گریجویٹ مینجمنٹ ایڈمیشن کونسل، پیئرسن وی یو ای اور ایکٹ نے جی ایم ٹی تعلق میں 12– سال کی توسیع کا اعلان کردیا

AsiaNet 42853

ریستون، ورجینیا، مینیاپولس اور آئیووا سٹی، آئیووا، 12 جنوری 2011ء / پی  آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

توسیعی دسترس پر نظر مرکوز، بہترین حفاظت ، اگلی نسل کے جی ایم اے ٹی امتحانات

گریجویٹ مینجمنٹ ایڈمیشن کونسل، پیئرسن وی یو ای اور ایکٹ نے آج گریجویٹ مینجمنٹ ایڈمیشن ٹیسٹ (جی ایم اے ٹی) کی ترقی اور انتظام کے لیے اپنی شراکت داری میں توسیع کا اعلان کیا ہےجو کہ 5000 کے قریب گریجویٹ انتظامی پروگراموں کو تسلیم کرتا ہے اور دنیا بھر میں بزنس اسکولز اور انتظامی پروگراموں میں داخلہ کا نمایاں امتحان ہے۔

تین اداروں نے اپنے خدمات کے معاہدوں کو 2022ء تک توسیع  دی ہے۔ یہ جی ایم اے ٹی امتحان کی ترقی اور انتظام کے تمام پہلوؤں کو ظاہر کرتا ہے جس میں امتحان لینے کے وسائل میں بہتری کے نئے وعدہ، امتحان میں جاری جدت و ارتقاء اور صنعتی – رہنما حفاظت، اعتماد، استحکام  اور نفاست کے ذریعے بطور داخلوں کی جانچ اس کے بے مثال  معیار میں مزید اضافہ شامل ہے۔

2006ء سے جب جی ایم اے سی قائم ہوا تب سے پیئرسن وی یو ای اور ایکٹ کے ساتھ شراکت داری ہے جب سے امتحان تک رسائی 110 سے زائد ممالک میں 550 سے زائد امتحانی مراکز تک پھیل چکی ہے – سال بھر میں ان امتحانی جگہوں پر امتحان کی موجودگی کے ساتھ 37 فیصد اضافہ  ہے۔ان اسکولوں میں جہاں داخلہ کا فیصلہ کرتے وقت اس پر انحصار کرتے ہیں انہیں حفاظت کی بے مثال سطح فراہم کرنے کے لیے اس داری نے جدید ٹیکنالوجیز جیسے پالم رگ حیاتی آلہ کی شروعات کی جسے اس اطمینان کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آیا امتحان دینے والا شخص حقیقت میں وہی ہے جسے ان کے پروگرام میں داخلہ دیا گیا ہے۔

2010ء کے ماہ جون میں شراکت داروں نے جون 2012ء جی ایم اے ٹی  طریقہ کار کی اگلی نسل کے آغاز کا اعلان کیا، جس میں ایک مکمل نیامناظرہ کا حصہ شامل ہے جو کہ دنیا بھر میں انتظامی شعبہ کی مشاورت سے تخلیق کیا گیا اور مختلف پلیٹ فارمز اور میڈیا ٹائپس کے ذریعے پیش کی گئی معلومات سے مسائل کو حل کرنے، تنقیدی سوچ اور مشابہ ہونے اور نتائج اخذ کرنے کی خصوصیات موجود ہیں۔

جی ایم اے سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر ڈیو ولسن نے کہا کہ “2004ء میں ہمارے پیئرسن وی یو ای اور ایکٹ کے ساتھ پہلے معاہدہ پر دستخط سے ہی ہم یہ جان چکے تھے کہ ٹیکنالوجی میں ہر ایک اپنی واضح ذاتی سرکردگی میں یہ دونوں ادارے عالمی رسائی اور صارفین خدمت، جی ایم اے سی کو آگے بڑھانے میں مدد کے لیے درست شراکت دار ہیں۔ جی ایم اے ٹی امتحان کے ذریعے تعلیمی انتظام تک رسائی پیدا کرنے کی مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ اپنی عالمی رسائی میں توسیع، حفاظت، اعتماد اور جواز میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے سے پیئرسن وی یو ای اور ایکٹ کے ساتھ تعلق میں توسیع کا اقدام شراکت داروں کے ایک دوسرے پر کیے گئے بھروسہ کا ایک عہد نامہ اور مستقبل میں ہمارے نقطہ نظر ہے۔”

