جیم:لاکھوں کاروباری اداروں کی جانب سے نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع

AsiaNet 42917

واشنگٹن، 19 جنوری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

گلوبل انٹرپرینیئر شپ مانیٹر (جی ای ایم) کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18-64 سال کی عمر کے دو سو ملین افراد 59 معیشتوں  میں نئے کاروبار بنانے یا چلانے میں متحرک ہیں۔ جی ای ایم دنیا بھر میں کاروباری نقطہ نگاہ،سرگرمیوں اور کامیابی کی خواہشوں کا سب سے بڑا اور بہت وسیع تحقیقی مطالعہ ہے۔

گلوبل انٹرپرینیئر شپ مانیٹر 2010 رپورٹ نے اندازہ  لگایا ہے کہ ابتدائی مرحلے کے 63 ملین  کاروباروں کی جانب سے آئندہ پانچ سالوں میں کم از کم پانچ ملازمین کو اجرت پر رکھا جاسکتاہے ؛ 27 ملین متوقع طور پر نئی بننے والی نوکریوں کو پورا کرنے کے لیے بیس یا زائد افراد کو ملازمت دیں گے ۔ ملازمت پیدا کرنے میں کاروباری اداروں کی امکانی حصہ داری دنیا بھر میں اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔

ایک معیشت میں کاروباری اداروں کی حصہ داری تاجروں کی زیادہ تعداد کی بنیاد پر ہے، معاشی ترقی، جدت اور بین الاقوامیت سازی میں چھوٹے کاروباروں کے اثر کو سمجھنا ضروری ہے۔

رپورٹ کے مصنفین میں سے ایک پروفیست ڈونا کیلی نے ملازمتوں کی تخلیق کے لیے کہا ” پالیسی سازوں کو سادگی سے فعال کاروباری اداروں کی تعداد سے آگے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہیں ضرورت ہے کہ وہ ان افراد کی اقتصادی ترقی اور قومی مسابقت میں کی جانے والی حصہ داری کو سمجھیں۔ کیا یہ کاروباری ادارے ملازمت پیدا کررہے ہیں؟ کیا یہ عالمی ادارے جدت تخلیق کررہے ہیں؟ یہ اہم دریافت کرنے کے لیے اہم سوال ہیں۔”

جب تک معیشت شروع ہونے والے کاروبار میں آمدنی کا ایک ذریعہ کے طور پر لوگوں کے لئے سہولت فراہم کرے گی خاص طور پر جب کہ وہ ان کے پاس طلب کو پورا کرنے کے لیے ملازمتیں نہ ہوں، ملازمت پیشہ شخص بھی نئے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ایک معاون ماحول کاروباری اداروں کے منصوبوں کی بہت حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔

تاجروں کی مختلف اقسام کی قیادت میں معاشرے کے کاروباری  مراحل اور اقسام پر مشتمل ہونا چاہئے۔ ابتدائی مرحلے کے کاروباری اداروں میں مردوں کی نسبت خواتین کی شرکت  دنیا بھر میں مختلف ہے۔ جمہوریہ کوریا میں خواتین کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ مرد تاجر ہیں جبکہ جرمنی میں مردوں سے زیادہ خواتین کاروبار کا آغاز کررہی ہیں۔

2010ء میں جی ای ایم نے دنیا بھر میں 175,000 سے زائد افراد اور 59 معیشتوں میں 3,000  قومی ماہرین کا سروے کیا۔ رپورٹ دنیا کی 52 فیصد آبادی اور دنیا کی 84 فیصد جی ڈی پی کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ تحقیق ایک قومی علمی تحقیقی جماعت کے بین الاقوامی نیٹ ورک  کے ساتھ عالمی اسپانسرز بیب سن کالج، ریاستہائے متحدہ امریکا اور یونیورسیڈیڈ دیل دسارولو، چلی کے ذریعے مکمل ہوا ہے۔

رپورٹ سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے: http://gemconsortium.org/document.aspx?id=1088

ذریعہ: گلوبل انٹرپرینیئر شپ مانیٹر

رابطہ: رپورٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے: مصنف ڈونا کیلی، +1-413-330-7711، dkelley@babson.edu؛

جی ای ایم منصوبے کی مزید معلومات کے لیے: ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹی سیرائٹ، +1-801-836-6526، kseawright@gemconsortium.org