چائنا  براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی)، اور ریاستہائے متحدہ امریکا کی ٹیلائریٹی، انکارپوریٹڈ (http://www.telairity.com) پورے تھائی لینڈ میں ڈیجیٹل ویڈیو موبائل براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کی تنصیب میں مل کر کام کریں گی۔

منصوبہ بینکاک میں آئندہ ماہ (3/2011) شروع ہوگا اور سی ایم ایم بی (چین موبائل میڈیا براڈکاسٹ)لاسلکی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہوگا۔

اعلان عالمی فروخت اور کاروباری ترقی کے ٹیلائریٹی سینئر نائب صدر بین سلوا کی جانب سے چین میں کیا گیا۔ ٹیلائریٹی تین – سمت اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا ذمہ دار ہے اور منصوبے کے لیے نظام مکمل کرنے والا ہوگا۔

سلوا کے مطابق یہ معاہدہ تھائی لینڈ کی اولین انجینئرنگ اور موبائل ترقی اداروں میں سے ایک آئی ای سی؛ دنیا کے سب سے بڑے موجودہ موبائل براڈکاسٹنگ نیٹ ورک سی بی سی؛ اور امریکا کا نہایت معتبر ڈیزائنر، تخلیق کار اور ویڈیو انکوڈنگ / سر انجام حل کے عالمی نظام مکمل کرنے والا ٹیلائریٹی کے وسائل کو یکجا کرے گا۔

ٹیلائریٹی کی مہارت ڈیجیٹل ویڈیو براڈکاسٹنگ نظام ڈیزائن و ترقی کی مکمل صف کا احاطہ کرتا ہے جس میں ڈی وی بی – ایس / ایس 2، ڈی وی بی – ایچ، ڈی وی بی – سی، ڈی وی بی – ٹی / ٹی 2، ڈی ٹی ایچ، آئی پی ٹی وی، موبائل براڈکاسٹنگ اور انٹرپرائز ویڈیو ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

تھائی لینڈ کا نیا نیٹ ورک چین کا سی ایم ایم بی ٹیکنیکل اسٹینڈرڈ استعمال کرے گا: مرکزی خیال میں یکساں لیکن یورپین یونین کی ڈی وی بی – ایچ  پروٹوکول  کے مقابل موثر لاگت۔5000 سے زائد ملٹی پوائنٹ، ٹرمینل اور موبائل فون ماڈلز دنیا بھر میں سی ایم ایم بی موبائل نشریات سگنل کے ساتھ موافق ہے۔

2010ء میں آئی ای سی نے تھائی مملکت قومی نشریاتی ادارے ماس کمیونی کیشن آرگنائزیشن (ایم سی او ٹی) کے ساتھ مل کر تھائی لینڈ کا پہلا موبائل ڈیجیٹل نشریاتی ٹیلی ویژن سسٹم نافذ کرنے کے لیے حکومتی اجازت حاصل کی۔

سی بی سی کی مدد، ٹیلائریٹی کی معاونت کے ساتھ آئی ای سی نے سی ایم ایم بی ٹیکنالوجی کا ، ٹیلائریٹی بطور نظام تکمیل کار اور ہیڈ – اینڈ فراہم کرنے والاے اور قومی موبائل نشریاتی نظام کو تعمیل کے لیے دنیا کے نمایاں ڈی وی بی تنصیب  کے ماہر ڈیجیٹل ہوریزون کا انتخاب کیا۔

تھائی نیٹ ورک ٹیلائریٹی کے مشرق بعید کے منصوبوں کے وسیع پورٹ فولیو میں سب سے تازہ ہے۔ دیگر کامیابیوں میں چین کے قومی موسمیاتی ادارے کے لئے انکوڈرز کی فراہمی؛ پورے چین میں جدید ڈیجیٹل صارف خدمات نیٹ ورک کے لیے انکوڈرز کی فراہمی؛ اور چینی اور ویسٹرن ایچ ۔ 264 انکوڈنگ معیارات دونوں کی بنیاد پر دہری- ساخت انکوڈرز کی تخلیق شامل ہیں۔

ذریعہ: ٹیلائریٹی، انکارپوریٹڈ

رابطہ: اسکپ فرڈربر اینڈ ایسوشی  ایٹس  کے اسکپ فرڈربر

+1-425-315-1724

skip.ferderber@skipf1.com

یا ٹیلائریٹی کے ہارلن میکگھن

+1-408-764-0270، ایکس ٹینشن 518

harlan@telairity.com