پیئرسن وی یو ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر رابرٹ ویلان نے کہا کہ “پیئرسن وی یو ای عالمی شہرت یافتہ اداروں جی ایم اے سی اور ایکٹ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے بہت پرجوش ہے۔ ساتھ مل کر ہم بہترین امتحانی تخلیق فراہم کرنے ، امتحان دینے کی دستیاب خدمات اور نئی ٹیکنالجیز و پیمائش کے طریقوں کے لیے مخصوص  ہیں لہٰذا جی ایم اے ٹی گریجویٹ انتظام میں داخلوں کی جانچ میں عالمی رہنما رہا ہے۔”

ایکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جان وائٹ مور نے کہا کہ “ایکٹ جی ایم اے ٹی کی ترقی میں جی ایم اے سی اور پیئرسن وی یو ای کے ساتھ شراکت داری کی تجدید پر بہت خوش ہے۔ جی ایم اے ٹی تعلیمی انتظام کے تعین میں عالمی رہنما ہے اور ہم اس امتحان میں اپنے اہم کام جاری رکھنے کے لیے ایکٹ پر جی ایم اے سی کے مسلسل بھروسہ پر بہت خوش ہیں۔ ایکٹ اور جی ایم اے سی کا مقصد اور اقدار مضبوطی سے جڑی ہوئی ہے جس نے ہمارے تعلق کو بہت زیادہ خاص بنا دیا ہے۔ اور پیئرسن وی یو ای کے ساتھ ملنے سے ہم آنے والے سالوں کے لیے بہترین معیار کی جانچ فراہم کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مستقبل میں کام کرتاہوا دیکھ رہے ہیں۔”

پیئرسن وی یو ای کے بارے میں

پیئرسن وی یو ای (http://www.pearsonvue.com) کمپیوٹر کی بنیاد پر جانچنے کے لیے دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیمی، حکومتی اور پیشہ ورانہ امتحانی پروگراموں میں عالمی رہنما ہے۔ پیئرسن وی یو ای آزمائشی ترقی سے لے کر ڈیٹا انتظام تک تمام خدمات کا مکمل مجموعہ فراہم کرتا ہے اور 165 ممالک میں امتحانی مراکز کے محفوظ اور دنیا کے سب سے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے امتحان پیش کرتا ہے۔ پیئرسن  وی یو ای بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ادارے پیئرسن (NYSE: PSO; LSE: PSON) کا کاروباری ادارہ ہے جس کے کاروبار میں فنانشل ٹائمز گروپ، پیئرسن ایجوکیشن اور پینگوئن گروپ شامل ہیں۔

ایکٹ کے بارے میں

1959ء میں قائم ہونے والا ایکٹ ایک غیر منافع بخش انجمن ہے جس کا ہیڈکوارٹر آئیووا سٹی، آئیووا میں موجود ہے اور یہ لوگوں کو تعلیم کے حصول اور دفاتر میں کامیابی میں مدد کے لیے وقف ہے۔ ایکٹ تعلیم اور افرادی قوت کی تخلیق کے شعبوں میں جانچ ، تحقیق، معلومات اور پروگرام مینجمنٹ حلوں کی وسیع صف فراہم کرتا ہے۔ ایکٹ ہر سال مڈل اور ہائی اسکولز، کالجز، پیشہ ور انجمنوں، کاروباروں اور حکومتی اداروں میں لاکھوں مقامی اور بین الاقوامی  افراد کی خدمت کرتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.act.org۔

جی ایم اے سی کے بارے میں

گریجویٹ مینجمنٹ ایڈمیشن کونسل (http://www.gmac.com) دنیا بھر کے ممتاز گریجویٹ بزنس اسکولز کی ایک بین الاقوامی غیر منافع بخش تعلیمی انجمن ہے جو گریجویٹ مینجمنٹ تعلیم کے بارے میں معلومات پھیلانے اور وسائل تخلیق کرنے کے لیے وقف ہے۔ جی ایم اے سی کا ہیڈکوارٹر ریستون، ورجینیا اور علاقائی دفاتر لندن (برطانیہ) اور ہانگ کانگ میں رکھتا ہے۔ جی ایم اے ٹی امتحان کے بارے میں مزید معلومات یہاں موجود ہیں http://www.mba.com۔

ذریعہ: پیئرسن وی یو ای

رابطہ: ایڈم گیبر، +1-212-641-6118، برائے پیئرسن وی یو ای