این ٹی ٹی کام کلاؤڈ- بیسڈ کاروباری نیٹ ورک سروس کا آغاز کرے گا

AsiaNet 42948

ٹوکیو، 19 جنوری / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 19 جنوری کو کاروباری اداروں کے لیے ایک نئے کلاؤڈ – آپٹمائزڈ نیٹ ورک سروس بنام یونیورسل ون کا اعلان کیا ہے جسے صارفین وسیع کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے لیے اپنے ذاتی نیٹ ورک سے براہ راست منسلک کر کے استعمال کریں گے۔این ٹی ٹی کام آئندہ ماہ  میں جاپان میں یونیورسل ون شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے اور درخواستیں اپریل سے قبول کرنے شروع کرے گی۔ عالمی مارکیٹوں میں سروس کا آغاز ستمبر  میں یا اس کے بعد کیا جائے گا۔

ادارے اپنی ترقی کی حکمت عملی  میں پیچیدہ نیٹ ورکس بنانے اور انتظام کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے کلاؤڈ سروس کی شمولیت کی جانب دیکھ رہے ہیں ان کا ایک پریشانی  یہ  ہے کہ کس طرح قابل اعتماد نیٹ ورک سروس کلاؤڈ تک مسلسل رسائی کو ممکن بناتی ہیں۔ این ٹی ٹی کام توقع کرتی ہے کہ یونیورسل ون کاروباری اداروں کو معتبر، کم لاگت،ترقی کی بنیاد پر تیزی سے کلاؤڈ – بیسڈ کمپیوٹنگ پھیلانے کے قابل بنانے کے ساتھ رسائی کی کثیر لائنز کی اضافی یقین دہانی سے اس حوالے سے اطمینان دلائے گی۔

یونیورسل ون مقام، کاروائی، لیئر اور استعمال کی جانے والی کلاؤڈ کی اقسام تک کے سلسلے میں وسیع لچک پیش کرے گا۔ سروسز معیار اور لاگت کی چار مختلف سطح میں دستیاب ہوگی، جس کی شروعات جاپان میں لیئر 3 کے لیے کم ازکم 16,800 جاپانی ین ماہانہ سے ہوگا۔

یونیورسل ون کی خصوصیات

تیز نیٹ ورک پھیلاؤ

–        وسیع تر خدمات، جو پہلے گاہک کے نیٹ ورک لیئر اور رسائی لائن کی نوعیت کے مطابق امتیازی ہوتی تھیں۔

–        معیار اور لاگ کی مختلف سطحوں کے اعتبار سے چار منصوبے پیش کررہے ہیں،  اعلیٰ سطح کی قابل اعتماد اور معیار کے لیے پریمیم سروس سے لے کر بینڈوتھ کی بنیادی سطح کے لیے بہتر – کوشش سروس تک۔

–        سب سے مناسب منصوبہ، بینڈوتھ اور آپشنز کے انتخاب کےلیے تین مرحلوں کا آسان عمل۔

–        کلاؤڈ سروس تک رسائی کے لیے نیٹ بنانے یا ڈیزائن کرنے کی ضرورت نہیں۔

بہترین اعتبار

–        نیا، اعلیٰ – کام کرنے والا یونیورسل ون ٹرمینل نیٹ ورک انحصار اور کاروبار کے تسلسل کو مضبوط کے لیے اینڈ – ٹو – اینڈ انتظام کو آسان بناتا ہے۔

–        تمام سروس منصوبوں میں نیٹ ورک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بیک اپ تک رسائی لائن شامل ہے۔

اعلی قیمت کی کارکردگی

–        لیئر 2 اور لیئر 3 نیٹ ورکس کے ہموار انٹر کنکشن کے علاوہ این ٹی ٹی کام کے بز سٹی کلاؤڈ سروسز تک کنکشن (جن میں سے کچھ صرف جاپان میں موجود ہیں) بغیر کسی اضافی قیمت کے فراہم کیا جائے گا۔

–        ون- اسٹاپ انتظام – یونیورسل ون ٹرمینل سے کلاؤڈ تک – دیگر پیچیدہ رسمی نیٹ ورکس کے مقابلے میں لاگت کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

عالمی تعیناتی

–        مختلف حالت میں چلنے والے ملکی اور غیر ملکی نیٹ ورک یکجا کرتا ہے۔

–        عالمی انتظام اور بلنگ کے قابل  بناتا ہے۔

–        ہموار عالمی نیٹ ورک کی تخلیق جو ملٹی نیشنل کاروباری امور میں معاونت کرتا ہے۔

* ملاحظہ کیجیے http://www.ntt.com/aboutus_e/news/data/20110119a.html

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ فرمائیں www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ:

(محترمہ) یاسوکو اوکا   یا (محترمہ) اکیکو سوزاکی

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

پبلک رلیشنز آفس

فون: +81-3-6700-4010

ای میل: hodo-cp@ntt.com