سالگرہ: براؤن برانڈ 90 سال کا ہوگیا

AsiaNet 42986

کرون برگ، جرمنی، 31 جنوری / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

بین الاقوامی سطح پر چھوٹے برقی آلات  بنانے والا نمایاں ادارہ براؤن یکم فروری 2011ء کو اپنی 90- ویں سالگرہ کا جشن منارہا ہے۔ 1921ء میں میکس براؤن کی جانب سے قائم کردہ براؤن آج فوائل شیور، اپیلٹر اور ہینڈ بلینڈر شعبے میں دنیا کا مارکیٹ رہنما اور عالمی سطح پر کامیاب برانڈ ہے۔

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110131/431921-a )

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110131/431921-b )

براؤن ایک نمایاں اور خوش نصیب تاریخ دیکھ رہا ہے: آرٹر اور اروین براؤن نے 1951ء میں اپنے والد میکس براؤن کے انتقال کے بعد ادارے کی قیادت سنبھالی۔ 1955ء سے وہ براؤن ڈیزائن کی تخلیق کے ناظم مقرر ہوئے ، جو آج بھی مشہور ہے ،  اور نمایاں مصنوعات جیسے “سنو وائٹ کی کوفین” اور “سکسٹینٹ”پیش کیں ۔ دو ممتاز شخصیات جنہوں نے منفرد براؤن ڈیزائن کو حتمی صورت دی وہ ڈاکٹر فرٹز ایخلر اور ڈیٹر ریمز ہیں۔ 1967ء میں بوسٹن، امریکا کی جیلٹ کمپنی کی جانب سے اس کے حصول کے بعد براؤن نے غیر ملکی مارکیٹ میں تیزی سے فتح حاصل کی۔ اکتوبر 2005ء کے بعد سے براؤن سنسناٹی، امریکا میں قائم پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی سے تعلق رکھتا ہے اور صارفین کی مصنوعات میں ادارے کی سب سے زیادہ آمدنی والے برانڈز میں سے ایک ہے۔

براؤن خود کو مستقبل کے لیے تمام سامان سے لیس دیکھتا ہے جیسا کہ براؤن کے نائب صدر مارکوس اسٹروبل نے بتایا کہ “براؤن کی کامیابی کی بنیاد ہماری مرکزی ایکوئٹی ویلیو پر یکساں عمل پذیری پر منحصر ہے۔ اپنی مصنوعات کی تیاری میں ہم جدت، اعلیٰ معیار، اور  صاف شفاف، خاص ڈیزائن کی طرف پیش قدمی پر زور دیتے ہیں۔ صارف اور اس کی ضروریات  ہماری تمام تر کوششوں کا نقطہ آغاز ہے۔ یہ اعلیٰ عملی قدر کی نئی ٹیکنالوجیز تخلیق کرنے  اور قابل اعتماد، چھوٹی سے چھوٹی تفصیل کے معیار کو برقرار رکھنے والی مصنوعات بنانے میں ہماری ترغیب ہیں۔”

ان معیارات پر کنزیومر اینڈ پروڈکٹ ریسرچ سینٹر میں عمل کیا جاتے ہیں جسے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ  ڈپارٹمنٹ کے حصہ کی حیثیت سے کرون برگ سائٹ پر قائم کیا گیا ۔ اس جدید ترین کارخانےمیں صارفین کی ضروریات اور توقعات کو پہچاننے کے لیے مذاکرہ،توجہ رکھنے والے گروہ اور صارف کے استعمال کا امتحان لیا جاتا ہے۔ پھر نتائج پروڈکٹ کی تخلیق کے مکمل عمل میں شامل ہو کر مخصوص تکنیکی تخلیق اور پروڈکٹ ڈیزائن میں مدد کرتے ہیں۔

اس طرح براؤن اپنی جدت کی طاقت کو طویل المعیاد حد تک بڑھاتا ہے اور پی اینڈ جی گروپ میں  برقی مصنوعات میں اپنی مہارت کی اسٹریٹجک اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

براؤن کے بارے میں

1921ء میں جرمنی میں قائم ہونے والا پروکٹر اینڈ گیمبل  کا ماتحت ادارہ براؤن چھوٹی گھریلو مصنوعات کی وسیع اقسام کا منصوبہ بناتا اور تیار کرتا ہے جو کہ تکنیکی جدت، قابل اعتماد معیار اور خاص ڈیزائن کا امتزاج ہیں۔ اس میں برقی شیورز اور زیبائش کی مصنوعات سے گھریلو آلات تک شامل ہیں۔ براؤن مصنوعات دنیا بھر میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ براؤن سے متعلق تازہ خبروں اور تفصیلی معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.braun.com۔

رابطہ: جیمی ریس

پورٹر نویلی برائے براؤن

+44-207-853-2355

jamie.reece@porternovelli.co.uk

ذریعہ: براؤن