ونڈرکول نے ڈنمارک میں سماجی شمالی لائٹ روشن کردی

AsiaNet 43073

کوپن ہیگن، ڈنمارک، 31 جنوری / پی آر نیوز وائر –  ایشیا نیٹ /

سرد موسم سے ٹھنڈا کوپن ہیگن ونڈر کول  کی سر زمین میں تبدیل ہوجاتا ہے جب فروری کے دوران جب ایک منفرد اشتراک عوام کے لیے موسیقی، شکم پروری، ڈیزائن اور فیشن پیش کرتا ہے۔

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110130/434174 )

سیاح اور کوپن ہیگن کے افراد اس فروری  ڈنمارک کے دارالحکومت میں ایک سماجی شمالی روشنی کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہوچکے ہیں!تقریباً ایک سو مختلف ایونٹ کانوں میں رس گھولیں، ذائقے کو لذت بخشیں اور حسن کے احساس کو تسکین پہنچائیں گے جب ونڈر کول میلہ کوپن ہیگن کو عالمی سطح کے شکم پروری،موسیقی، ڈیزائن اور فیشن کے ایونٹ سے بھر دے گا۔

نئی نارڈک کوکنگ

ونڈر کول کے حاضرین نئی نارڈک کوکنگ کو جانچنے کا موقع حاصل کریں گے خصوصاً جب سے ایونٹس کی ایک بڑی تعداد کی توجہ لذت پر ہے – اور اچھی وجہ کے ساتھ! بوکیوس ڈی اور ٹو ڈین راسمس کوئی فوئڈ میں دنیا کے بہترین باورچی 2011ء کا خطاب جیتنے والے  اور دنیا کے نمبر 1 ریستوران کا خطاب حاصل کرنے والے کوپن ہیگن کے ریستوران نوما کے ساتھ نارڈک کھانے اور کوپن ہیگن ریستوران اس وقت  خبروں میں ہیں۔

ڈیزائن اور فیشن برائے عوام

اس وقت کوپن ہیگن صرف کھانا کھلانے کی جگہ نہیں، کوپن ہیگن اور مجموعی طور پر ڈنمارک فیشن اور ڈیزائن کے لیے مشہور ہیں –خاص طور پر روایتی دلکش فیشن  “ڈیموکریٹک فیشن” کے حوالےسے پہچانے جانے والا ڈنمارک کا فخر خریدنے اور پہننے دونوں کے قابل ہیں۔ ڈنمارک کا فیشن اور ڈیزائن ونڈر کول میں کھلے شوز، نمائشوں اور پارٹیوں کے ساتھ جشن منایا جائے گا۔

ایک تخلیقی شہر عمدہ مقامات کے ساتھ

کوپن ہیگن میں اکثر ایونٹس غیر عمومی مقامات پر منعقد ہوتے  ہیں اور  یہی ونڈر کول کے دوران حقیقت ثابت ہوگا۔رائل ڈینش پلے ہاؤس میں طعام، کلیسا میں راک اور جیز، سوپ – بار و تھیٹر، اور  سڑکوں پر فیشن شو۔ مشہور کوپن ہیگن جیز میلہ ڈینش اور بین الاقوامی ناموں دونوں سے پیش کیا جائے گا اور نیا راک میلہ فروسٹ مقامات کی وسیع فہرست میں سرکش راک پیش کرے گا۔ جب آپ فروری میں کوپن ہیگن کی سیر کو آئیں گے تو آپ بھرپور تخلیقی، عمدہ اور ثقافتی لوگوں اور ایونٹس کی توقع کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات اور ونڈرکول پروگرام: http://www.wondercool.dk

مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تصاویر و فلم: http://www.copenhagenmediacenter.com

کوپن ہیگن میں سیر، خریداری، رات گئے تفریح کی معلومات: http://www.visitcopenhagen.com

فیس بک پر کوپن ہیگن میں شامل ہوں: http://www.facebook.com/VisitCopenhagen

ونڈرکول بنانے کے لیے کوپن ہیگن جیز میلہ، ڈیشن ڈیزائن مرکز، کوپن ہیگن فیشن میلہ، کوپن ہیگن کوکنگ اور نئے فروسٹ راک میلہ ونڈرفل کوپن ہیگن کے ساتھ یکجا ہورہے ہیں۔ میلہ شہر کی ہوٹل انجمن ایچ او ایس کے ساتھ اشتراک سے ترتیب دیا جارہا ہے۔

مزید معلومات:

ونڈرفل کوپن ہیگن، فریڈرک مولر کرسٹیانسن۔

فون: +45-3355-7432۔ میل: fmk@woco.dk

ذریعہ: ونڈرفل کوپن ہیگن