ڈیلوائٹ رپورٹ: محتاط صارفین کی وجہ سے خوردہ فروخت میں اضافہ رک گیا، لیکن منافع میں اضافہ ہوا

 AsiaNet 42881

نیو یارک / 13 جنوری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

دنیا کے 250 بڑے خوردہ فروشوں میں سے ایک تہائی سے زائد نے مالی سال 2009ء میں عالمی بحران کی وجہ سے صارفین کے محتاط رویوں میں اضافے اور دستیاب کریڈٹ کی کمی کے باعث فروخت میں کمی کا سامنا کیا۔ تاہم ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ (ڈی ٹی ٹی ایل) کی جانب سے اسٹورز میڈیا کے ساتھ پیش کی جانے والی رپورٹ 2011ء گلوبل پاورز آف ریٹیلنگ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے اداروں کی طرف سے لاگت میں کمی اور مصنوعات کی سطح کو موافق رکھنے کی کوششیں بارآور ثابت ہوئیں اور 250 بڑے خوردہ فروشوں کے خالص منافع میں 2008ء میں 2.4 فیصد سے 2009ء میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔

تقریبا ہر مصنوعاتی شعبے اور خطے میں منافع کی شرح بہتر ہوئی ہے۔ فیشن ریٹیلرز نے خاص طور پر مستحکم کارکردگی دکھائی جن  کے منافع کی گنجائش میں 4.1 فیصد سے 7.6 فیصد تک اضافہ ہوا۔ مقامی طور پر لاطینی امریکا میں منافع کی گنجائش میں 1.4 فیصد سے 3.3 فیصد اضافہ کے ساتھ منافع میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔

ریاستہائے متحدہ امریکا میں ڈیلوائٹ سروسز ایل پی کے حصہ ڈیلوائٹ ریسرچ کے لیے کنزیومر بزنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آیرا کالش نے کہا کہ “یہ اعداد و شمار دنیا بھر میں خوردہ فروشوں کی نچلی سطح کے انتظام میں کی جانے والی کوششوں کا مظہر ہیں۔ اس پیمائش کے ذریعے مسلسل منافع بڑھانا بہت مشکل ہوگا اور اس کے بدلے میں خوردہ فروشوں کے اقتصادی بحران میں بہتری کی توقع فروخت کی ترقی کو دوبارہ ڈگر پر لے آئے گی۔”

اس اعلامیہ کا مکمل نسخہ پڑھنے یا 2011ء گلوبل پاورز آف ریٹیلنگ کی نقل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.deloitte.com/consumerbusiness

ڈیلوائٹ کے بارے میں

ڈیلوائٹ دراصل ایک برطانوی نجی ادارے لمیٹڈ از گارنٹی ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ کے ایک یا زائد اور اس کے رکن اداروں کے نیٹ ورک پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ایک قانونی طور پر الگ اور آزاد وجود ہے۔ ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ اور اس کے رکن اداروں کے قانونی ڈھانچے کے تفصیلی کوائف دیکھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں www.deloitte.com/about۔

ڈیلوائٹ مختلف صنعتوں کے عوامی اور نجی صارفین کو حساب، محصولات، آراء اور اقتصادی مشاورت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ 150 سے زائد رکن اداروں کے منسلک عالمی نیٹ ورک کے ساتھ ڈیلوائٹ صارفین کی کامیابی میں مدد کے لیے بہترین قابلیت  اور عمیق مقامی مہارت پیش کرتا ہے چاہے وہ جہاں بھی کام کررہے ہوں۔ڈیلوائٹ کے تقریباً 170,000 ماہرین عمدگی کا معیار مرتب کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

موضوع کے  دستیاب ماہر (ین): فہرست میں شامل ماہر (ین) کی معلومات کے لیے، درست ربط پر کلک کریں۔

آیرا کالش

https://profnet.prnewswire.com/Subscriber/ExpertProfile.aspx?ei=98957

ذریعہ: ڈیلوائٹ ٹوچے ٹوہماٹسو لمیٹڈ

رابطہ: جیمز آگوئی، پی آر منیجر، ڈیلوائٹ برطانیہ

+44 20 7303 8247

یا موبائل: +44 7971 783533

jigoe@deloitte.co.uk

یا  کرسٹاین سیلف، تعلقات عامہ،

 ڈیلوائٹ ٹوچ ٹوہماٹسو لمیٹڈ

+1-212-492-4517

یا  موبائل: +1-347-429-2891

cselph@deloitte.com