فیس بک نے 1.5 بلین ڈالر کا اضافہ کرلیا

AsiaNet 42989

پالو آلٹو، کیلیفورنیا، 22 جنوری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

فیس بک نے گولڈ مین ساکس  کی سمندر پار  پیشکش سے 1 بلین ڈالر حاصل کرلیے؛ ڈیجیٹل اسکائی ٹیکنالوجیز اور گولڈ مین ساکس نے بھی 500 ملین ڈالر  کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔

فیس بک میں سرمایہ کاری کی لاگت 50 بلین ڈالر

فیس بک نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے تقریباً 50 بلین ڈالر کی مالیت میں 1.5 بلین امریکی ڈالرکا اضافہ کرلیا ہے۔

یہ کاروباری معاملہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ آج گولڈ مین ساکس نے فیس بک کلاس اے عمومی اسٹاک میں 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنے غیر – امریکی صارفین کی اوور سبسکرائبڈ پیشکش مکمل کرلی ہے۔ دسمبر میں ڈیجیٹل اسکائی ٹیکنالوجیز (DST)، گولڈمین ساکس گروپ انکارپوریٹڈ اور گولڈ مین ساکس کے منظم فنڈ نے یکساں مالیت پر فیس بک کلاس اے عمومی اسٹاک میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

فیس بک کے چیف فنانشل آفیسر ڈیوڈ ایبرس مین نے کہا کہ “ہمارا کاروبار  اچھی طرح کام کررہا ہے اور اس نئی سرمایہ کاری کے ساتھ ہم اپنی مالی حالت کو سہارا دینے کے قابل ہونے پر بہت خوش ہیں۔ اس سرمایہ کاری کے مکمل ہونے کے ساتھ اب ہمیں آنے والے تمام مواقع تلاش کرنے میں وسیع اقتصادی لچک حاصل ہوگئی ہے۔”

سرمایہ کاری میں  دلچسپی کی حامل جماعتوں کی جانب سے نمایاں تعداد میں سوالات پوچھے گئے اور فیس بک نے ان میں سے چند عام سوالات نیچےدرج کردیے  ہیں۔

فیس بک نے اس مالیت میں اضافہ کیوں کیا؟

ڈی ایس ٹی اور گولڈ مین ساکس نے سرمایہ کاری کرنے میں اپنی دلچسپی کے اظہار کے لیے فیس بک تک رسائی حاصل کی اور فیس بک نے تجویز کیا کہ موجودہ حصہ داروں میں محدود کمی کے ساتھ اس کے مالی سرمائے کو سہارا دینے اور اس کی اقتصادی لچک کے لیے یہ ایک دلکش موقع ہے۔

فیس بک نے سمندر پار پیشکش سے  1 بلین ڈالر اضافے کا انتخاب کیوں کیا؟

کاروباری معاملات کی شرائط کے تحت گولڈ مین ساکس بین الاقوامی پیشکش کی جانب سے فیس بک کے پاس 375 ملین ڈالر اور 1.5 بلین ڈالر کے درمیان قبول کرنے کا اختیار فیس بک کی صوابدید پر تھا۔ جب پیشکش  اوور سبسکرائبڈ تھی تب ہی فیس بک نے پیشکش کو 1 بلین ڈالر تک محدود کرنے کا کاروباری فیصلہ کر لیا تھا۔

اس کاروباری معاملے  کی آمدنی کے لیے فیس بک کی منصوبہ بندی کیا ہے؟

اس فنڈ کے لئے کوئی فوری منصوبہ بندی نہیں ہے۔ فیس بک اپنی کاروائیاں تخلیق کرنے اور وسعت دینے کے لئے سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔

کیا اس سرمایہ کاری کا مطلب ہے کہ فیس بک کے پاس 500 سے زیادہ شراکت دار ہوں گے؟

گولڈمین ساکس کی طرف سے سرمایہ کاری سے قبل ہی فیس بک 2011ء میں کسی وقت 500 سے زائد حصہ داروں کی توقع کررہا تھا اور لہٰذا 30 اپریل 2012ء سے قبل عوامی فنانشل رپورٹس داخل کرنے کی شروعات متوقع ہے۔

فیس بک کے بارے میں

فروری 2004ء میں قائم ہونے والے فیس بک کا مشن لوگوں کو اپنے خیالات بانٹنے کی قوت عطا کرنا اور دنیا کو زیادہ آزاد اور ایک دوسرے سے منسلک بنانا ہے۔ ہر شخص فیس بک میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے اور ایک قابل بھروسہ ماحول میں اپنے جاننے والے افراد کے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے۔ فیس بک ایک نجی منظم ادارہ  ہے جس کا صدر دفتر پالو آلٹو، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔

فیس بک (ر) فیس بک انکارپوریٹڈ کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ دیگر نام بھی ممکنہ طور پر اپنے متعلقہ مالکا ن کے ٹریڈ مارکس ہوسکتے ہیں۔

فیس بک روابط:

——————

    press@fb.com

ذریعہ: فیس بک

رابطہ: فیس بک،

press@fb.com